• Sun, 02 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گلوبل ویب ٹریفک میں اسمارٹ فونز کا حصہ ریکارڈ ۶۰؍فیصد تک پہنچ گیا؛ کمپیوٹر، ٹیبلٹس کےاستعمال میں کمی

Updated: August 22, 2025, 3:03 PM IST | New Delhi

ہندوستانی صارفین نے موبائل براؤزنگ کے معاملے میں عالمی اوسط کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جولائی میں ویب ٹریفک میں موبائل اور اسمارٹ فونز کا حصہ ۵۱ء۷۷ فیصد رہا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اسٹیٹ کاؤنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق، پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ عالمی ویب ٹریفک میں اسمارٹ فونز یا موبائلز کا حصہ ۶۰ فیصد سے تجاوز کرگیا۔ گزشتہ ماہ جولائی میں سامنے آیا یہ رجحان، اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ذریعے انٹرنیٹ کے استعمال کے طریقوں میں ایک اہم تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔

۲۰۰۹ء میں جب ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کا غلبہ تھا تو ویب ٹریفک میں ان کا حصہ ۳ء۹۹ فیصد تھا جبکہ موبائل آلات کا حصہ بمشکل ۷ء۰ فیصد تھا۔ لیکن دسمبر ۲۰۱۶ء کے بعد یہ صورتحال تبدیل ہوگئی جب موبائل ٹریفک نے پہلی بار ڈیسک ٹاپ ٹریفک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس وقت ویب ٹریفک میں موبائل کا حصہ ۵۰ فیصد، ٹیبلیٹس کا حصہ ۵ فیصد اور ڈیسک ٹاپ کا حصہ ۴۵ فیصد تھا۔

یہ بھی پڑھئے: اسمارٹ فونز کی مانگ سے الیکٹرانکس کی برآمدات میں اضافہ

اب تقریباً ۹ سال بعد، جولائی ۲۰۲۵ء میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کا مجموعی حصہ ۶۰ فیصد سے تجاوز کرگیا ہے جبکہ ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپس کا مشترکہ حصہ ۴۰ فیصد رہ گیا ہے۔ یہ اعدادوشمار، عالمی سطح پر موبائل کے صارفین کی پہلی پسند بننےکے رجحان کا واضح ثبوت ہے۔ اسٹیٹ کاؤنٹر کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں سب سے مقبول ویب براؤزرز گوگل کروم (۶۸ فیصد)، سفاری (۱۶ فیصد) اور مائیکروسافٹ ایج (۵ فیصد) ہیں۔

موبائل انقلاب

صارفین کے رویوں میں یہ تبدیلی موبائل ٹیکنالوجی کے ارتقاء کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ ابتدائی فلپ فونز میں انٹرنیٹ کا استعمال محدود تھا لیکن ۲۰۰۷ء میں ایپل کے پہلے آئی فون کی لانچ کے بعد اس تبدیلی کی رفتار تیز ہوگئی جس سے مکمل ویب براؤزنگ صارفین کی جیبوں میں آ گئی۔ اب، تیز انٹرنیٹ، ٹچ اسکرین، سوشل میڈیا ایپس اور ہائی ریزولوشن ڈسپلے سے لیس اسمارٹ فونز کے مارکیٹ میں آنے کے بعد نہ صرف ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ موبائل ڈیوائسیز، ویب براؤزنگ کیلئے صارفین کی پہلی پسند بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: چیٹ جی پی ٹی کا ہندوستانی صارفین کیلئے خاص پلان، ماہانہ ۳۹۹؍ روپے

ہندوستان میں موبائل براؤزنگ، عالمی اوسط سے بھی زیادہ

اسٹیٹ کاؤنٹر کے مطابق، ہندوستانی صارفین نے موبائل براؤزنگ کے معاملے میں عالمی اوسط کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ملک میں جولائی میں ویب ٹریفک میں موبائل اور اسمارٹ فونز کا حصہ ۵۱ء۷۷ فیصد رہا جبکہ ڈیسک ٹاپ کا حصہ ۸۸ء۲۱ فیصد اور ٹیبلیٹس کا صرف ۶۱ء۰ فیصد حصہ تھا۔ یہ اعداد و شمار ہندوستانی صارفین کے موبائل براؤزنگ کی طرف واضح جھکاؤ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اضافی ذرائع کا اندازہ ہے کہ اگلے چند برسوں میں ہندوستان میں موبائل ٹریفک ۸۰ فیصد سے تجاوز کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK