کمپنی کے پچھلے سال فائنڈ ایکس ۸؍پرو میں جو خامیاں رہ گئی تھیں انہیں پورا کرنے کے ساتھ دیگرکئی چیزوں میںبہتری کی گئی ہے۔
اوپو فائنڈایکس۹؍ پرو کے مختلف رنگ۔ تصویر:آئی این این
اوپو نےاپنی فائنڈ ایکس سیریزمیں پچھلے سال فائنڈ ایکس ۸؍ اور فائنڈ ایکس۸؍ پروکولانچ کر کےبتادیا تھاکہ اس برانڈکی اولین ترجیح جدیدیت اور صارف کی سہولت ہے۔فائنڈ ایکس ۸؍ کی تعریف اس کے سلم اور ہلکے پھلکے ڈیزائن، مناسب قیمت اور بہتر پرفارمنس کی وجہ کی گئی، مگرایکس ۸؍ پروکےکیمروںنےعملی طور پر توقع کے مطابق نتائج نہیں دیے۔خاص طور پر اس کے۴؍ رئیر کیمروں میں سے۲؍پیرسکوپ ٹیلی فوٹو لینس نے’الٹرا‘کیمرہ فیچرز دے کر بھی بارہا غیر مستقل کوالٹی فراہم کی۔ اسی پس منظر کے ساتھ، اس سال اوپو نے فائنڈ ایکس ۹؍ پرو کے ذریعے ہر شعبے میں بہتری، نیا پروسیسر، بڑی بیٹری اور ڈیزائن میں نمایاں جدت کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈیزائن
اس بارفائنڈ ایکس ۹؍پرومیںفلیٹ اسکرین، زیادہ موٹے کنارے، مگر نرم فریم ایجز فراہم کی گئی ہیں تاکہ بڑی اور بھاری ڈیوائس بھی ہاتھ میں آرام دہ رہے۔ بیک پر اسکوائر کیمرہ ماڈیول کافی باہر نکلا ہوا ہے، مگر اس کی پوزیشن اس طرح رکھی گئی ہے کہ فون عمودی پکڑنےپر یہ رکاوٹ نہیں بنتا۔ خاص بات یہ ہے کہ کیمرا لینس گلاس سے محفوظ ہیں اور اطراف کا علاقہ ٹرانسلوسینٹ ہے۔
فون میں کیمرہ کی فوری ایکسس کے لیے کمپنی نے’کوئک بٹن‘ متعارف کرایا ہے، جو دو بار دبانے سے کیمرہ لانچ اور ایک بار دبانے سےفوراً تصویر کھینچ لیتا ہے۔ اس بٹن کے ذریعے زوم سلائیڈ فیچر لینڈاسکیپ میں ہی فعال ہوتا ہے۔مزید یہ کہ اوپو نے فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے ہاسل بلیڈ ٹیلی کنورٹر کِٹ بھی پیش کی، جس میں لینس، مقناطیسی چارجنگ کیس اور خاص ماونٹ شامل ہے۔ یہ کٹ جیسا کہ ونڈوز کی طرح کیمرہ ماڈیول پر سلائیڈ ہو کر چپک جاتی ہے اور اپنے پروفیشنل استعمال کے لیے کیمرا کو محدود یا فوکسڈ بنا دیتی ہے۔
ڈسپلے
فائنڈ ایکس ۹؍پروکی ۶ء۷۸؍انچ ایل ٹی پی او امولیڈفلیٹ اسکرین عمدہ ریزولیوشن ۱۲۰؍ ہرٹزکاریفریش ریٹ اور۳؍ہزار ۶۰۰؍نٹس تک کی برائٹنس دیتی ہے، جو کم روشنی اور باہر دونوں جگہ بہترین ویژول فراہم کرتی ہے۔ فلیٹ پینل، کوڈ-کرو اسکرینوں کے برعکس، غیر ضروری عکس اورمعکوسات سے بچاتا ہے۔ گلاس میں کورننگ گوریلا گلاس وکٹس۲؍ کا تحفظ بھی دیا گیاہے۔
ہارڈ ویئر اورسافٹ ویئر
فائنڈ ایکس ۹؍ پرومیںمیڈیا ٹیک ڈائمنسٹی۹۵۰۰؍پروسیسر نصب ہے، جس کی کارکردگی اس وقت کے کئی فلیگ شپ اسمارٹ فونز سےبہترہے۔اس میں ۱۶؍جی بی ریم،۵۱۲؍ اسٹوریج، جدید اے آئی ٹاسکس، گیمنگ اور ویڈیو پروسیسنگ کے لیے شاندار نتائج فراہم کرتی ہے۔ اوپو کا نیا کلر او ایس ۱۶؍سسٹم اپنےیوزر انٹرفیس میں آئی او ایس کی جھلک، روشن گرافکس اور شفاف بٹنز کی شکل میں لے کر آیا ہے۔ لاک اسکرین، ویجیٹس، اور ڈپتھ ایفیکٹ اسے مزید دلکش بناتے ہیں۔
کیمرے
اس بار پچھلے۴؍کیمرے چھوڑ کر اوپو نے بڑا۲۰۰؍میگا پکسل پرسکوپ ٹیلی فوٹو لینس دیا ہے، جس سے۳؍ ایکس آپٹیکل زوم، ۱۸؍ایکس ڈیجیٹل زوم اور حیران کن تصویری نتائج حاصل کیے جا سکتےہیں۔ باقی دونوں کیمرے ۵۰؍ میگا پکسل مین اور۵۰؍میگا پکسل الٹرا وائڈ ہیں۔ کمپنی کی ہاسل بلیڈ پارٹنرشپ کے نتیجے میں کلر اور ڈیٹیل میں خوبصورتی سامنے آتی ہے، اور۴؍ کے ویڈیو ریکارڈنگ ۶۰؍ایف پی ایس پر دستیاب ہے۔
بیٹری
فون میں۷۵۰۰؍ ایم اے ایچ سلیکان کاربن انوڈ بیٹری لگائی گئی ہے، جو نہ صرف پورا دن بلکہ ہیوی یوز میں بھی لمبی چارج فراہم کرتی ہے۔۸۰؍ واٹ سپر ووک فاسٹ چارجنگ اور۵۰؍ واٹ میگنیٹک وائرلیس چارجنگ اس فیچر کو سپورٹ کرتے ہیں۔