• Fri, 14 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لذت لکھنؤ: ڈشیز کے نام ہی لکھنوی نزاکت لئے ہوئے ہیں

Updated: November 14, 2025, 1:30 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

یہاں کےمینو میں نام کم ہیں لیکن جتنے بھی ہیں ان میں لکھنؤ کی نفاست اوروہاں کی شائستگی پوری طرح محسوس کی جاسکتی ہے۔

This restaurant feels special both inside and out. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ باہر اور اندردونوں جانب خصوصیات کا حامل محسوس ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
گوشت اودھی شوربہ،نوابی تندوری گوشت بائو،مرغ ٹکہ دکھنی مرچ،نفیس نلی نہاری،پٹھانوں والا گوشت،  اردو بازار والا چکن فرائی، بے بی ران مندی۔
پتہ :۱۷۴،وارڈ کے ڈبلیو، آرام نگر،۲، جے پرکاش روڈ، ورسوا، اندھیری ویسٹ، ممبئی ۔ ۴۰۰۰۶۱ 
 ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۲؍تارات ۳؍ بجے
رابطہ: +919372076980

لذیذ پکوانوں کے معاملے میں ہندوستان کے کچھ مقامات کو فوقیت حاصل ہے جن میں دہلی،لکھنؤ اور حیدرآباد کا نام خصوصیت کے ساتھ لیا جاسکتا ہے۔خصوصی طور پر لکھنؤ کے ذائقے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔یہی سبب ہے کہ ممبئی میں بھی کچھ ریسٹورنٹ لکھنؤ کے نام سے مشہور ہیں۔ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ اندھیری کے اوشیوارہ  علاقے میں واقع ہے اور اس ریسٹورنٹ کا نام لذتِ لکھنؤ ہے۔اعلیٰ معیار کے اس ریسٹورنٹ میں کچھ پکوان بھی خاص ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز’ابتدائے دعوت‘ سے ہوتا ہے جس میںسوپ کے تحت گوشت اودھی شوربہ، مرغ زعفرانی شوربہ، سرخ ٹماٹر شوربہ،سبز بہار شوربہ جیسے نام ہیں۔پھر پاپڑ میں روسٹیڈ پاپڑ، مسالہ پاپڑ، مسالہ ڈرائیڈ فروٹ پاپڑ ہیں۔ پلیٹر میں شیف عاصم پلیٹر، بھانگڑا مکس پلیٹر اور سلطانی پلیٹر ہیں۔اسٹارٹر کیلئے نذرانۂ تندور گوشت خور کے تحت مٹن برہ، تندوری نوابی گوشت بائو، شاہجہان آباد کا خاص مرغ،مرغ ٹکہ دکھنی مرچ،چکن برہ، مرغ ٹکہ، سلطانی جھینگا ہے۔ایسے ہی ویج میں بھی کچھ نام ہیں۔ پھر اسٹارٹر گرِل میں مٹن اودھی کاکوری کباب،گلی کبابیان کے مرغ سیخ کباب،پنیر کی کاکوری،سبز سیخ اودھی ہیں۔توا اسٹارٹر میں مٹن گلائوٹی،پٹھانوں والا گوشت، مرغ کے چپلی کباب، ندرو کے شامی کباب،راجمے کی خاص گلائوٹی۔ پھر بازار آف فرائڈ آئیٹم کے تحت اردو بازار والا چکن فرائی، فرائڈ لالی پاپ، فش فرائی،پرانز فرائی ہے۔شیف عاصم کے دسترخوان میں آپ کو نفیس نلی نہاری،دیگچی گوشت قورمہ،مرغ مسلم، رامپور کا مرغ کالی مرچ، دلی والا بٹر چکن، پیشاور کی کڑھائی،چکن ٹکہ مسالا ہے۔عربک ٹیسٹ کے تحت حمص ودھ پیٹا بریڈ، حمص ودھ لیمب، حمص ودھ چکن،چکن شوارما اور پنیر شوارما ہے۔چاول کی بہار میں گوشت دم بریانی، مرغ دم بریانی، سبز دم بریانی، بےبی ران بریانی، بے بی ران مندی،مٹن مندی، چکن مندی، دال کھچڑی ہیں۔ ران اور مندی کیلئے ۶؍گھنٹے قبل آرڈر دینا ہوتا ہے۔روٹی میں لچا پراٹھا، تافتان، شیرمال، الٹے توے کا پراٹھا اور رومالی روٹی  ہے۔ میٹھے میں کنافہ، مونگ دال کا حلوہ،ربڑی فالودہ اور فیرنی ہے۔
eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK