گوریگائوں ایسٹ میں واقع ایک سادہ سی جگہ جہاں ہندوستانی کے ساتھ ہندوستانی انداز میں ڈھالی گئی چینی ڈشیز ملتی ہیں جن میں ویج اور نان ویج سب شامل ہیں۔
یہ ریسٹورنٹ باہرسے دیکھنےمیں ایک عام سا ریسٹورنٹ نظر آتا ہے لیکن اندر سے شاندار ہے۔ تصویر: آئی این این
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چیز کارن بائٹ، دہی ٹکی، فش ٹکہ، فش فنگر،ویج برگر، ویج چیزپیزا،بینگن بھرتا،چکن بھرتا،فش چلی، جنجر چکن، چکن زگ زیگ، لیمن پنیر سوپ ۔
پتہ :شاپ نمبرایک، اورکارڈ روڈ مال، رائل پامز، آرے ملک کالونی، گوریگائوں ایسٹ، ممبئی۴۰۰۰۶۵
ہوٹل کھلنے کے اوقات: چوبیسوں گھنٹے
رابطہ: 09321518851
یہ بھی پڑھئے: دی قیمہ کمپنی میں ایک ہی ڈش قیمہ کئی طرح سے پیش کیا جاتا ہے
گوریگائوں میں ایسٹ کی جانب بھی کچھ عمدہ ریسٹورنٹس موجود ہیں جن میں سے ایک دی رائل ڈیوڈز بھی شامل ہے جسے جدید طرز کے نوجوانوں کیلئے شاہی انداز کا ریسٹورنٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز ہندوستانی تندوری اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں چیز کارن بائٹ، چیز اسپینچ رول، پنیر ٹکہ، آلو/ گوبھی ٹکہ، دہی ٹکی/چھولے ٹکی اور چیز گارلک بریڈ جیسی ڈشیز ہیں۔ نان ویج میں چکن تندوری، چکن سیخ کباب، سیسیم فش، فش ٹکہ، فش فنگر جیسی ڈشیز ہیں۔اس کے ساتھ یہاں کچھ ڈشیز ایسی ہیں جو دن بھر دستیاب ہوتی ہے ان میں ویج برگر، ویج چیز پیزا، کئی طرح کے سینڈوچ، پائو بھاجی، چھولے کلچے شامل ہیں۔
مین کورس کے تحت پنجابی چھولے/کڑھی،راجما چاول، پنیر کڑھائی، سرسوں کا ساگ اور مکی کے روٹی، چھولے بھٹورے، بھنڈی فرائی، پالک پنیر، گوبھی آلو/مٹر آلو، بینگن بھرتا، ویج کولہاپوری،آلو پیازہ، تل آلو، سندھی بینگن آلو ہیں۔ رائس یعنی چاول کے تحت ویج بریانی، پنیر بریانی، انڈاپلائو ہیں ۔ نان ویج کے تحت مین کورس میں انڈا بریانی، چکن بریانی، انڈا کری، چکن کری، چکن مسالا، بٹر چکن، چکن بھرتا، چکن انگارہ، چکن دو پیازہ، چکن ہانڈی، چکن کڑھائی، چکن کولہاپوری، چکن سوکھا، چکن حیدرآبادی، چکن ٹکہ بریانی، چکن کباب مسالادستیاب ہیں۔
اس کے بعد چائنیز ڈشیز کے تحت اپیٹائزر میں ویج منچائو سوپ، لیمن کوریئنڈر سوپ، لیمن پنیر سوپ، ویج کرسپی، پنیر کرسپی ہے۔ نان ویج میں تقریباً وہی ڈشیز چکن کے ساتھ ہیں اس کے علاوہ فش چلی، ایگ چلی، چکن کرسپی اور چکن زِگ زیگ ہے۔مین کور کے تحت کچھ ڈشیز ویج اور نان ویج میں ایک جیسی ہیں جیسے کہ منچورین جو کہ ویج، گوبھی اور چکن کے متبادل میں ہے۔ اس کے علاوہ ویج میں تو رائس کی وہی عام ڈشیز ہیں جو ہر جگہ ہوگی ہیں۔ نان ویج میںجنجر چکن، پیپر چکن،گارلک چکن کے بعدفرائڈ رائس ویج، ایگ اور چکن میں موجود ہے جبکہ شیزوان رائس، ہکا نوڈل، ٹرپل رائس، ٹرپل نوڈل، منچورین رائس اور منچورین نوڈل ہیں۔