Inquilab Logo

اوپو رینو۱۱؍پرو میں پیش رو کے مقابلے محض چند تبدیلیاں

Updated: January 15, 2024, 10:46 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

کمپنی نے گزشتہ سال رینو ۱۰؍پرو لانچ کیا تھا جس میں ڈیزائن اور ٹیکسچر تبدیل کرکے اس سال اوپو رینو ۱۱؍پرو کے نام سے پیش کردیا گیا ہے۔

Oppo Reno 11 Pro. Photo: INN
اوپو رینو ۱۱؍پرو ۔ تصویر : آئی این این

جب ہم ہندوستان میں دستیاب پریمیم موبائل فون کی بات کرتے ہیں تو آج کل ہمیں کئی متبادل نظر آتے ہیں جنہیں آپ ۴۰؍ہزار روپے کے اندر خرید سکتے ہیں ۔اس میں اوپو کا نیا فون یعنی رینو ۱۱؍پرو کو نیا اضافہ قرار دیا جاسکتاہے جو ۴۰؍ہزار روپے کے اندر دستیاب ہے۔ بالکل نئی ڈیزائن ،جدید کیمروں اور اچھے پروسیسر کے ساتھ کیا رینو ۱۱؍پرو ۲۰۲۴ء میں آنے والے دیگر نئے فون کا مقابلہ کرسکے گا؟ آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
قیمت: اوپو کے نئے فون رینو ۱۱؍پرو کی قیمت ۳۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس سے کم قیمت کیلئے رینو ۱۱؍ موجود ہے جس کی قیمت ۲۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ یہ فون ۲؍رنگوں یعنی پرل وہائٹ اور راک گرے میں موجود ہے۔ باکس میں یو ایس بی ٹائپ سی سے ٹائپ اے چارجنگ کیبل، ۸۰؍واٹ چارجنگ کیلئے چارجر اورشفاف ٹی پی یو کیس یعنی کور دیا جاتا ہے۔
ڈیزائن: اوپو رینو۱۱؍پرو میں پولی کاربونیٹ اورکانچ کا آمیزہ استعمال کیا گیا تھا کہ ۳؍ڈی جیسی فنش پیش کی جاسکے جوسنگ مرمر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ پیچھے جانب کانچ کا ۳؍ڈی ڈیزائن منفرد انداز لئے ہوئے ہےجس کی وجہ سے یہ پریمیم محسوس ہوتا ہے۔اس کے علاوہ کیمرے کیلئے علاحدہ ڈیزائن پیش کی گئی ہے جو اسے مزید دلکش بناتا ہے۔سنگ مرمر جیسی فنش کی وجہ سے یہ چھونے میں اچھا لگتا ہے اور اس پر دھول یا انگلیوں کے نشان کے دھبے بھی نہیں پڑتے۔
 کارکردگی:اوپو رینو ۱۱؍پرو میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۸۲۰۰؍ ایس او سی پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس میں ۱۲؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اس میں میموری کارڈ لگانے کا متبادل موجود نہیں ہے لیکن اس میں ۲؍نینو سم لگائے جاسکتے ہیں۔
ڈسپلے:اس میں ۶ء۷؍انچ امولیڈ ڈسپلے ہے جس کا ریفریش ریٹ ۱۲۰؍ہرٹز اور ریزولیوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔اس میں ڈسپلے کے اندر ہی فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔ 
کنیکٹیویٹی: اس میں کنیکٹیویٹی کیلئے وائی فائی ۶؍، بلیوٹوتھ ۵ء۴؍، این ایف سی اور انفرا ریڈ بلاسٹر کے ساتھ گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) بھی دیا گیا ہے۔
بیٹری:فون پتلا ہونے کے باوجود اس میں ۴؍ہزار ۶۰۰؍ایم اے ایچ کی بیٹری استعمال کی گئی ہے۔ اسے بغیر تار کے چارج نہیں کیا جاسکتالیکن اوپو نے ۸۰؍واٹ کا وائر والا چارجر دیا ہے۔
آپریٹنگ سسٹم: رینو ۱۱؍پرو میں جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ ۱۴؍ کو کلر او ایس کے طور پردیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ اپنے پچھلے والے آپریٹنگ سسٹم جیسا ہی نظر آتا ہے لیکن اس میں چند چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کی گئی ہے۔اس میں آئی او ایس جیسا گلوبل سرچ بار دیا گیا ہے جو ڈاکڈ آئیکون کے اوپر یعنی ہوم اسکرین میں نیچے کی جانب موجود ہے۔یہ گوگل سرچ کی طرح کارآمد نہیں ہے کیوں کہ یہ صرف فون میں اسٹال شدہ ایپس یا اوپو ایپ مارکیٹ میں موجود ایپس میں سے ہی تلاش کرسکتا ہے۔
کیمرہ: اس میں سونی کا آئی ایم ایس ۸۹۰؍ کا ۵۰؍میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ، ۳۲؍میگا پکسل کا (سونی آئی ایم ایکس ۷۰۹؍) ٹیلی فوٹو کیمرہ اور ۸؍میگاپکسل الٹرا وائڈ اینگل کیمرہ(سونی آئی ایم ایس ۳۵۵)۔ سیلفی کیلئے ۳۲؍میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہےجسے ڈسپلے کے پیچھے ہی رکھا گیا ہے اور اس میں آٹو فوکس کی سہولت دستیاب ہے۔
نتیجہ: یہ فون گزشتہ سال لانچ ہونے والے اوپو رینو ۱۰؍پرو جیسا ہی ہے اس میں محض چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کا کیمرہ بھی وہی ہے جو اس سےپہلےرینو ۱۰؍ میں استعمال کیا گیا تھا اس لئے اگر آپ کے پاس وہ فون ہے تو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس فون کی تکنیکی معلومات
چپ سیٹ     میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی  ۸۲۰۰؍ ایس او سی 
سی پی یو    اوکٹا کور (۳ء۲؍ گیگا ہرٹز  پروسیسر
مین کیمرہ    ۵۰؍،۳۲؍  اور ۸؍ میگا پکسل
ویڈیو         ۴؍کے  ایٹ۳۰؍/۶۰؍ ایف پی ایس
بیٹری        ۴۷۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ      ۸۰؍واٹ
میموری       ۱۲؍ جی بی ریم ،۲۵۶؍ یا ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج
ڈسپلے        ۶ء۷۴؍انچ او ایل ای ڈی ،ایک بلین کلر
ریزولیوشن    ۱۲۴۰x۲۷۷۲؍پکسل 
ریفریش       ۱۲۰؍ہرٹز
سافٹ ویئر    اینڈرائڈ۱۴؍،کلراوایس۱۴؍

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK