• Sat, 07 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان یوٹرن لے گا : سابق کرکٹروں کادعویٰ

Updated: February 06, 2026, 9:58 AM IST | New Delhi

چیتن شرما کا ماننا ہے کہ یہ صورتحال زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی اور پاکستان جلد ہی اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے گا ، مدن لال نے پاکستان کے فیصلے کو غلط قراردیا

Indo Pak Match.Photo:INN
ہندوستان اور پاکستان کا میچ۔ تصویر:آئی این این

بنگلہ دیش کی جانب سے ہندوستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے اسے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ سے باہر کر کے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا ہے۔ آئی سی سی کے اس فیصلے پر پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف گروپ میچ سے دستبرداری کا عندیہ دیا ہے۔پاکستان حکومت نے اپنی ٹیم کو۱۵؍ فروری کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں شیڈول ہندوستان کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں شرکت کی اجازت نہیں دی ہے۔ ورلڈ کپ سے عین قبل اس تنازع نے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے، جس پر اب ہندوستان کے سابق عظیم کرکٹ کھلاڑیوں نے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
 سابق تیزگیندباز چیتن شرما کا ماننا ہے کہ یہ صورتحال زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی اور پاکستان جلد ہی اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔ ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’بنگلہ دیش میں۱۲؍ تاریخ کو ہونے والے انتخابات کے بعد آپ یو ٹرن دیکھیں گے ۔ ایک بیان سامنے آئے گا کہ عوامی جذبات کے احترام میں کرکٹ جاری رہنی چاہئے۔ جب آپ سیاست میں ہوتے ہیں تو فیصلے اکثر سیاسی حالات کے زیر  اثر ہوتے ہیں لیکن کرکٹ بالآخر کھلاڑیوں اور مداحوں کے لیے ہے۔‘‘
۱۹۸۳ء کے ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن اور عظیم کھلاڑی مدن لال نے پاکستان کے اس موقف کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا’’پاکستان میں کوئی بھی واضح ذہن کے ساتھ نہیں سوچ رہا ہے اور کھلاڑیوں کے مفادات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ کھیلنے سے انکار کرنا ملک کی ساکھ کے لیے بہتر نہیں ہے۔‘‘
اس دوران اتل واسن نے اس پورے تنازع پر کہا کہ میچ کسی دوسرے ملک میں بھی کرائے جا سکتے ہیں، لیکن کھیل جاری رہنا چاہئے۔ اتل واسن نے کہا’’بنگلہ دیش کو واپس لایا جائے اور میچ سری لنکا میں کرائے جائیں جبکہ پاکستان کو ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ سے باہر کر دیا جائے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مغربی بنگال کے عبوری بجٹ میں ’ممتا‘ کی جھلک،کئی دلکش اعلانات

ناصر حسین نے پاکستان کے فیصلے کی حمایت کی
انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ کمنٹیٹر ناصر حسین نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستان میں نہ کھیلنے کے بنگلہ دیش کے فیصلے اور ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے پاکستان کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے اس معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ کھڑے ہونے پرپاکستان کی تعریف بھی کی ہے، جبکہ بنگلہ دیش نے اس حمایت پر پاکستان کاشکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پہلی فلم کے بعد چار سال تک دوسری فلم سائن کرنے پر پابندی تھی: اہان شیٹی

اسکائی اسپورٹس کے ایک پوڈکاسٹ میں انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیک اتھرٹن سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا ’’مجھے بنگلہ دیش کا اپنے فیصلے پر قائم رہنا پسند آیا۔ انہوں نے اپنے کھلاڑی دی فِز (مستفیض الرحمٰن) کے لیے آواز اٹھائی اور مجھے پاکستان کا رویہ بھی اچھا لگا۔ چاہے یہ معاملہ سیاسی ہی کیوں نہ ہو، لیکن بنگلہ دیش کے حق میں پاکستان کا کھڑا ہونا قابلِ ستائش ہے۔ناصر حسین نے اس دوران آئی سی سی تمام ممالک کے ساتھ یکساں برتاؤ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK