محض ۸؍ہزار تک میں دستیاب اس فون میں۲۵۶؍ جی اسٹوریج دیا گیا ہے،۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور۱۳؍میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2024, 10:39 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
محض ۸؍ہزار تک میں دستیاب اس فون میں۲۵۶؍ جی اسٹوریج دیا گیا ہے،۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور۱۳؍میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔
گزشتہ کئی برسوں سے، ایک کمپنی ہندوستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کررہی ہے۔ چین کی کمپنی ٹرانسین ہولڈنگ کے آئی ٹیل کو لوگ اب پہچاننے لگے ہیں۔ ۱۰؍ہزار کی قیمت میں اس کمپنی کے اسمارٹ فون خوب فروخت ہورہے ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں آئی ٹیل نے ۱۵؍ہزارروپے سے کم میں مڑے ہوئے ڈسپلے کے ساتھ اسمارٹ فون لانچ کرکے سنسنی پیدا کردی تھی۔ وہ ۲۰۲۴ء کا آغاز بھی زور و شور سےکرنا چاہتی تھی۔ اسی کے تحت اس نے آئی ٹیل اے ۷۰؍لانچ کیاہےجس کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ یہ پہلا فون ہے جو ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ محض ۸؍ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
خصوصیات: آئی ٹی اے ۷۰؍کو۳؍ معیارات پر پورا اتارنےکی کوشش کی گئی ہے۔ پہلا - ڈیزائن، دوسرا -اسپیسی فکیشن اور تیسرا - قیمت۔ آئی ٹیل نےدعویٰ کیاہےکہ اس نے آئی ٹی اے ۷۰؍ میں وہ سب کچھ شامل کیا ہے جوایک عام ہندوستانی اپنے فون میں چاہتا ہے۔ اسے دیکھ کر ایسا بالکل نہیں لگتا کہ ہاتھ میں کوئی ’سستا‘ ڈیوائس ہے۔ اگر کوئی شخص فیچرزکےبارے میں پوچھتا ہے، توآپ اسے ۲۵۶؍جی بی انٹرنل اسٹوریج کے بارے میں بتا کر خاموش کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ ۵؍ جی اسمارٹ فون نہیں ہے، لیکن یہ ان لوگوں کے لیے موزوں ہو سکتاہے جو فیچر فونز سے اسمارٹ فونز میں منتقل ہونا چاہتے ہیں یا کم قیمت پر ’خوبصورت‘ ڈیوائس کی تلاش میں ہیں۔
بکس میں کیا ہے: فون، چارجر، چارجنگ کیبل، فون کور اور یوزر مینوئل جیسی چیزیں باکس میں دستیاب ہیں۔ یہاں فون کے کور کا ذکر کرناضروری ہے۔ شفاف ٹی پی یو کورکے بجائے اس میں سیاہ رنگ کا غیرشفاف ڈیزائنر کور دیا گیا ہے۔ جدید ہونے کے علاوہ، یہ کافی لچکدار بھی ہے اور فون میں آرام سے فٹ بیٹھتا ہے۔ کیس کور پر حیرت انگیز برانڈنگ کندہ ہے، جو فون پر بھی نظر آتی ہے۔
ڈیزائن : اس فون کا پچھے کی جانب والی ڈیزائن پہلی نظر میں دل کو چھولیتی ہے۔ اوپر بائیں طرف۳؍ درمیانے سائز کے کیمرے ہیں۔ اس کاپچھلا حصہ گلاس کاہے۔ جیسے ہی اس پر روشنی پڑتی ہے، روشن نقطےوالے پیٹرن اور لائننگ نظر آتی ہیں، جو فون کو ایک جدید شکل دیتےہیں۔ کافی دیر تک استعمال کرنے کے بعد بھی شیشے کی پشت پر انگلیوں کے نشانات نہیں پڑتے۔ فون کا فریم میٹ فنش پیش کرتا ہے اورگول کناروں کی وجہ سے ہاتھ سے نہیں پھسلتا۔ فون کے اوپری جانب کوئی کنیکٹیویٹی پورٹ نہیں ہے۔ ایک ۳ء۵؍ملی میٹر ہیڈ فون جیک، ٹائپ-سی پورٹ اور اسپنکر گرل نیچے کی جانب ہیں۔
بٹن: پاور بٹن اور والیوم راکر دائیں طرف ہیں۔ ’سم ٹرے‘ اوپر بائیں جانب۔ فون کا پاور بٹن فنگر پرنٹ سینسر کا بھی کام کرتا ہے جو کہ۸؍ ہزارروپے سے بھی کم میں ایک اچھا فیچر ہے۔ اس کا فرنٹ ڈیزائن عمدہ ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکرین ٹوباڈی تناسب ۹۰؍فیصد ہے۔ کور لگانےکے باوجود فون زیادہ بھاری نہیں تھا۔
ڈسپلے: آئی ٹیل اے ۷۰؍میں ۶ء۶؍انچ کا ایل سی ڈی ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے۔ ڈسپلے کاریزولوشن۷۲۰×۱۶۱۲ ؍پکسل ہے اورچمک ۵۰۰؍ نٹس تک ہے۔
پروسیسر: اس میں یو این آئی ایس او سی، ٹی ۶۰۳؍پروسیسر ہے، جس کے ساتھ ۴؍جی بی ریم فراہم کی گئی ہے۔ فون میں میموری فیوژن ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے، یعنی فون کی خالی اسٹوریج اس کی ریم کو اضافی۸؍ جی بی تک بڑھاسکتی ہے۔ کسی بھی صارف کو اس کی ضرورت اس وقت ہوگی جب وہ فون کا زیادہ استعمال کرتا ہے۔
کیمرے: اس میں پیچھے کی جانب۱۳؍میگاپکسل کا ایچ ڈی آروالا کیمرہ ہے۔ اس میں ۸؍میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ پیچھے ایک فلیش لائٹ بھی ہے۔ کیمرہ ایپ میں فوٹو، پورٹریٹ، لو لائٹ، وائڈسیلفی جیسےموڈہیں۔ یہ فون۱۰۸۰؍پی ۳۰؍ایف پی ایس میں ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
بیٹری: اس میں ۵؍ہزارایم اے ایچ بیٹری ہے، جس میں چارج کرنے کے لیےٹائپ-سی پورٹ ہے۔ باکس میں ایک۱۰؍واٹ چارجر آتا ہے، جس کی بیٹری مکمل ہونےمیں ۲؍گھنٹے سے زیادہ وقت لگے گا۔ یہ فون اینڈرائیڈ۱۳؍گو ایڈیشن پر چلتا ہے، تاکہ ہلکے پھلکے ایپس کو آسانی سے کھولا اور بند کیا جا سکے۔
چپ سیٹ یو این آئی ایس او سی، ٹی ۶۰۳؍
سی پی یو اوکٹا کور
مین کیمرہ ۱۳؍میگا پکسل
ویڈیو ۱۰۸۰؍ایٹ۳۰؍ ایف پی ایس
بیٹری ۵۰۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ ۱۰؍واٹ فاسٹ چارجنگ