۱۴؍انچ کا یہ لیپ ٹاپ ان افراد کیلئے زیادہ مناسب ہے جوروزانہ دفتر لے جاتے ہیں، لیکن وزن تھوڑا زیادہ ہے،ہارڈ ویئر بھی بہتر ہے۔
EPAPER
Updated: August 03, 2026, 12:30 PM IST | Mohammed Habeeb | Mumbai
۱۴؍انچ کا یہ لیپ ٹاپ ان افراد کیلئے زیادہ مناسب ہے جوروزانہ دفتر لے جاتے ہیں، لیکن وزن تھوڑا زیادہ ہے،ہارڈ ویئر بھی بہتر ہے۔
پیشہ ور افراد کے لیے لیپ ٹاپس کی مارکیٹ میں اس وقت سخت مقابلہ جاری ہے، خاص طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم قیمت والے سیگمنٹ میں۔ اس قیمت میں بے شمار متبادل دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے ہر کمپنی صارفین کو زیادہ سے زیادہ فیچرز اور بہتر ویلیو فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کاروباری اور پروفیشنل لیپ ٹاپس کی دنیا میں ہیولیٹ پیکارڈ(ایچ پی)ایک نہایت معروف اور قابلِ اعتماد نام ہے۔ گزشتہ ۴۲؍ برس سے زیادہ عرصے سے لیپ ٹاپ تیار کرنے والی اس کمپنی کا اٹالک انداز میں لکھا گیا ایچ پی کا لوگو آج بھی معیار اور اعتماد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بین الاقوامی ایف ایم سی جی کمپنیوں کا ہندوستان کے ریٹیل شعبہ موجودگی بڑھانے کا اشارہ
قیمت:حال ہی میں ایچ پی نےہندوستان میں اپنا نیا لیپ ٹاپ ایچ پی پروبک ۴؍جی ۲؍اےمتعارف کرایا ہے، جس کی قیمت ایک لاکھ ۳۵؍ہزارروپے رکھی گئی ہے۔ یہ لیپ ٹاپ خاص طور پر دفتری ملازمین، کارپوریٹ صارفین اور دیگر پیشہ ور افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ آپ کے روزمرہ کاموں کے لیےبہترین ساتھی ثابت ہوگا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ اپنی قیمت کے لحاظ سے واقعی ایک بہتر انتخاب ہے؟
ڈیزائن: اسےمضبوط ایلومینیم باڈی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں کی بورڈ کے حصے پر جھکاؤ(فلیکس)نہ ہونے کے برابر محسوس ہوتا ہے۔ اس کا ڈیزائن ایچ پی کی روایتی پروفیشنل شناخت کو برقرار رکھتا ہے، جو کسی بھی کارپوریٹ یا دفتری ماحول میں بخوبی مطابقت رکھتا ہے۔عملی استعمال کے لحاظ سے ۱۴؍انچ کا ماڈل ان افراد کے لیے موزوں ہے جو روزانہ سفر کرتے ہیں اور لیپ ٹاپ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ بند حالت میں اس کی موٹائی صرف ۱۱؍ملی میٹر ہے، جس کی وجہ سے یہ آسانی سے کسی بھی بیگ میں سما جاتا ہے۔
ڈسپلے:اس میں ۱۴؍ انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، جس کا ریزولوشن ۲ء۵؍کےہے۔ پہلی نظر میں اسکرین کافی عمدہ محسوس ہوتا ہے،خاص طور پر ٹچ رسپانس۔اسکرین پر موجود میٹ فنش ٹچ استعمال کے تجربے کو مزید بہتر بنا دیتا ہے۔
کی بورڈ:ایچ پی نے اس لیپ ٹاپ میں بیک لِٹ کی بورڈ فراہم کیا ہے،لیکن بٹن کے غیر معمولی چھوٹے سائز کے ہیں۔مجموعی طور پر ٹائپنگ کا تجربہ خوشگوار ہے۔تاہم کی بورڈ کی بیک لائٹنگ کچھ مدھم محسوس ہوتی ہے۔
کیمرہ:ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے ایچ پی نےاس میں۵؍میگا پکسل ایچ ڈی آرویب کیم دیا ہے، جو معیاری ویڈیو فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ سلائیڈ ہونے والا پرائیویسی شٹر بھی موجود ہے، جو آج کے دور میں نہایت ضروری فیچر سمجھا جاتاہے۔ مائیکروفون بھی آواز کو واضح انداز میں ریکارڈ کرتا ہے، اس لیےہر ویڈیو کال کے لیے ہیڈفون استعمال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
اسپیکر:دوسری جانب اس کے ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز توقعات پر مکمل طور پرپورا نہیں اترتے۔ آواز صاف اور متوازن ضرور ہے، لیکن اس کی بلند آوازنسبتاً کم محسوس ہوتی ہے۔
سافٹ ویئر:ااس میں موجود اے ایم ڈی ریزن اے آئی۷؍،۴۴۵؍ پروسیسر روزمرہ کے تقریباً تمام کام باآسانی انجام دیتا ہے۔ یہ ملٹی ٹاسکنگ کیلئے ایک قابلِ اعتماد مشین ثابت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:آر ڈی برمن کی بایوپک میں اکشے کمار خصوصی کردار میں نظرآئیں گے
بیٹریاس کی بیٹری ایک مرتبہ چارج کرنے پر۸؍گھنٹے سے زیادہ چلتی رہا، جو ایک عام دفتری دن گزارنے کے لیے کافی ہے۔ مختلف دنوں میں تقریباً ایک جیسا ہی بیک اپ ملا، جس سے اس کی بیٹری کی کارکردگی میں مستقل مزاجی کا اندازہ ہوتا ہے۔جب بیٹری ختم ہوئی تو ساتھ دیا گیا ۱۰۰؍ واٹ فاسٹ چارجر بھی متاثر کن ثابت ہوا۔ یہ لیپ ٹاپ کو صرف ایک گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت میں مکمل یعنی ۱۰۰؍ فیصد تک چارج کرنے میں کامیاب رہا۔