• Mon, 08 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی کوٗ ۱۵:عمدگی صرف کاغذپر نہیں، عملی طور پر نظر آتی ہے

Updated: December 08, 2025, 3:50 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس میںڈیزائن میں کافی تبدیلی کی گئی ہے ،اس کے علاوہ سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر بھی جدید ترین ہے،بیٹری بھی ڈیڑھ دن تک چلتی ہے۔

The first picture shows the front and back of the 15th. Picture: INN
پہلی تصویر میں آئی کو ۱۵؍ کو آگے اور پیچھے سے۔ تصویر:آئی این این
جب آج کل کے زیادہ تر فلیگ شپ اسمارٹ فونز تقریباً ایک جیسے ہارڈ ویئر اور بینچ مارک کے ساتھ آ رہے ہیں، تو اصل فرق وہ ہوتا جا رہا ہے جو فون کے مجموعی تجربے، کارکردگی کی پختگی اور طویل مدتی استعمال میں نظر آتا ہے، نہ کہ صرف اسپیک شیٹ پر لکھے گئے نمبر میں۔ایسی ہی ایک کوشش ہے حال ہی میں لانچ ہونے والا آئی کو ۱۵؍،جو صرف ایک تیز رفتار فون نہیں بلکہ روزمرہ استعمال کے اہم پہلوؤں میں بہتری پر زور دیتا ہے۔ یہ برانڈ فلیگ شپ کے فارمولے کو نیا رنگ دینے کی بجائے کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے جو صارف کے روز مرہ تجربے کے لیے ضروری ہیں۔
 ڈیزائن
آئی کو نےاپنے پچھلے ماڈل کے دستخطی ڈیزائن کو برقرار رکھا ہے، جس میں میٹل کا فریم، گول کنارے اور اوپر بائیں طرف چوکور شکل کاکیمرا ماڈیول شامل ہے۔ تاہم اس بار فون کا پچھلا حصہ مکمل طور پر فلیٹ ہے اور مائیکرو کروڈ گلاس ہٹا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہاتھ کو نرم مگر مضبوط گرفت ملتی ہے۔ جلوہ اور استعمال دونوں میں نیا اضافہ اینرجی ہالو آر جی بی لائٹ ہے، جو کیمرہ ماڈیول کو گھیرے میں لے کر موسیقی چلنے یا بعض کھیلوں میں مخصوص ردعمل دیتی ہے۔
ڈسپلے
اس میں۸۵ء۶؍انچ کا۲؍کےایل ٹی پی اوامولیڈ اسکرین ہے جس کا رِفریش ریٹ ۱۴۴؍ہرٹزتک جاتی ہے، اور یہ سیمسنگ کے نئے ایم۱۴؍پینل سے لیس ہے، جو حال ہی میں آئی فون ۱۷؍میں بھی نظر آیا ہے۔ ڈسپلے میں ۱۰؍بٹ کلر،ایچ ڈی آر۱۰؍سپورٹ اور  وائڈ وائن ایل ون موجودہے۔علاوہ ازیں، ۳؍ریفریش ریٹ موڈ (اسمارٹ، اسٹینڈرڈ اور ہائی) اور دو ریزولوشن آپشنز کی سہولت موجود ہے، جس سے صارف بیٹری کی بچت یا شفافیت میں سے انتخاب کر سکتا ہے۔
سافٹ ویئر
یہ آئی کوکاپہلا فون ہے جو ہندوستان میں اوریجن او ایس ۶؍کے ساتھ آیا ہے، جو اینڈرائیڈ ۱۶؍پرمبنی ہے اور فن ٹچ او ایس کی جگہ لے چکاہے۔ اس کا یوزر انٹرفیس ایپل کے لیکوئڈ گلاس ڈیزائن سے متاثرہ لگتا ہے، جس میں ڈائنامک گلو، ٹرانسلیوسینٹ کلر اور بلرڈ بیک ڈراپ شامل ہیں، جو فون کو پریمیئم ٹچ دیتے ہیں۔ اوریجن او ایس مختلف اے آئی فیچرز بھی فراہم کرتا ہے، جن میں اے آئی ری ٹچ، اے آئی ایریز،ڈاک ماسٹر اور اے آئی کرئیشن جیسی خصوصیات شامل ہیں، جو تخلیقی عمل اور کام میں مدد دیتی ہیں۔۵؍سال کے او ایس اپ ڈیٹ اور۷؍سال کی سیکورٹی سپورٹ اس کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔
ہارڈ ویئر
آئی کو ۱۵؍ہندوستان میںاسنیپ ڈریگون ۸؍ ایلائٹ جنریشن  ۵؍چپ سیٹ کے ساتھ لانچ ہونے والا دوسرا فون ہے، یعنی ون پلس ۱۵؍کےبعد۔یہ فون روزمرہ کے ہر کام کو بڑی آسانی سے سنبھالتا ہے، تیز رفتار انیمیشنز، جلدی ایپس لوڈ ہونا اور میموری میں زیادہ عرصے تک ایپس کے رہنے جیسے فوائد فراہم کرتا ہے۔ ملٹی ٹاسکنگ بھی بہترین ہے اور کارکردگی میں اکثر حالات میں یہ ون پلس ۱۵؍سے آگے بھی نکل جاتا ہے۔
کیمرے 
اس کے کیمرے میں واضح بہتری آئی ہے۔۵۰؍ میگا پکسل کا پرائمری سینسر تفصیل، کنٹراسٹ اور ایکسپوژر کو بہترین طریقے سے کنٹرول کرتا ہے چاہے روشنی کم بھی ہو۔ رنگ متوازن اور قدرتی ہیں، رنگ مصنوعی نہیں لگتے۔ الٹرا وائیڈ کیمرا بھی بہتری کا مظاہرہ کرتا ہے جس میں شارپنس اچھے سے برقرار رہتی ہے اور رنگ ایک جیسے رہتے ہیں۔
بیٹری
اس میں۷؍ہزار ایم اے ایچ سےزیادہ کی بیٹری دی گئی ہے جوعام استعمال میں تقریباً ڈیڑھ دن تک چلتی ہے۔ بھاری استعمال میں بھی یہ ایک دن بھر ٹھیک سے چلتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK