• Sat, 17 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہیپی پٹیل: تھریلر کےذریعہ ناظرین کو خوش کرنے کی کوشش

Updated: January 17, 2026, 3:44 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

عامر خان نے پروڈیوسر اور چھوٹے سے رول سے اپنی چھاپ چھوڑی تو ویر داس اداکار کے ساتھ ہدایتکار،قلمکار، اور موسیقار کے طور چھائے رہتے ہیں۔

Aamir Khan and other actors can be seen in a scene from the film `Happy Patel: Khatarnak Jasoos`. Picture: INN
فلم’ہیپی پٹیل:خطرناک جاسوس‘کےایک منظر میںعامر خان اور دیگر اداکاروں کودیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

ہیپی پٹیل:خطرناک جاسوس (Happy Patel: Khatarnak Jasoos)
اسٹارکاسٹ:ویر داس،عامر خان، عمران خان، سنجے دت، شارب ہاشمی،مونا سنگھ، متھیلا پالکر،شرسٹی تاوڑے، پریٹی زنٹا
ڈائریکٹر:ویر داس اور کوی شاستری 
رائٹر :ویر داس، اموگھ رانا ڈیوے
پروڈیوسر:عامر خان،اپرنا پروہت، ویر داس، شریاس کھیڑیکر
موسیقار:ویر داس،پارتھ پانڈیا
 ایڈیٹر:دانش شاستری
کاسٹنگ ڈائریکٹر:روی آہوجا،کاوش سنہا
پرڈکشن ڈیزائن:تپس سنگھا
ریٹنگ: ***

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان  جب کسی فلم سے جڑ جاتے ہیں تو اس فلم سے کچھ اچھے،نئے اور انوکھے پن کی امید کی جاسکتی ہے۔دوسری بات اس میں ان کے بھانجے عمران خان کو بھی دوبارہ پردے پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے پہلے بھی جب انہیں دوبارہ لائم لائٹ میں لانے کی کوشش کی گئی تھی تو عامر خان نے فلم’دہلی بیلی‘ بنائی تھی جسے اس وقت پسند بھی کیا گیا تھا۔ اس فلم کی خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں بھی ویر داس نے ایک اہم رول ادا کیا تھا۔ اب اس فلم میں ویر داس نے ہی اہم رول ادا کیا ہے اوراس کے ذریعہ عمران خان کو دوبارہ پردے پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان باتوں سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ فلم کیسی ہوگی۔لیکن حقیقت میں اس فلم کو ’دہلی بیلی‘ سے بھی آگے کی چیز بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اب عامر خان ہیں تو اس کے اچھے ہونے کی امید بھی کی جاسکتی ہے لیکن دیگر عوامل کی موجودگی میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کس قسم کی فلم ہوگی۔
فلم کی کہانی
اس پیروڈی فلم کی کہانی ۱۹۹۰ءکی دہائی کےگوا سے شروع ہوتی ہےجہاں گینگسٹر جمی (عامر خان) اور دو بین الاقوامی ایجنٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوتا ہے۔ جمی انکاؤنٹر میں مارا جاتا ہے، لیکن ایجنٹ ایک یتیم بچے کے سرپرست بھی بن جاتے ہیں جس کی ماں تنازع میں مر جاتی ہے۔ اس کے بعد کہانی ۳۰؍سال بعد موجودہ دور میں بدل جاتی ہے، جہاں ہیپی (ویر داس) اپنے ایجنٹ والد کے نقش قدم پرچلنے کی خواہش رکھتا ہے، لیکن ایم آئی۷؍(برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کاچربہ)۷؍بار ناکام ہو چکا ہے۔ وہ رقص اور کھانا پکانے میں مہارت رکھتا ہے۔ اس کے باوجود، ایجنسی اسے اپنے آبائی علاقے گوامیں ایک سفید فام سائنسداں کا سراغ لگانے کے مشن پر بھیجتی ہے۔ہیپی کوہندوستان اور ہندی میں تربیت دینے کیلئے ایجنسی اسے بالی ووڈ فلمیں دکھاتی ہے۔گوا پہنچنے پر، ہیپی مقامی کوآرڈینیٹر گیت (شارب ہاشمی)، اس کی جونیئر راکسی (سرشٹی تاؤڑے)، ایک مقامی رقاصہ، روپا (متھیلا پالکر) اور ماما (مونا سنگھ) سے ملتاہے۔ ماما، حقیقت میں، مقامی ڈان اور جمی کی بیٹی ہے، جو کٹلیٹ کھلا کر ہنگامہ برپاکرتی ہیں۔ وہ برطانوی فیئرنس کریم کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی دیسی فیئرنس کریم کی مارکیٹنگ کرناچاہتی ہے، اس لیے اس نے برطانوی سائنسدان کو قید کر لیا ہے۔ اب کیا ہیپی اپنے مشن میں کامیاب ہوگا یا نہیں؟ وہ ماما کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کیسے کرے گا؟ یہ جاننے کے لیے آپ کو فلم دیکھنا پڑے گی۔
ہدایت کاری
ویر داس نے اس فلم میںاداکاری کےعلاوہ رائٹر کے طورپر اور ہدایت کارکےطورپر بھی  کام کیا ہے۔فلم بنیادی طور پر ان کی توسیع شدہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کی طرح محسوس ہوتی ہے۔تمام کردار منفرد نوعیت کےہیں۔ فلم کا لہجہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب جمی اور ایجنٹوں کے درمیان لڑائی کے دوران ہیپی کی ماں،سکوبائی، فرش صاف کرنے پہنچتی ہے۔ مرتے وقت، وہ اپنا دیوالی بونس مانگتی ہے۔ یہ عجیب و غریب سلسلہ آخر تک جاری رہتاہے۔اس سب کے درمیان ہیپی کی ناقص ہندی گالیوں اور ذو معنی الفاظ سے بھری ہے۔
اداکاری 
جہاں تک اداکاری کا تعلق ہے، ویر داس نےبہترین کام کیا ہے۔ ہیپی کے طور پر اس کا معصومانہ انداز دل موہ لینے والا ہے۔ مونا سنگھ ایک مضبوط اداکارہ ہیں، لیکن ان کا کردار بہت ہٹ کر محسوس ہوتا ہے۔ شارب ہاشمی اورشرستی تاؤڑے نے مضبوط سپورٹ فراہم کی، جبکہ متھیلا پالکر بھی اچھی ہیں۔عامر خان اور ان کے بھتیجے عمران خان اپنے چھوٹے چھوٹے کرداروں میں موثرہیں۔ عمران خان اس فلم میں ایک کیمیو کے ساتھ تقریباً ایک دہائی کے بعد اسکرین پر واپسی کر رہےہیں۔یہ دیکھنے میں خوشی کا باعث ہے۔ مزیدیہ کہ ۱۴؍سال بعد یہ ویر داس کے ساتھ ان کا دوبارہ پردے پر آرہے ہیں جو خوشگوار ہے۔
کیوں دیکھیں؟
اگر آپ انگریزی زبان کی اسٹینڈ اپ کامیڈی کے مداح ہیں یا عمران خان کی واپسی دیکھنا چاہتے ہیں توہی فلم کیلئے ٹکٹ بک کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK