Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران جنگ کے بعد دنیا کی بڑی ٹیک کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو ۱۸ء۴؍ کھرب ڈالر بڑھی

Updated: May 12, 2026, 4:01 PM IST | New york

ایران کے خلاف فروری میں شروع ہونے والے امریکی اسرائیلی حملوں کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود دنیا کی ۱۰؍ بڑی کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی مالیت تقریباً ۶۹ء۱۶؍ فیصد بڑھ کر ۲۴ء۲۹؍  کھرب ڈالر تک پہنچ گئی۔

Photo :  INN
تسویر : آئی این این

فروری کے آخر میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد عالمی معیشت اور اسٹاک مارکیٹس میں شدید اتار چڑھاؤ ہوا، تاہم اس غیر یقینی صورتحال کے باوجود دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں نے حیران کن مالی ترقی ریکارڈ کی۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی ۱۰؍ سب سے زیادہ قیمتی کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں ۶۹ء۱۶؍ فیصد یا تقریباً ۱۸۳ء۴؍ کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی مالیت ۲۴ء۲۹؍ کھرب ڈالر تک پہنچ گئی۔ ۲۸؍  فروری کو ایران کے خلاف حملوں سے قبل عالمی مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال موجود تھی اور بڑی کمپنیوں کے شیئرز دباؤ کا شکار تھے۔ مارچ کے اختتام تک دنیا کی ٹاپ ۱۰؍ کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو تقریباً ۳ء۴؍ فیصد یا ۰۷۷ء۱؍ کھرب ڈالر کم ہو کر ۹۸ء۲۳؍ کھرب ڈالر رہ گئی تھی۔تاہم اپریل میں صورتحال بدل گئی۔

یہ بھی پڑھئے : ہندوستانی اسٹاک بازارمیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فروخت جاری رہ سکتی ہے: ماہرین

بڑے سرمایہ کاری بینکوں کی جانب سے خریداری کی سفارشات، مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیز رفتار سرمایہ کاری، اور جغرافیائی تناؤ میں جزوی کمی نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ اپریل کے اختتام تک ان کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو ۸۶۲ء۲۷؍ کھرب ڈالر تک پہنچ گئی، جو ایک ماہ میں تقریباً ۹ء۱۶؍  فیصد اضافے کے برابر تھی۔ ۸؍ مئی تک مزید ۳۷۷ء۱؍ کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی مالیت ۲۴ء۲۹؍ کھرب ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس دوڑ میں سب سے نمایاں کارکردگی NVIDIA کی رہی، جس نے اپریل میں ۲۲۹ء۵؍ کھرب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو حاصل کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ اگرچہ بعد میں منافع وصولی کے باعث کمپنی عارضی طور پر اس سطح سے نیچے آگئی، لیکن پھر اس نے دوبارہ ۵؍  کھرب ڈالر کی حد عبور کر لی۔ Alphabet تقریباً ۸۳۴ء۴؍  کھرب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ Apple کی مالیت ۳۰۹ء۴؍ کھرب ڈالر تک پہنچ گئی۔ مائیکروسافٹ ۰۸۴ء۳؍ کھرب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی، جبکہ Amazon کی مارکیٹ ویلیو ۹۳۳ء۲؍ کھرب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے : گولڈ منیٹائزیشن اسکیم پرانے سونے کو مارکیٹ میں واپس لانے میں مدد کرے گی: صنعت

دیگر بڑی کمپنیوں میں بروڈ کوم ۰۳۶ء۲؍ کھرب ڈالر، ٹی ای سایم سی ۸۹ء۱؍ کھرب ڈالر، سعودی آرامکو ۷۶۹ء۱؍ کھرب ڈالر، ٹیسلا ۶۰۹ء۱؍ کھرب ڈالر اور میٹا تقریباً ۵۷ء۱؍ کھرب ڈالر کی مالیت کے ساتھ شامل رہیں۔ رپورٹ کے مطابق Saudi Aramco کی مارکیٹ ویلیو میں ۱۵۸؍ ارب ڈالر جبکہ Tesla کی مالیت میں ۳ء۹۸؍ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں صرف میٹا کو نقصان اٹھانا پڑا، جس کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً ۶ء۹۲؍ ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔ فیصد کے اعتبار سے سب سے زیادہ ترقی Broadcom نے کی، جس کی مالیت میں ۳۸ء۳۴؍ فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے بعد امیرزون ۱۲ء۳۰؍ فیصد اور الفابیٹ ۲۴ء۲۸؍ فیصد اضافے کے ساتھ نمایاں رہیں۔

ماہرین کے مطابق عالمی سرمایہ کار اس وقت اے آئی سیمی کنڈکٹرز اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیوں کو مستقبل کی سب سے مضبوط سرمایہ کاری سمجھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے جغرافیائی کشیدگی کے باوجود بڑی ٹیک کمپنیوں کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK