آنر کےاس فون میں۱۰۸؍ ایم پی کامین کیمرہ ہے، کمپنی اس فون میں۶۶۰۰؍ایم اے ایچ کی بیٹری اور کَروڈ ڈسپلے دے رہی ہے۔
EPAPER
Updated: August 25, 2025, 1:24 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
آنر کےاس فون میں۱۰۸؍ ایم پی کامین کیمرہ ہے، کمپنی اس فون میں۶۶۰۰؍ایم اے ایچ کی بیٹری اور کَروڈ ڈسپلے دے رہی ہے۔
آنر نے گزشتہ دنوں اپنا نیا فون’ آنر ایکس ۹؍ سی‘ ۵؍ جی لانچ کیا تھا۔ یہ فون۱۰۸؍ میگا پکسل کے مین کیمرے کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں کمپنی۸؍ جی بی ریم اور۶۶۰۰؍ایم اے ایچ کی بیٹری دے رہی ہے، فون کافی پُرکشش ہے۔ فلم دیکھنے اور گیم کھیلنے کیلئے یہ فون خاص ہے ۔ اس کے کیمرے کی بناوٹ اس طریقے سے کی گئی ہے کہ اس سے اس سے اچھی تصویریں بھی لی جاسکتی ہیں۔ آئندہ اب ہم آپ کو اس کی تفصیل بتائیں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہپرفارمنس کے معاملے میں یہ فون کیسا ہے؟
ڈسپلے اور ڈیزائن
فون کاڈیزائن پہلی نظر میں دل جیت لیتا ہے۔ کمپنی اس کے رئیر پینل پر جو ٹیکسچکر آفر کررہی ہے، وہ اس کے لک کو اور پریمیم بناتا ہے۔ رئیر پینل پر بڑے سائز کا سرکلر کیمرہ بمپ دیا گیا ہے جس میں دو کیمرے اور ایک ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔ کیمرہ ماڈیول ایک سرکلر رنگ کے اندر ہے، جس سے فون کا لک کافی متاثر کن لگتا ہے۔ فون کافی سلم ہے، اس کی موٹائی صرف۷ء۹۸؍ ایم ایم ہے۔ یہ فون آئی پی ۶۵؍ ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے جس سے یہ بیسک لیول کا اسپلیش اور ڈسٹ پروٹیکشن و الا فون بن جاتا ہے۔
فون کے باٹم میں ٹائپ سی پورٹ دیا گیا ہے۔ یہ ڈیوائس ڈوئل اسپیکر کے ساتھ آتی ہے، ایک اسپیکر نیچے اور دوسرا اوپر دیا گیا ہے۔کمپنی نے اس فون میں۱ء۵؍ کےریزولوشن کے ساتھ۱۲۰؍ ایچ زیڈ ریفریش ریٹ والا ڈسپلے دیا ہے۔ یہ کَروڈ امولیڈ ڈسپلے کا سائز ۶ء۷۸؍انچ کا ہے جو۴؍ہزار نٹس پییک برائٹنس سپورٹ کرتا ہے۔ چاہے انڈور ہو یا آؤٹ ڈور، ڈسپلے بہترین ویوئنگ ایکسپیرینس دیتا ہے۔ڈسپلے پر کلر کافی ایکیوریٹ نظر آتے ہیں۔ مووی دیکھنے اور گیمنگ کے لئے یہ ڈسپلے شاندار ہے۔ ڈسپلے پر ایک پِل شیپ کٹ آؤٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ’ ان-ڈسپلے فنگرپرنٹ سینسر‘ ہے جو کافی فاسٹ ہے۔
ریم، اسٹوریج، پروسیسر اور او ایس
آنر کا یہ فون ۸؍ جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی انٹرنل اسٹوریج سے لیس ہے ۔ پروسیسر کے طور پر اس میں اسنیپ ڈریگن ۶؍ جین ون چپسیٹ ہے۔ فون پر ملٹی ٹاسکنگ باآسانی ہو جاتی ہے اور یہ ہینگ نہیں کرتا۔ ہائی گرافکس والے گیمز بھی روانی سے چلتے ہیں۔ سافٹ ویئر کی بات کریں تو یہ ڈیوائس میجک او ایس ۲؍ پر کام کرتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ اپنے سیگمنٹ میں بہترین پرفارمنس دینے والا فون ہے۔
کیمرہ بھی شاندار
اس فون کا کیمرہ سیٹ اپ بھی اپنے سیگمنٹ میں بہترین ہے۔ کمپنی نے اس میں۱۰۸؍ ایم پی مین کیمرہ کے ساتھ ایک ۵؍ ایم پی الٹرا وائیڈ لینس دیا ہے۔ دن کی روشنی میں مین کیمرہ کافی وائبرینٹ فوٹوز لیتا ہے، تصاویر اور ویڈیوز میں رنگ قدرتی لگتے ہیں۔ کم روشنی میں بھی کیمرہ نے مایوس نہیں کیا۔ سیلفی کیمرہ بھی اپنی کارکردگی سے خوش کر دیتا ہے۔ سیلفی کیمرے سے ویڈیو بھی بنائے جاسکتےہیں۔ ویڈیو کی کوالیٹی بھی اچھی رہتی ہے۔
بیٹری کی طاقت
آنر کے اس فون میں ۶۶۰۰؍ایم اے ایچ کی بیٹر ی دی گئی ہے جو ۶۶؍ واٹ فاسٹ چارجر کو سپورٹ کرتی ہے۔ نارمل یوز میں یہ فون ڈیڑھ دن سے زیادہ چلتا ہے۔ ہیوی یوزرز کو دن میں دو بار چارج کرنا پڑ سکتا ہے۔ بیٹری کو فل چارج ہونے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے۔
قیمت اور نتیجہ
آنر کا یہ فون۲۰؍ ہزار روپے کی رینج میں زبردست فیچرز پیش کرتا ہے۔ اس میں۱۰۸؍ ایم پی کا مین کیمرہ، طاقتور بیٹری اور پریمیم لک ملتا ہے۔ اگر آپ سیمسنگ اور ون پلس کی بھیڑ سے ہٹ کر کچھ نیا اور اسٹائلش ٹرائی کرنا چاہتے ہیں تو یہ فون آپ کے لئے بہترین آپشن ثابت ہو سکتا ہے۔