Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریڈ می پیڈ ۲:بڑی بیٹری کا حامل عام سا سستا ٹیبلٹ

Updated: July 07, 2025, 12:44 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۱۱؍انچ کے اس ٹیب میں۹؍ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے،اس میں محض برائوزنگ اورچھوٹے موٹے گیم کھیلے جاسکتے ہیں۔

Redmi Pad 2. Photo: INN
ریڈمی پیڈ۲؍۔ تصویر: آئی این این

اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں کبھی کبھار موبائل کےچھوٹےاسکرین سے کوفت ہونے لگتی ہے،چاہے بچوں کی آن لائن کلاس ہو، دفتر کا کوئی اہم دستاویز دیکھنا ہو یا پھر بیڈروم میں لیٹے لیٹے نیٹ فلکس جیسے پلیٹ فارم پر فلم دیکھنے کی خواہش ہو،تو یقیناً ایک بجٹ ٹیبلٹ آپ کی تلاش کا موزوں ترین حل بن سکتا ہے۔ ایسے ہی روزمرہ استعمال کے لیے ریڈ می پیڈ۲؍ایک شاندار اور کفایتی متبادل کے طور پر ابھرا ہے۔یہ نہ صرف کچھ سستا ہے بلکہ اس میں بڑی بیٹری بھی دی گئی ہے،جو یقیناً ایک بڑا فائدہ ہے۔ یہ ٹیبلٹ۱۱؍ انچ کی بڑی اسکرین، ۹؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری، اور اسٹائلَس سپورٹ جیسے اہم فیچرز کے ساتھ صرف ۱۳؍ہزار ۹۹۹؍ روپے میں دستیاب ہے۔
ڈیزائن
 ریڈمی پیڈ۲؍کاڈیزائن پہلی جھلک میں ہی متاثر کرتا ہے، خصوصاً اس قیمت کے دائرے میں۔ اس کی بیشتر باڈی میٹل سے بنی ہے،جبکہ کیمرے کے قریب جو پتلی سی لکیر دکھائی دیتی ہے، اس کے بائیں جانب کا حصہ پلاسٹک کاہے۔یہ ہلکی سی تقسیم ظاہری حسن میں کوئی کمی نہیں لاتی، بلکہ میٹلک فِنِش کی بدولت یہ ٹیبلٹ ایک پریمیئم فیل دیتا ہے۔اسکرین کے چاروں طرف تقریباً ایک سینٹی میٹر چوڑے بیزل موجودہیں،جو اگرچہ جدید دور کے نسبتاً پتلے بیزلز والے ٹیبلٹس سے مختلف ہیں، مگر اس قیمت پر قابلِ قبول ہیں۔
 پیچھے کی جانب گہرے سرمئی رنگ کا ڈوئل شیڈ والا رئیر پینل ہے، جس پرنیچے ریڈمی کی برانڈنگ اور اوپر کی جانب ایک اُبھرا ہوا کیمرہ ماڈیول موجود ہے، جو اگرچہ قدرے نمایاں ہے، مگر استعمال میں کوئی دقّت نہیں دیتا۔ البتہ، یہاں ایل ای ڈی فلیش کی عدم موجودگی کچھ صارفین کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے۔
ڈسپلے
 اس میں۱۱؍انچ کا ایل سی ڈی آئی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے۔یہ اسکرین۶۰۰؍نٹس تک کی برائٹنیس فراہم کرتی ہے، جو اندرونی استعمال کیلئےکافی ہے، اور باہر ہلکی دھوپ میں بھی اچھی کارکردگی دیتی ہے۔البتہ بہت تیز دھوپ میں اس کی برائٹنیس ناکافی محسوس ہو سکتی ہے۔یہاں ایک ’ویٹ ٹچ ٹیکنالوجی‘بھی دی گئی ہے، یعنی آپ گیلے ہاتھوں سے بھی اسکرین استعمال کر سکتے ہیں۔اس میں آٹو برائٹنیس کاآپشن نہیں، اس لیے روشنی کو خود سے ایڈجسٹ کرنا پڑے گا۔
اسپیکرز اور آڈیو
 ریڈمی پیڈ۲؍میںڈولبی ایٹموس سپورٹ کے ساتھ ۴؍اسپیکر دیےگئےہیں۲؍اوپر اور۲؍نیچے۔ساؤنڈ کافی بلند، صاف اور متوازن ہے، خاص طور پرویڈیوز اور موسیقی سننے کے دوران یہ بھرپور تجربہ فراہم کرتا ہے۔اس قیمت میں جتنے بھی ٹیبلٹس موجود ہیں، ان سب کے مقابلے میں ریڈمی پیڈ۲؍ کی آڈیو کوالٹی یقیناً بہتر ہے۔
ہارڈویئر
 ریڈمی پیڈ۲؍میںمیڈیا ٹیک ہیلیو جی ۱۰۰؍ الٹراچپ سیٹ استعمال کی گئی ہے۔ ویڈیوز دیکھنا، انٹرنیٹ براؤزنگ، سوشل میڈیا اور ویڈیو کالنگ جیسے تمام معمولات میں کوئی دقت پیش نہیں آتی۔ سافٹ ویئر
 ریڈمی پیڈ۲؍اُن چند ابتدائی بجٹ ٹیبلٹس میں سے ہے جو اینڈرائڈ ۱۵؍پرمبنی ہائپر او ایس۲؍کےساتھ آتا ہے۔ یہ نیا انٹرفیس نہ صرف دیدہ زیب ہےبلکہ خاصا ہموار، ہلکا پھلکا اور صاف ستھرا بھی محسوس ہوتا ہے۔اس میں چند پری انسٹال شدہ ایپس ضرور ہیں، لیکن یہ نہ تو پریشان کرتےہیں اور نہ ہی فون کی رفتار کو متاثر کرتےہیں۔ چاہیں تو انہیں اَن انسٹال بھی کیاجاسکتاہے۔اس میں اسپلٹ اسکرین موڈکی سہولت بھی دی گئی ہے جس کے ذریعے آپ ایک ساتھ۲؍ ایپس چلا سکتے ہیں — جیسے ایک طرف ویڈیو اور دوسری طرف  وہاٹس ایپ۔ہائپر او ایس میں گوگل کے سرکل ٹو سرچ اور جیمنائی اے آئی جیسےفیچرز بھی شامل ہیں، جو اس بجٹ میں کسی نعمت سے کم نہیں۔
سافٹ ویئر
 اس میں پیچھےکی جانب ۸؍میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ۵؍ میگا پکسل کا ہے جو ویڈیو کالنگ کے لیےٹھیک ٹھاک ہےلیکن دیگر کام بہتر طور پر نہیں کئے جاسکتے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK