Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرلا شالیمار ریسٹورنٹ، ڈشیز کو نئے انداز سے پیش کرتا ہے

Updated: December 08, 2023, 10:33 AM IST | Hamza Fazal Islahi | Mumbai

شالیما رمیں روایتی ڈشیز کے ساتھ ساتھ نئی ڈشیز بھی متعارف کرائی گئی ہیںجن میں نوابی پلاٹر ، خزانہ پلاٹر اور چورنگی پلاٹر قابل ذکر ہیں۔

Kurla Shalimar`s special dish Nawabi Platter. Photo: INN
کرلا شالیمار کی خاص ڈش نوابی پلاٹر۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
نوابی پلاٹر،چکن چورنگی پلاٹر ، خزانہ پلاٹر ، چکن ایرانی تندوری ،مٹن ایرانی کباب ، چکن لبانی کباب ، چکن تندوری لالی پاپ ،مٹن لکھنوی سیخ
پتہ:کنکیا زیلون، ۲۱۶؍ لال بہادر شاستری مارگ ، کرلا ( مغرب)-۴۰۰۰۷۰
کھلنےکے اوقات: دوپہر بارہ بجے سے رات ڈیڑھ بجے تک 
فون نمبر: 9967027814

 کرلا شالیمار ریسورنٹ کرلا کے ایسے علاقے میں ہے جو کرلا میں کھانے پینے کا مرکز بن گیا ہے، یہ علاقہ کرلاڈپو سے کمانی تک کاہے جہاں ریسٹورنٹ کے ساتھ ساتھ ڈھابے بھی ہیں  ۔ شالیمار ریسٹورنٹ کرلا کا افتتا ح اسی سال ۲۶؍ جنوری کو ہوا تھا ۔ ایک سال میں اس نےمختلف تجربات کئے ہیں ، پرانے شالیما رکی ڈشیز کے ساتھ ساتھ نئی ڈشیز بھی متعارف کرائی ہیں ۔ کرلا شالیمارریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ڈشیز کو نئے انداز سے پیش کرتا ہے ، یعنی ذائقہ کے ساتھ ساتھ سلیقہ مندی کو بھی اہمیت دیتا ہے۔ 
   انیس ابراہیم شیخ شالیمار ریسٹورنٹ کرلا کے منیجر ہیں ۔ وہ بتاتے ہیں،’’ ہماری اسپیشل ڈش نوابی پلاٹر ہے۔یہ چھ سات آٹھ کے گروپ کیلئے کافی ہوجاتا ہے۔ تقریباً ۵؍ہزار ۷؍سو کا ایک سیٹ ہوتا ہے۔ دو قسم کا سالن ہوتا ہے ، ایک چکن کا اور ایک مٹن کا۔ دوطرح کا رائس ہوتا ہے۔ ایک کبسہ رائس ہوتا ہے اور ایک مٹن پلاؤ ہوتا ہے۔ یعنی اس میں اسٹارٹر بھی ملتا ہے، مین کورس بھی۔ اسٹارٹر میں سیخ کباب ہے،چکن ساٹے ہے،پہاڑی کباب ہے اورریشمی کباب ہے۔ ساتھ میں بارہ روٹی دیتے ہیں ۔اسے ہم پلیٹ میں سجاتے ہیں۔ یہ دیکھنے میں بھلا لگتا ہے۔آپ کو نوابی پلاٹر کرلا شالیمار ہی میں ملے گا۔ اسی طرح ایک اور ڈش خزانہ پلاٹر ہے،یہ بھی کرلا ہی میں ملے گی۔اسے پنجرے میں سجاکر پیش کیا جاتا ہے۔ یہ نوجوانوں کیلئے خاص ہے۔ وہ اس کی سجاوٹ سے متاثر ہوتے ہیں ،یہ پکوان انتہائی نفاست سے پنجرے میں رکھا جاتا ہے۔آپ جانتے ہیں کہ جو ڈش دیکھنے الگ ہوتی ہے، اس کا ذائقہ بھی منفرد ہوتا ہے۔‘‘
شالیمار کرلا کے بارے میں  وہ مزید بتاتےہیں،’’ ان کے علاوہ یہاں پرانے شالیمار کی تمام ڈشیں ملتی ہیں ۔خاص طور پر شالیمار کے پرانے گاہک چکن چلی اور فالودہ پسند کرتے ہیں۔ لذت میں کوئی فرق نہیں ہے، بھنڈی بازار والا ہی ذائقہ ہے۔ کرلا شالیمار ریسٹورنٹ کا افتتاح تو۲۶؍جنوری کو ہوا ہے ، ابھی ایک سال بھی نہیں  ہوا ہے لیکن بھنڈی بازار کی طرح اس کے پکوان بھی پسند کئے جارہے ہیں۔ اس کی شناخت قائم ہورہی ہے۔ ‘‘

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK