Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی ٹیل پی ۵۵؍پلس:عمدہ خصوصیات والا سستا فون

Updated: February 26, 2024, 11:14 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۱۰؍ہزار سے کم قیمت میں اس فون میں۸؍جی بی ریم،۲۵۶؍جی بی اسٹوریج،۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور ۵۰؍میگا پکسل کا کیمرہ دستیاب ہے۔

ITEL P55 Plus. Photo: INN
آئی ٹیل پی ۵۵؍ پلس۔ تصویر : آئی این این

آج کل ہرشخص اپنے ہاتھ میں ایک ایسا اسمارٹ فون چاہتا ہے جونہ صرف دیکھنے میں جدید ہو بلکہ اس میں خصوصیات بھی عمدہ ہوں۔ اسی کے تحت آج ہم آپ کے سامنے ایسے ہی ایک اور فون کی تفصیل پیش کررہے ہیں۔ ٹرانسین ہولڈنگ کےبرانڈ آئی ٹیل کئی برسوں سے ’سستے‘لیکن پائیدار اسمارٹ فونز پیش کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے۔ اب اس برانڈنے خود کو تھوڑا وسیع کیا ہے اور ۱۰؍ہزارروپے اور اس سے زیادہ قیمت والے اسمارٹ فونز لانچ کیے ہیں۔ اس سیریز کا تازہ ترین فون آئی ٹیل پی ۵۵؍ پلس اسمارٹ فون ہے۔ یہ۹؍ہزار ۴۹۹؍ روپے میں ۸؍جی بی ریم، ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج، ۵؍ہزارایم اےایچ بیٹری، ۵۰؍میگا پکسل کیمرہ جیسی خصوصیات سےلیس ہے۔ 
خصوصیات: آئی ٹیل پی ۵۵؍ پلس کوتین باتیں ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ پہلا دلکش ڈیزائن، دوسری-اعلیٰ خصوصیات اور تیسری- صارفین اور ان کی ضروریات ہیں جنہیں اس فون کو تیار کرتے وقت فوقیت دی گئی ہے۔ اس میں صرف ایک بات کی کمی ہے کہ یہ ۵؍جی اسمارٹ فون نہیں ہے۔ اگر فون کی قیمت۸؍ ہزارروپے سے کم ہوتی تواس کوتاہی کو معاف کیاجا سکتا تھا، لیکن۹؍ہزار ۴۹۹؍روپے کی قیمت میں آئی ٹیل جیسےبرانڈسے ۵؍جی فون کی توقع کی جاسکتی ہے۔ 
بکس میں کیا ہے: آئی ٹیل پی ۵۵؍ پلس موبائل سرخ رنگ کے بکس میں آتاہے۔ اس کےساتھ، ایک ۴۵؍ واٹ فاسٹ چارجراڈاپٹر، ایک ٹائپ اےسے ٹائپ سی کیبل، شفاف ٹی پی یو کیس، سم اجیکٹر پن دستیاب ہے۔ فون کو پہلی نظر میں دیکھنے کے بعد یقین نہیں کیاجا سکتا کہ یہ۱۰؍ہزارروپے سے کم قیمت کا فون ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں کوئی آئی ٹیل برانڈنگ نہیں ہے۔ ’ پاور‘لکھ کر چونکایا گیاہے۔ 
ڈیزائن: جو چیز آئی ٹیل پی ۵۵؍ پلس کےڈیزائن میں اضافہ کرتی ہے وہ اس کی پشت ہے، جو ویگن لیدر فنش کے ساتھ ہے۔ رائل گرین کلر ویرینٹ میں نظر آنے والا فنش بالکل بھی سستا نہیں لگتا۔ یہ ۲؍ رنگوں کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ نیچے کا حصہ قدرے سیاہ ہےاور اس میں نقطےوالی لکیریں ہیں۔ پاور برانڈنگ بھی وہاں ہے اور رنگ سےمیل کھاتی ہے۔ سب سے اوپر ایک رنگ کی روشنی ہے، تاکہ کیمرے کےحصے کو واضح طور پر دیکھا جا سکے۔ 
بٹن: آئی ٹیل پی ۵۵؍میں کیمرے کے ۲؍ دائرہ نما ابھار دیئے گئے ہیں اور ایل ای ڈی فلیش کو اس کے برابر میں لگایا گیا ہے۔ فون کے دائیں جانب پاور بٹن اور والیوم راکر دیاگیا ہے۔ بائیں جانب ایک سم ٹرےہے۔ اوپر کی جانب کوئی پورٹ نہیں ہے۔ نیچے ۳ء۵؍ملی میٹر ہیڈ فون جیک، ٹائپ-سی پورٹ، سنگل اسپیکر گرل ہے۔ فون میں پیچھے کی جانب موجودویگن لیدر فنش کی سب سے اہم بات یہ ہےکہ اس پرانگلیوں کے نشان نہیں پڑتے۔ ناخنوں سے نوچنے کے بعد بھی کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ تاہم، اگر آپ ٹی پی یوکیس کےبغیر طویل عرصے تک استعمال کرتےہیں، تو یہ دھول سے گندا ہو سکتاہے۔ فون کے ڈسپلے کے بیچ میں ایک پنچ ہول ہے۔ فون ہلکا ہے اسے بغیر کسی پریشانی کے ایک ہاتھ سے استعمال کیا جاسکتاہے۔ 
ڈسپلے: اس میں ۶ء۵۶؍انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے جس کا ریزولوشن ۷۲۰x۱۶۱۲ پکسلز ہے۔ یہ۹۰؍ہرٹز ریفریش ریٹ پیش کرتاہے، جو صارفین کو ایک ہموار احساس فراہم کرے گا۔ ایچ ڈی پلس ریزولیوشن کےباوجودڈسپلے متاثر کن ہے، رنگ شوخ نظر آنے کے ساتھ بصری طور پرکسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ 
اس فون میں ایک ڈائنامک آئی لینڈ دیا گیا ہے جسے برانڈ نے ڈائنامک بار کہا ہے۔ یہ فرنٹ کیمرہ کے ارد گرد نظرآتاہے، جس پر چارجنگ، فیس انلاک اسٹیٹس جیسے نوٹیفکیشنز نظر آتے ہیں۔ یہ فیچر اس فون کاایک بڑا فیچر ہے اور لوگ اسے پسند کر سکتے ہیں کیونکہ مہنگے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں بھی ڈائنامک آئی لینڈ کا فیچر نہیں ہے۔ 
پروسیسر:آئی ٹیل پی ۵۵؍پلس، آئی بوسٹ کے ساتھ اوکٹاکور یونیسوک ٹی ۶۰۶؍ کورپروسیسرسےلیس ہے۔ ۸؍جی بی ریم بھی ہے۔ ورچوئل ریم فیچرکی مددسےریم کو مزید۸؍ جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ 

چپ سیٹ        یو این آئی ایس او سی، ٹی ۶۰۶؍
سی پی یو        اوکٹا کور
مین کیمرہ      ۵۰؍میگا پکسل 
خصوصیات     ڈوئل ایل ای ڈی فلیش، پینورما
بیٹری            ۵۰۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ        ۴۵؍واٹ فاسٹ چارجنگ
میموری        ۴؍تا۸؍جی بی ریم، ۱۲۸؍تا۲۵۶؍ اسٹوریج
ڈسپلے         ۶ء۶؍انچ، آئی پی ایس ایل سی ڈی،۹۰؍ہرٹز

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK