Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہاٹ سیخ: سانتاکروز میں کئی طرح کے گرماگرم سیخ کباب ملتے ہیں

Updated: May 15, 2026, 6:16 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں چکن،مٹن اور ویج پر مبنی مختلف قسم کے تندوری ،مغلائی مین کورس، مٹن مین کورس، کبسہ،بریانی،چائنیز اور سیخ ملتے ہیں۔

This restaurant doesn`t look very nice, but it serves a variety of delicious dishes. Photo: INN
دیکھنے میں یہ ریسٹورنٹ زیادہ اچھا نہیں لیکن کئی طرح کی عمدہ ڈشیز یہاں ملتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مست ملنگ ٹکہ، نوابی ٹکہ، کستوری ٹکہ،چکن پٹھانی تندوری، چکن ٹنگڑی تندوری،دیوانی ہانڈی، چکن کاجو بریانی،ملتانی کباب،رومالی روٹی شوارما۔
پتہ: شاپ نمبر۲؍جوہو تارا روڈ، سانتاکروز ویسٹ ،ممبئی ۴۰۰۰۵۹
ہوٹل کھلنے کے اوقات: دوپہر ۱۲؍تارات ۱۲؍ بجے
رابطہ: 8291988225

سیخ کباب ایک ایسی ڈش ہے جو بڑی تعداد میں لوگوں کو پسند آتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کئی مقامات پر سیخ کے اسٹال دیکھنے کو مل جائیں گے جن میں سے کچھ خصوصی طور پر سیخ کے نام سے ہی چل رہے ہیں۔ جیسے کہ جوگیشوری کا فرید سیخ صرف سیخ پراٹھا کیلئے پوری ممبئی میں مشہور ہے۔ایسے ہی سانتا کروز میں بھی ایک ریسٹورنٹ ہے جس کا نام ہاٹ سیخ ہے۔ آج ہم اس ریسٹورنٹ کا جائزہ لیں گے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز تندوری اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں چکن ٹکہ،ملائی ٹکہ،اچاری ٹکہ، مست ملنگ ٹکہ، نوابی ٹکہ، کستوری ٹکہ،زعفرانی ٹکہ، ریشمی ٹکہ،دہی لسونی ٹکہ، موروکن ٹکہ شامل ہیں۔اسی طرح ویج میں پنیر کے ساتھ چند نام دیئے گئے ہیں۔اسی طرح تندوری کے تحت چکن افغانی تندوری، پٹھانی تندوری، ٹنگڑی قلفی اور چکن بہارا تندوری ہے۔

اس کے بعد مغلائی مین کورس میں چکن کے تحت ہانڈی،دیوانی ہانڈی،رارا مسالا،دوپیازہ،مغلائی،وہائٹ مسالا،ٹکہ مسالا،مشری مسالا،انگارا،لپیٹا،امرتسری، روغن جوش،دم دہی والا،قیمہ مسالا، ملائی مسالا، کولہاپوری اور دیگر ہیں۔جبکہ مٹن کے تحت قورمہ، حیدرآبادی، برا مسالا،دوپیازہ،نلی نہاری،پایا،بھیجا ملتا ہے۔اس کے علاوہ ویج کے تحت بھی ویج،پنیر اور دال پر مشتمل چند ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد بریانی کے تحت چکن،مٹن اور ویج میں حیدرآبادی بریانی، ہانڈی بریانی، کولہاپوری بریانی، کاجو بریانی،ٹکہ بریانی اور سیخ بریانی ہے۔ سیخ کباب کے تحت مٹن اور چکن میں افغانی سیخ کباب، ملتانی، غلافی، لکھنوی، نلی برّا،چاپ برا،کھیری کباب،کلیجی کباب ہیں۔ 

شوارما کے تحت چکن میں چیزشوارما، رومالی روٹی شوارما، اوپن شوارما، باربیکیو شوارما، پیری پیری شوارما ہیں۔اس کے علاوہ کبسہ کے تحت چکن میں چلی کبسہ،لالی پاپ کبسہ، ایرانی کبسہ، مغلائی کبسہ، لکھنوی کبسہ، ران کبسہ، ران بریانی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں چائنیز ڈشیز کی بھی پوری ورائٹی ہے جس میں چائنیز اسٹارٹر چکن اور ویج میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ نوڈل اور رائس کے ساتھ سوپ ملتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی طرح کے رول بھی یہاں ملتے ہیں۔

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK