• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لاوا پلے الٹرا: گیم کھیلنے کے شوقین افراد کے لئے بہترین فون

Updated: September 01, 2025, 12:27 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

فون کافی ہلکا ہے، ہاتھ میں پکڑے جانے پر کوئی بوجھ محسوس نہیں ہوتا جس سے اسے دیر تک استعمال کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

Lava has launched its first gaming phone model ‘LaVa Play Ultra’ in the Indian market. Photo: INN
لاوا نے ہندوستانی مارکیٹ میں اپنا پہلا گیمنگ فون’لا وا پلے الٹرا‘ ماڈل لانچ کر دیا ہے۔ تصویر: آئی این این

اگر آپ گیمنگ کے شوقین ہیں اور کم قیمت پر ایک بہترین فون کی تلاش میں ہیں تو ’لا وا پلے الٹرا ۵؍ جی ‘ فون آپ کے لئے بہترین آپشن ہو سکتا ہے۔ اب بجٹ سیگمنٹ میں بھی گیمنگ فونز کی مانگ بڑھ رہی ہے اور اسی کو دیکھتے ہوئے لاوا نے ہندوستانی مارکیٹ میں اپنا پہلا گیمنگ فون’لا وا پلے الٹرا‘ ماڈل لانچ کر دیا ہے۔ ہندوستان میں فون کی فروخت شروع ہو گئی ہے اور آپ اسے۱۴؍ہزار روپے سے بھی کم میں خرید سکتے ہیں۔ باکس میں فون کے علاوہ، آپ کو ایک۳۳؍ ڈبلیو فاسٹ چارجر، ایک سم ایجیکٹر ٹول، یو ایس پی ٹائپ سی چارجنگ کیبل اور ایک پروٹیکیو کیس ملتا ہے۔ 
قیمت 
 فون ریم کے مطابق دو ویرینٹس میں آتا ہے۔ اس کا۶؍جی بی+۱۲۸؍ جی بی ویرینٹ امیزون پر ۱۴۹۹۸؍روپے میں اور ۸؍ جی بی + ۱۲۸؍ جی بی ویرینٹ۱۶۴۹۸؍روپے میں دستیاب ہے۔ فون پر ایک ہزارروپے کا کوپن ڈسکاؤنٹ بھی دستیاب ہےجسے کلیم کرنے پر۶؍ جی بی ماڈل کی قیمت۱۳۹۹۸؍ روپے اور۸؍جی بی ماڈل کی قیمت۱۵۴۹۸؍روپے ہو جائے گی۔ 
ڈیزائن
  کمپنی نے اس فون کو بہترین شکل دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ فون کافی ہلکا ہے۔ ہاتھ میں پکڑے جانے پر کوئی بوجھ نہیں محسوس ہوتا جس کی وجہ سے اسے دیر تک استعمال کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ طویل گیمنگ سیشن کے دوران ہاتھوں میں درد یا بھاری پن نہیں ہوتا ہے۔ فون کے بیک پینل پر چوکور شیپ میں  کیمرہ ماڈیول دیا گیا۔ اس میں  دوکیمرہ لینس کے ساتھ ایک ایل ای ڈی فلیش لگا ہو ا ہے۔ پاور بٹن اور والیوم راکر دائیں جانب دیا گیا ہے جبکہ بائیں جانب سم ٹرے ہے۔ نیچے چارج کرنے کے لئے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، ۳ء۵؍ ایم ایم آڈیو جیک اورا سپیکر گرل ہے۔ اس میں ڈوئل اسٹیریو اسپیکر ہیں جو گانے سننے یا گیمنگ کے دوران بہترین ساؤنڈ دیتے ہیں۔ 
  فون آئی پی۶۴؍ ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس پر پانی اور پسینہ اثر نہیں کرے گا۔ مجموعی طور پر فون کی بلڈ کوالیٹی کافی اچھی ہے لیکن اگر آپ میٹل فریم چاہتے ہیں تو یہ تھوڑا سا بیسک لگ سکتا ہے۔ ہلکا پھلکا ہونے کی وجہ سے اسے استعمال کرنے میں کافی آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔ 
ڈسپلے
 فون میں بڑا ڈسپلے ہے جس کا سائز ۶ء۶۷؍ انچ ہے۔ اس میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ امولیڈ پینل ہےجو بڑا ڈسپلے چاہنے والوں کو کافی پسند آئےگا۔ اس کا ریفریش ریٹ۱۲۰؍ ہرٹز ہے جس کی وجہ سے گیمز کے گرافکس بہت آسانی سے چلتے ہیں۔ فون کو سورج کی روشنی میں بھی اچھی وزیبلٹی ملتی ہے کیونکہ اس کا ڈسپلے ایک ہزارنٹس تک پیک برائٹنس کو سپورٹ کرتا ہے۔ ڈسپلے میں وائبرنٹ کلرس ملتے ہیں۔ گیمنگ کے دوران اسموتھ اسکرولنگ اور ریسپانسیو ٹچ ملتا ہے، کیونکہ اس میں ۱۰؍فنگر ملٹی ٹچ سپورٹ ہے۔ ۱۲۰؍ ایچ زیڈ ریفریش ریٹ کی وجہ سے گرافکس بہت آسانی سے چلتے ہیں اور گیم کھیلنےمیں   مزہ آتا ہے۔ 
کیمرہ
 فوٹو گرافی کیلئے فون میں ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے جس میں ۶۴؍ میگا پکسل کا مین رئیر کیمرہ ہے، جو سونی آئی ایم ایکس ۶۸۲؍ لینس کے ساتھ آتا ہے۔ سیلفی کیلئے فون میں ۱۳؍ میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ 
بیٹری
  فون میں ۵؍ ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جو گیمنگ، اسٹریمنگ اورروزانہ کے استعمال کےلئے بہترین ہے۔ فون کے ساتھ ملنے والے چار جر سےیہ تیزی سےچار ج ہوتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK