Inquilab Logo

پا پا یا: جاپانی، تھائی اور چینی ڈشیز کے اصلی ذائقے کا مرکز

Updated: February 09, 2024, 10:46 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ملاڈ کے اِن آربٹ مال کے دوسرے منزلےپر واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ سوشی اور ٹاکو جیسی جاپان ہی میں ملنے والی ڈشیز بھی کھا سکتے ہیں۔

This is how the board of Papaya Restaurant located in In Orbit Mall is installed. Photo: INN
ان آربٹ مال میں واقع پاپایا ریسٹورنٹ کا بورڈ اس طرح لگایا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
میسو رامن، لکسا، سوم ٹیم، کریب میٹ سلاد، چکن گیوزا، شائومائی چلی چکن، سوشی میٹرکس، سوشی بوٹ، ٹوکیو رول، اسپائسی ٹونا، ہماچی ساشیمی، ہوئی سن ٹوفو
پتہ: دوسرا منزلہ، اِن آربٹ مال، اِن آربٹ روڈ، لنک روڈ، ملاڈ ویسٹ، ممبئی۴۰۰۱۰۴
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۲؍ تارات ساڑھے ۱۱؍ بجے
رابطہ : +918047483027
 چائینیز کھانوں کے نام پر تو آج کئی ہوٹل ہر جگہ کھلے ہوئے ہیں لیکن جاپانی اور تھائی لینڈ کے کھانے آپ چکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ملاڈ میں واقع مشہور مال اِن آربٹ مال کا رخ کرنا چاہئے۔ یہاں شاپنگ کے علاوہ لذت کام ودہن کا بھرپور انتظام ہے۔ فوڈ کورٹ کے علاوہ یہاں متعدد بڑے ہوٹل بھی موجود ہیں۔ ایسے ہی ریسٹورنٹس میں ’پا پا یا‘ بھی شامل ہے۔ یہاں آپ جاپان کے علاوہ تھائی لینڈ اور چین کی بھی حقیقی ڈشیز ملیں گی جو واقعی چین میں کھائی جاتی ہیں۔ 
انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو اور یہاں کی ڈشیز کی تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں جاپان میں ملنے والی حقیقی ڈشیز کے ساتھ سوشی جیسی چیزیں بھی دستیاب ہیں۔ مینو کاآغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں جاپان کا میسو رامن، کورین جگائی، سنگاپور کا لکسا، کنٹونیز ڈمپلنگ بروتھ اور ٹوم یم رامن ملتے ہیں۔ سلاد میں ویج کے تحت سوم ٹم اور ایووکیڈو کا سلاد اور نان ویج میں پران اور ایووکیڈو کے علاوہ کریب میٹ سلاد ملتا ہے۔ 
یہاں کی ڈشیز کی اقسام بھی قطعی مختلف ہیں جس میں ڈم سم کے تحت ویج اور نان ویج ڈشیز کے بعد سوشی ماکی رول کے تحت بھی ویج اور نان ویج ڈشیز ہیں جس میں کیلیفورنیا ماکی رول، کاربن سوشی، سوشی میٹرکس، سوشی بوٹ، ٹوکیو رول، وولکینو رول جیسی ڈشیز موجود ہیں۔ اس کے آگے ماڈرن سوشی کے تحت بھی چند ڈشیز ہیں۔ ایسی ہی مزید اقسام میں ساشی می، سوشی نیگیری، روباتایاکی، کینٹونیز اسٹائل تاپس کے علاوہ تاپس قسم کے تحت متعدد ڈشیز موجود ہیں۔ تاپس کے تحت ڈشیز کا جائزہ لیں تو ہمیں گرلڈ چکن ٹاکوز، ژنجیانگ لیمب، کورن فیڈ چکن لیگ تھائوزینڈ چلی جیسی ڈشیز ہیں۔ 
 ان سب کے بعد مین کورس کا نمبر آتا ہے جس میں تھائی ریڈ کری، تھائی گرین کری، پینانگ کری ودھ ٹوفو بالز، مسامن کری جیسی ڈشیز ہیں جو ویج اور نان ویج میں بھی دستیاب ہیں۔ اس کے بعد چاولوں پر مبنی ڈشیز ہیں جن میں کئی طرح کے فرائڈ رائس اورنوڈل ہیں۔ سب سے آخر میں میٹھے پکوان ہیں جن میں چاکلیٹ بال آن فائر ودھ چاکلیٹ ساس، موچی آئس کریم اور دیگر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK