کانگریس لیڈر نے بتایا کہ سابق فوجی سربراہ نے خود یہ اعلان کرتےہوئے کہ ان کی کتاب مطالعہ کیلئے دستیاب ہے، اس کی خریداری کیلئے لِنک پوسٹ کیا تھا۔
EPAPER
Updated: February 11, 2026, 10:00 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi
کانگریس لیڈر نے بتایا کہ سابق فوجی سربراہ نے خود یہ اعلان کرتےہوئے کہ ان کی کتاب مطالعہ کیلئے دستیاب ہے، اس کی خریداری کیلئے لِنک پوسٹ کیا تھا۔
سابق فوجی سربراہ جنرل نرونے کی کتاب’فور اسٹارس آف ڈیسٹینی‘‘ کے ’لیک‘ ہوجانے کے تعلق سے دہلی پولیس کے از خود ایف آئی آر درج کرنے کے بعد کتاب کے ناشر ’’پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا‘‘ نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے کتاب اب تک شائع نہیں کی ہے۔ اس کے اس دعوے کی راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں میڈیا کے ساتھ غیررسمی بات چیت میں تردید کی ۔ انہوں نے ’’ایکس ‘‘پر ایک سابق فوجی سربراہ کے ایک پوسٹ کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے امیزون لنک کو شیئر کیا تھا اور کتاب کی دستیابی کی اطلاع دی تھی۔ گاندھی نے اصرار کیا کہ وہ پبلشر سے زیادہ سابق آرمی چیف پر بھروسہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا ہاروڈر یونیورسٹی کے ۲۳؍ ویں انڈیا کانفرنس سے خطاب کریں گی
دلچسپ بات یہ ہے کہ شام ہوتے ہوتے جنرل نرونے نے بھی پبلشرس کی تائید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کتاب ابھی شائع نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کتاب کے چھپ کر تیار ہونے کے بعد اس کی اشاعت سے قبل خود پینگوئن رینڈم ہاؤس انڈیا ، نے بھی اس کو خریدنے کیلئے پیشگی بکنگ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے اس کا لنک جاری کیاتھا۔ بعد میں مرکزی حکومت نے کتاب کی اشاعت کی اجازت نہیں دی اور معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا مگر حیرت انگیز طور پر کتاب امیزون ا ور فلپ کارڈ اور دیگر جگہوں پر فروخت ہوتی رہی۔
یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا ہاروڈر یونیورسٹی کے ۲۳؍ ویں انڈیا کانفرنس سے خطاب کریں گی
اشاعت کےبغیر ہی کتاب کی فروخت کے معاملے میں چونکہ دہلی پولیس نے جانچ شروع کردی ہے اس لئے پینگوئن نے منگل کو ۲؍ صفحات پر مشتمل وضاحتی بیان جاری کیا جس میں اس نے کتاب کے شائع نہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ اس نے کتاب کی فروخت سے بھی لاتعلقی ظاہر کی ہے ۔ منگل کی شام پونے ۶؍ بجے جنرل نرونے نے بھی پینگوئن کے پوسٹ کو ری پوسٹ کرکے اس کی تائید کی۔