اس ریسٹونٹ میں تندوری سے لے کر کئی طرح کےسالن کے علاوہ چائنیز ڈشیز کی پوری رینج کے ساتھ کئی طرح کے کبسہ، مندی اور پلیٹر بھی ملتے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 27, 2026, 1:02 PM IST | Mohammad Habib | Mumbai
اس ریسٹونٹ میں تندوری سے لے کر کئی طرح کےسالن کے علاوہ چائنیز ڈشیز کی پوری رینج کے ساتھ کئی طرح کے کبسہ، مندی اور پلیٹر بھی ملتے ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن لیگ پٹھانی،عربین تندوری، چکن لیگ ایرانی، انگارہ ٹکہ، پیری پیری ٹکہ،شعلے ٹکہ،سیخ کباب مسالا، چکن ممتاز،پرانز توا فرائی،ملائی سیخ بریانی۔
پتہ :پٹھان واڑی، کرار ولیج، ملاڈ ایسٹ ، ممبئی۴۰۰۰۹۷
ہوٹل کھلنے کے اوقات: صبح ۹؍سے رات ایک بجے تک
رابطہ : 09987499802
یہ بھی پڑھئے: دی رائل ڈیوڈز: جدید طرز کے شاہی افراد کیلئے ایک اچھا متبادل
ملاڈ ویسٹ کے ساتھ ملاڈ ایسٹ خصوصی طور پرپٹھان واڑی بھی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کئی طرح کے ریسٹورنٹ ہیں۔ آج ہم اسی پٹھان واڑی کے ریسٹورنٹ کا تعارف لے کر حاضر ہوئے ہیں۔اس ریسٹورنٹ کا نام میزبانی ہے جو صبح سے رات تک میزبانی کیلئے تیار رہتا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کو تندوری اسٹارٹر میں چکن تندوری، چکن لیمن تندوری، لاہوری تندوری، عربین تندوری،رائل تندوری،چکن لیگ ونٹر، چکن لیگ پٹھانی،چکن لیگ ایرانی،چکن لیگ کالی مری اور چکن شیزوان تندوری ہے۔اس کے بعدتندوری اسٹارٹر بون لیس میں چکن ٹکہ، پہاڑی ٹکہ، ریشمی ٹکہ، بنجارہ ٹکہ، ملائی ٹکہ، لاہوری ٹکہ، ایرانی ٹکہ، انگارہ ٹکہ، پیری پیری ٹکہ، شعلے ٹکہ، چیز گارلک کباب، لسونی کباب، چکن سیخ اورچکن لکھنوی سیخ ہے۔ چکن مین کورس میں چکن اسپیشل لاہوری، چکن مہاراجا، پیشاوری، سیخ کباب مسالا، چکن چنگاری، چکن نوابی،انگارہ، ممتاز، چکن پٹیالا، کڑاہی، بٹر چکن، ٹکہ مسالا، چکن کولہاپوری اورمغلائی ہے۔ مٹن سوپ میں پایا سوپ اور مٹن سوپ ہے۔ مٹن اسٹارٹر میں ران جوسی،ران روسٹیڈ، ترکی بوٹی، میزبانی ٹکہ ہے۔مٹن مین کورس میں مٹن مہاراجا، لاہوری،قورمہ، ہانڈی ،چنگاری، نوابی، انگارہ، وہائٹ،حیدرآبادی،مغلائی،بوٹی مسالا، افغانی، کولہاپوری،مسالا اور مٹن دال گوشت ہے۔سی فوڈ اسٹارٹر میں پرانز تندوری، پرانز کولی واڑہ، فش فنگر، فش ٹکہ اور فش کولی واڑہ ہے۔سی فوڈ مین کورس میں پرانز کڑاہی، ہانڈی، توا فرائی، مسالا فرائی، انگارہ،فش کری اور فش مسالا ہے۔اس کے بعد پنیر اسٹارٹر ہے جس میں ٹکہ، ملائی ٹکہ، زعفرانی ٹکہ، لسونی ٹکہ ہے۔اسی طرح پنیر اور ویج میں بھی چند ڈشیز ہیں۔بریانی اور پلائو کے تحت چکن،مٹن اور چکن ٹکہ کے علاوہ ملائی سیخ بریانی ہے جبکہ دال کھچڑی،کے ساتھ ویج،چکن اور مٹن کا پلائو بھی ہے۔اس کے بعد چائنیز کے تحت کئی طرح کےسوپ،اسٹارٹر،سیمی گریوی، سزلر، نوڈل اور رائس ہیں۔جبکہ کبسہ کے تحت چکن چلی کبسہ، تندوری کبسہ،ران کبسہ،چکن ملائی کبسہ اور مٹن کبسہ موجود ہے۔ اس کے علاوہ کئی طرح کے مندی اور پلیٹر بھی ملتے ہیں۔