Inquilab Logo Happiest Places to Work

لکی ڈریگن: چائنیزڈشیز کے کئی متبادل ایک ہی چھت کے نیچے

Updated: August 01, 2025, 5:14 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ماہم میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو چائنیز ڈشیز کے ایسے متبادل بھی ملیں گے جو عام طور پر دیگر ریسٹورنٹس میں دستیاب نہیں ہوتے۔

The design of this restaurant reflects Chinese architectural style. Photo: INN
اس ریسٹورنٹ کو ڈیزائن کرنے میں چینی طرز تعمیر کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن لنگ فنگ سوپ،چکن وونٹون سوپ، سی فوڈ سوپ،ہاٹ بین چکن،کنگ پائو چکن،ویج  تھائی کری،میفون نوڈل،چکن ٹاس اپ نوڈل۔
پتہ:شاپ نمبر ۶؍ اوم سائی سی ایچ ایس،مغل لین، اسمارٹ بازار کے پیچھے،ماہم ویسٹ، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات:۱۲سے۳؍،۶؍ سے رات۴۵:۱۰ بجے 
رابطہ : 09322539357

ویسے تو آج کل زیادہ تر ریسٹورنٹ میں چائنیز ڈشیز پیش کی ہی جاتی ہیں لیکن کچھ ریسٹورنٹ خصوصی طور پر چائنیز ڈشیز کیلئے مخصوص ہوتے ہیں۔ آج ہم ایسے ہی ایک اور ریسٹورنٹ کی ڈشیز کا تذکرہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کا نام’لکی ڈریگن‘  ہے جو ماہم میں واقع ہے۔یہ چائنیز ڈشیز پر ہی مشتمل ہے لیکن یہاں کی ڈشیز عام طور پر دیگر ریسٹورنٹس میں ملنے والی ڈشیز سے مختلف ہیں۔انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں ویج اور نان ویج دونوں شامل ہیں۔فرق صرف اتنا ہے کہ ویج سوپ میں سبزیاں ڈالی جاتی ہیں اور نان ویج میں چکن اور دیگر اشیاء استعمال کی جاتی ہیں۔ نان ویج سوپ میں  عام قسم کے سوپ کے علاوہ چکن لنگ فنگ سوپ، چکن وونٹون سوپ، ٹام ایگ ڈراپ سوپ،ٹوم یوم سوپ،چکن لیمن کوریئنڈر سوپ، سی فوڈ سوپ،جیڈ سی فوڈ سوپ اور کریب(کیکڑا) سوپ شامل ہیں۔
 اپیٹائزر یعنی بھوک بڑھانے والی ڈشیز میںچکن مومو، چکن سوئی مئی، ہکا چکن، کرسپی سائی وو چکن، ہاٹ بین چکن،ہنی چلی ونگ، پرانز اسپرنگ رول، ہکا/ ریڈ پیپر فش، تھائی پٹایا/ شنگھائی پرانز،پرانز اسکیور/گولڈن فرائڈ پرانز جیسی ڈشیز ملتی ہیں۔
 اس کے بعد پولٹری کے تحت ہنان/شیزوان چکن،چکن ہاٹ گارلک، کنگ پائو چکن، ہانگ کانگ چکن، چکن ان بلیک بین ساس، تیری  یاکی چکن جیس ڈشیز شامل ہیں۔اس کے بعد فش یعنی مچھلی  اور  پرانز یعنی جھینگوں کے تحت بھی تقریباً وہی ڈشیز ہیں لیکن وہ مچھلی اور جھینگوں کے ساتھ بنائی جاتی ہیں۔ اس کے بعد مین کورس کا نمبر آتا ہے جس میں ویج کے تحت اسٹائر فرائی بین اسپرائوٹ،سویٹ اینڈ سور ویجی ٹیبل،چائنیز گرین، بدھا ڈیلائٹ، ویج تھائی کری، ٹوفو اور پنیر جیسے متبادل ہیں ان میں بھی آپ کو ساس منتخب کرنے کا متبادل دیا جاتا ہے۔
 اس کے بعد رائس اور نوڈلز کا نمبر آتا ہے جس میں ویج کے بعد نان ویج میں چکن فرائڈ رائس،ملائیشین رائس یا نوڈل، میفون نوڈل، چکن ٹاس  اپ نوڈل، چکن امریکن/چائنیز چوپسوئے، چکن چائو مین، کے علاوہ پرانزمیں بھی ایسے ہی متبادل موجود ہیں۔n

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK