مالز میں واقع اس کے وسیع و عریض اور عالیشان اسٹور میں آپ خواتین، مردوں اور بچوں کےساتھ گھرمیں استعمال کے کپڑے بھی خرید سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 27, 2025, 11:31 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
مالز میں واقع اس کے وسیع و عریض اور عالیشان اسٹور میں آپ خواتین، مردوں اور بچوں کےساتھ گھرمیں استعمال کے کپڑے بھی خرید سکتے ہیں۔
اب تک ہم اپنے ان کالموں میں مختلف مقامی و بین الاقوامی برانڈز کا تعارف پیش کرچکے ہیں، جن میں کئی ایسے بھی ہیں جو ہندوستانی طرز کے لباس اور دستکاری کو فیشن کے دھارے میں لانے کا کام کرتے ہیں۔ لیکن آج ہم ایک ایسے عالمی فیشن برانڈ کی بات کریں گے جس نے نہ صرف ہندوستان میں اپنی جگہ بنائی ہے بلکہ فیشن، پائیداری اور رسائی کو یکجاکر کے نوجوانوں اور جدید صارفین کے ذوق کو بھی بھرپور طور پر مطمئن کیا ہے۔ یہ برانڈ ہے ایچ اینڈ ایم۔
برانڈ کا پس منظر
ایچ اینڈایم کا مکمل نام Hennes & Mauritz ہے، جو ۱۹۴۷ءمیں سویڈن کے شہر ویستراس میں قائم ہوا۔ ابتدا میں یہ صرف خواتین کے لیے لباس تیار کرنے والا برانڈ تھا، لیکن وقت کے ساتھ اس نے مردوں، بچوں اور یہاں تک کہ ہوم ڈیکور تک اپنی مصنوعات کو وسعت دی۔ ۲۰۱۵ء میں اس نے ہندوستان میں قدم رکھا۔ چند ہی برسوں میں یہ برانڈ ہندوستان کے شہری فیشن حلقوں کا ایک مستقل حصہ بن چکا ہے۔ یہ ایک ایسا برانڈ ہے جہاں نہ صرف نوجوان بلکہ ہر عمر کی خواتین و حضرات مغربی طرز کے جدید ملبوسات خرید سکتے ہیں، وہ بھی مناسب قیمت پر۔
یہاں کی خصوصیت
ایچ اینڈ ایم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ’فاسٹ فیشن‘کے تصور کو نہایت سلیقےسےاپنے نظام کا حصہ بناتے ہوئے، اس میں سست رفتاری کی حکمت عملی بھی شامل کر چکا ہے۔
یہ برانڈ "Conscious Collection" کے تحت ماحول دوست ملبوسات پیش کرتا ہے، جن میں آرگینک کاٹن، ریسائیکلڈ پالیسٹر، اور ماحولیات کے لیے محفوظ رنگ استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ کوششیں محض اشتہاری چال نہیں بلکہ ایچ اینڈ ایم کا وعدہ ہے کہ وہ ۲۰۳۰ءتک تمام ملبوسات کو۱۰۰؍فیصد پائیدار مٹیریلز سے تیار کرے گا۔
یہاں کیا ملتا ہے
ایچ اینڈایم کی مقبولیت کا راز اس کی وسیع ورائٹی، جدید فٹ، اور سادہ مگردلکش ڈیزائنز میں ہے۔ یہاں درج ذیل ملبوسات ملتی ہیں۔
یہاں خواتین کیلئے، ڈریسیز، جمپ سوٹ، کو آرڈ سیٹ، ٹاپس، ٹی شرٹس، بلاؤز، جینز، اسکرٹس، ٹریک پینٹس، جم ویئر، سلیپ ویئر، ایویننگ گاؤنز، شوز، ہینڈ بیگز، جیولری اور فیشن ایکسیسریز موجود ہیں۔
مردوں کے لیےشرٹس، ٹی شرٹس، ہُڈی، سوئیٹرپینٹس، جینز، شارٹس، فٹنس ویئر، ایویننگ ویئر، کیپس، بیلٹس، جوتے اور بیک پیکس دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیےملبوسات میں نوزائیدہ بچوں سے لے کر ٹینیجرز تک کپڑوں کے علاوہ کارٹون تھیمڈ کلیکشن، اسکول ویئر، سلیپ سوٹ، شوز، کیپس، اور کھلونے ہیں۔
ملبوسات کے علاوہ یہاں گھر میں استعمال ہونے والے کپڑے بھی ملتے ہیں ۔ اس کے تحت کئی متبادل دیئے گئے ہیں جن میں شاپ بائی روم کے تحت گھر کے مختلف کمروں جیسےبیڈ روم، لیونگ روم، باتھ روم، نرسری، کڈس روم، کچن، بالکنی اینڈ آئوٹ ڈور جیسے متبادل ہے۔ اس کے علاوہ ڈیکوریشن، چادراور کمبل، باتھ اینڈ شاور، اسٹوریج، کڈس اینڈ بےبی اور گھر میں خوشبو کیلئے موم بتیاں ملتی ہیں۔
خریداری کہاں ؟
ایچ اینڈ ایم نے ممبئی اور اس کے اطراف میں کئی اہم مقامات پر اپنے اسٹورز قائم کیے ہیں، جو خریداری کے اعتبار سے آسان رسائی اور متنوع صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیے گئے ہیں۔
فنکس پلاڈیم، لوئر پریل، ان آربٹ مال، ملاڈ، اوبرائے مال، گوریگاؤں (ایسٹ)، جیو ورلڈ ڈرائیو، باندرہ کرلا کمپلیکس، فنکس مارکیٹ سٹی، کرلا، ویویانا مال، تھانے اورنوی ممبئی میں سی ووڈ نیکسس مال میں اس کے عالیشان اور بڑے اسٹور موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس اسٹور سے خریداری آن لائن بھی کی جاسکتی ہے۔ اس کیلئے آپ کو www2.hm.com/ نامی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔