• Fri, 07 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لذیذ دیسی تڑکا: گوونڈی میں لذیذ ڈشیز حاصل کرنے کا مرکز

Updated: November 07, 2025, 10:53 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں کوئلے پربھونا، تیل میں گہرائی سےتلا ،چولہے میں پکا ہواکھانا ملتا ہے، یہاں کبسہ اور پیزا جیسی ڈشیز بھی دستیاب ہیں

This restaurant is not very impressive to look at, but many delicious dishes are available here. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ دیکھنے میں زیادہ شاندار نہیں لیکن کئی لذیذڈشیز یہاں ملتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مٹن چپلی کباب،چکن دہی سیخ، مرغ اچاری ٹکہ، مرغ چیز روزبیری کباب،بٹر توا، کریم توا، حیدرآبادی کبسہ، عربین کبسہ، ربڑی، چکن میلٹنگ پیزا۔
پتہ :پلاٹ نمبر ۶۸؍، جنتا ٹمبر مارکیٹ، گوونڈی، چمبور، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۸۸ 
 ہوٹل کھلنے کے اوقات: دوپہر ساڑھے ۱۲؍تاصبح۴؍ بجے
رابطہ: +919819222298

لذیذ اور دیسی کھانے سب ہی کو پسند ہوتے ہیں ایسے میں آج ہم ایک ایسے ریسٹورنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے نام ہی میں دیسی بھی ہے اور لذیذ بھی۔ گوونڈی میں واقع اس ریسٹونٹ کے انٹرنیٹ پر موجود مینومیں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز کوئلے پر تیار کئے جانے والے اسٹارٹر سے ہوتا ہے۔ اس میں ہمیں پنیر ٹکہ، فش ٹکہ، چکن سیخ، چکن کریم برا سیخ، چکن دہی سیخ، مٹن سیخ کباب، مٹن دہی سیخ، مٹن چپلی کباب،مرغ کشمیری ٹکہ، مرغ اچاری ٹکہ، مرغ چلی ملی ٹکہ، مرغ لوابدار ٹکہ، مرغ بنجارہ ٹکہ ،مرغ چیز روز بیری کباب، مرغ لہسنی ٹکہ، مرغ بٹر تندوری، مرغ ڈرائی فروٹ تندوری اور دیگر چند ڈشیز ہیں۔اس کے بعد تیل میں ڈیپ فرائی کئے گئے پکوان ہیں جن میں چکن کے ایف سی بکٹ، چکن بون لیس فرائی، چکن  ال بیک فرائی، پیری پیری پومفریٹ جیسی ڈشیز ہیں۔  اس کے بعد سی فوڈ میں مسالہ فرائی گون کری، کڑائی،کولہا پوری جیسی ڈشیز ہیں۔
اس کے بعدچائنیز اپیٹائزر(ڈھابہ اسٹائل) میں تائی پائی، بلیک بین، کستوری ڈرائی، بلٹ ڈرائی، شنگھائی، چلی ڈرائی، ملیشین ڈرائی، منگولین ڈرائی اور حنان ڈرائی جیسی ڈشیز ہیں۔
سوپ میں ٹوماٹو سوپ، ہاٹ این سور سوپ،منچائو سوپ،مشروم سوپ،نوڈل سوپ،کلیئر سوپ ہیں۔چائنیز مین کورس میں ویج، پنیر، چکن،پرانز میں فرائڈ،شیزوان، ہانگ کانگ اور سنگاپور کے متبادل ہیں۔پھر ہندوستانی ڈشیز کی طرف لوٹتے ہیں جس میں دم بریانی، پلائو، ٹکہ بریانی، چائنیز بریانی  ہیںپھر کئی پراٹھوں کے بعدمین کورس گریوی میں مرغ مسلم، لکھنوی، سلی بوٹی، قورمہ  ہیں۔ اس کے بعد کبسہ کے تحت چلی، شیزوان، حیدرآبادی،عربین اور ران رائس کومبو ہیں۔ ہندوستانی مین کورس میں کریم توا،بٹر توا، ہنڈی، کڑائی، انگارہ، افغانی، اسٹیو، شاہی قورمہ، دال گوشت، بھیجا گھوٹالا، گردہ مسالا اور پایا کا متبادل ہے۔اس کےبعد میٹھے میں گلاب جامن، رس گلہ، ربڑی، کیریمل کسٹرڈ، گاجر کا حلوہ، دودھی حلوہ کے علاوہ پیزا کے بھی کئی متبادل ہی جن میں چکن میلٹنگ پیزا، چکن ٹکہ پیزا، چکن اوور لوڈیڈ پیزا،چکن پیری پیری پیزا کے علاوہ پنیر میں بھی پیزا ہیں۔
eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK