• Wed, 11 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا کا بڑا اعلان، ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کی انعامی رقم میں غیر معمولی اضافہ

Updated: February 11, 2026, 3:57 PM IST | New York

فٹ بال کے دیوانوں کے لیے ۲۰۲۶ء کا ورلڈ کپ نہ صرف کھیل کے اعتبار سے بڑا ہونے والا ہے بلکہ مالی طور پر بھی یہ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ایونٹ ثابت ہوگا۔ فیفا نے انعامی رقم میں اس قدر اضافہ کر دیا ہے کہ اب شرکت کرنے والی ہر ٹیم کروڑ پتی بن کر لوٹے گی۔

Fifa World Cup.Photo:INN
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:آئی این این

فٹ بال کے دیوانوں کے لیے ۲۰۲۶ء کا ورلڈ کپ نہ صرف کھیل کے اعتبار سے بڑا ہونے والا ہے بلکہ مالی طور پر بھی یہ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ایونٹ ثابت ہوگا۔ فیفا نے انعامی رقم میں اس قدر اضافہ کر دیا ہے کہ اب شرکت کرنے والی ہر ٹیم کروڑ پتی بن کر لوٹے گی۔۲۰۲۶ءکے ٹورنامنٹ کا انعامی رقم ۲۰۲۲ء کے مقابلے میں کروڑوں ڈالر زیادہ ہے اور یہ فٹبال میں انعامی رقم  سے متعلق نیا عالمی سنگ میل ہے۔  پہلی بار۴۸؍ ٹیموں پر مشتمل فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کو خطیر رقم ملے گی۔فیفا کے مطابق مجموعی رقم میں سے ۶۵۵؍ ملین ڈالر ٹیموں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:امریکی دالوں اور زرعی پیداوار کو بھی ٹیرف میں راحت

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ۵۰؍ ملین ڈالر جبکہ رنر اپ کو ۳۳؍ملین ڈالر ملیں گے۔ گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو بھی کم از کم ۹؍ ملین ڈالر دئیے جائیں گے۔مزید برآں ہر ٹیم کو تیاری کے اخراجات کے لیے ۵ء۱؍ ملین ڈالر اضافی فراہم کیے جائیں گے، جس کے بعد کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو کم از کم ۵ء۱۰؍ ملین ڈالر کی ضمانت ہوگی۔جو گلوبل فٹبال کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:راجپال کی مدد کے لیے سلمان اور اجے دیوگن بھی آگے آئے

یاد رہے کہ  ۲۰۲۲ء کے قطر ورلڈ کپ میں چیمپئن ارجنٹائنا کو۴۲؍ ملین ڈالر ملے تھے جبکہ ۲۰۱۸ء میں فرانس کو ۳۸؍ ملین ڈالر دئیے گئے تھے۔ یہ میگا ایونٹ پہلی بار تین ممالک (امریکہ، کینڈا اور میکسیکو) میں منعقد ہو رہا ہے جس کا فائنل ۱۹؍ جولائی ۲۰۲۷ءکو نیو جرسی میں ہوگا۔ جہاں کھلاڑیوں پر  دولت  کی برسات ہو رہی ہے، وہیں شائقین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں ۱۷۴؍ فیصد تک ہوش ربا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے عام مداحوں کے لیے اسٹیڈیم پہنچنا مشکل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK