پوروانچل کی شادیوں کا روایتی پکوان’ نان گوشت ‘ مٹی کے برتن میں پیش کیا جاتا ہے، بر یانی کی بھی کئی قسمیں یہاں دستیاب ہیں۔
EPAPER
Updated: November 17, 2023, 10:18 AM IST | Hamza Fazal Islahi | Mumbai
پوروانچل کی شادیوں کا روایتی پکوان’ نان گوشت ‘ مٹی کے برتن میں پیش کیا جاتا ہے، بر یانی کی بھی کئی قسمیں یہاں دستیاب ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
نان گوشت ، مٹکا ربڑی، ٹائیگر کبا ب، روغن گوشت ، مٹن نلی جوان ، بٹر چکن ، مٹن دم بریانی ، چکن چلی ، چکن مغلئی
پتہ: گٹ نمبر ۴۱؍ پلاٹ نمبر۹؍ اور ۱۰،ممبر ا پنویل روڈ ،ادی ولی ولیج پنویل ، نوی ممبئی ۔۴۱۰۲۰۸
کھلنےکے اوقات: دوپہر۱۲؍سے ایک بجے رات تک
فون نمبر : 9324820975
جھکاس فیملی ریسٹورنٹ دھاراوی کے مشہور علاقے ٹی جنکشن پر واقع ہے۔ پوروانچل کے کھانوں کا مرکز ہے۔ خاص طور پر اعظم گڑھ ، جونپور ،مئو اور بلیا کی شادیوں کا کھانا نان گوشت اس کا سب سے مقبول پکوان ہے جو ’پرئی‘(مٹی کے برتن) میں پیش کیا جاتا ہے۔
ریسٹورنٹ کے مالک آفتاب احمد کا تعلق شاہ گنج سے ہے۔ اس کے بارے میں وہ بتاتے ہیں،’’پرئی والا نان گوشت جھکاس کی شناخت ہے، پوروانچل کے لوگ اس کے بارے میں سنتے ہیں تو ممبئی اور اطراف سے یہاں کا سفر کرتے ہیں بلکہ کھنچے چلے آتے ہیں۔ یہ بکرے کی چاپ میں بنتا ہے۔ ہمارے یہاں گاؤں دیہات کی شادی کی روایتی دعوتوں کے انداز میں مٹی کے برتن میں گوشت پیش کیا جاتا ہے۔ ساتھ میں میٹھا چاول بھی رہتا ہے۔ چاول میں یخنی پلاؤ ہوتا ہے۔ دور دور سے لوگ آتے ہیں اور اس کے ذائقے کی تعریف کرتے ہیں۔ ’’
وہ مزید کہتے ہیں،’’ہمارا ریستوراں اور پکوانوں کیلئے مشہور ہے، مختلف قسم کے کھانے پیش کرتا ہے۔ مغلئی اور چینی پکوان بھی بنتے ہیں۔ میٹھے میں مٹکاربڈی کا جواب نہیں ہے۔‘‘
ان کا دعویٰ ہے،’’ہمارا ہر پکوان انتہائی لذیذ اور ذائقے دار ہے۔ ماہر باورچی انہیں بناتے ہیں، بہترین تیل اور مسالے کا استعمال کرتے ہیں۔ پھر ویٹر اسے سلیقے سے پیش کرتے ہیں۔ ٹی جنکشن پر گزشتہ ۲۱ ؍ سال سے جھکاس قائم ہے۔ دھاراوی کے علاوہ اطراف کے لوگ بھی یہاں کا رخ کرتےہیں۔ اب کھانے پینے کے شوقین افراد کی پسندیدہ جگہ ہے۔‘‘
جھکاس میں ملک کے مختلف حصوں کی بریانیاں بھی بنتی ہیں جن میں ویج اور نان ویج دونوں شامل ہیں۔ بریانی سے متعلق انقلاب کے سوال پر آفتاب احمد کاکہنا تھا، ’’ہمارے یہاں لکھنوی بر یانی ، حیدرآباد ی بر یانی ، مغلئی بر یانی ، مٹن دم بر یانی، اسپیشل ویج بریانی اور کی پسہ بر یانی بنتی ہے۔‘‘
جھکاس فیملی ریسٹورنٹ پر رویتی چائنیز پکوان بھی ملتےہیں۔ یہاں کا نلی برا بھی مشہور ہے۔