گھوڑے پر بیٹھے ہوئےشخص کے لوگو والے ملبوسات آن بان اورشان کی علامت سمجھے جاتے ہیں،ان کے ملبوسات ہر عمر کے افراد کیلئے ہیں۔
پولو رالف لورین کے لوئر پریل میں واقع اسٹور کا داخلی دروازہ۔ تصویر: آئی این این
دنیا کے بڑے فیشن برانڈز میں اگر کسی نام کو’وقار‘ اور’روایتی شان‘ کا مظہر کہا جائے تو پولو (Polo)کو کہا جاسکتا ہے۔ چاہے وہ پولو رالف لارین ہو یا پولو اسوسی ایشن یو ایس ہو،دونوں نے دنیا بھر میں مردوں کے کلاسک لباس کو ایک نیا مفہوم دیا۔ پولو کے ملبوسات صرف کپڑے نہیں، بلکہ طرزِ زندگی کی علامت بن چکے ہیں۔ وہ طرزِ زندگی جو سادگی میں عظمت، اور شائستگی میں وقار رکھتی ہے۔
آغاز اور بنیاد
پولو کا سفر۱۹۶۷ءمیں امریکہ سے شروع ہوتا ہے، جب رالف لورین نامی ایک نوجوان ڈیزائنرنے پولو رالف لورین کے نام سے مردوں کی ٹائیوں کی ایک چھوٹی سی لائن متعارف کرائی۔ ان کا خواب تھا کہ امریکی فیشن کو وہ مغربی اشرافیہ کے انداز کے ساتھ جوڑیں، جہاں کھیل، فیشن اور طرزِ زندگی ایک دوسرے میں گھل مل جائیں۔
رالف لورین نے’پولو‘ کھیل سے متاثر ہوکر اپنے برانڈ کا نام رکھا۔ یہ ایک ایسا کھیل ہے جو اشرافیہ اور بلند ذوق طبقے سے منسلک سمجھا جاتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ پولو رالف لورین دیکھتے ہی دیکھتے امارت، نفاست اور وقار کی علامت بن گیا۔
پولو کی پہچان: گھڑ سوار علامت
پولو برانڈ کی سب سے نمایاں علامت وہ گھوڑے پر سوار کھلاڑی ہے، جس نے دنیا بھر میں ایک فیشن شناخت پیدا کی۔یہ علامت نہ صرف طاقت، مہارت اور حرکت کی نمائندہ ہے بلکہ اسے پہننے والا فرد ایک خاموش پیغام دیتا ہے کہ وہ خوداعتماد، باوقار اور منظم شخصیت کا مالک ہے۔آج یہ لوگو ٹی شرٹ سے لے کر جیکٹ، کیپ، بیلٹ، خوشبوؤں، اور حتیٰ کہ گھڑیوں تک ہر جگہ دِکھائی دیتا ہے۔
ہندوستان آمد
ہندوستان میں پولو رالف لورین نے رسمی طور پر۲۰۱۸ء میں جمایا۔برانڈ نےہندوستان میں اپنے اسٹورز کھولنے کے لیے مقامی شراکت داری کی اور آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل لمیٹڈکےساتھ لائسنسنگ معاہدہ کیا گیا۔وہ ہندوستان کے بازار میں داخل ہوا، ریاستی شہروں میں اسٹور کھولنے کا سلسلہ شروع کیا۔ مثلاً دہلی میں فلگشپ اسٹور کھولا گیا تھا۔ ممبئی میں اس کا پہلا خصوصی اسٹور پلاڈیئم مال، لوئر پریل میںمئی ۲۰۲۳ء کھولا گیا ہے۔
مصنوعات اور خصوصیات
پولو رالف لورین کی خاص باتیں درج ذیل ہیں۔
لوگو: گھوڑے پر سوار پولو کھلاڑی کا لوگو جو برانڈ کی ساکھ اور شناخت کا اہم جزو ہے۔
انداز: یہ برانڈ امریکی ’پریپی‘اسٹائل، کلاسک کھیل جذبات، اور معیاری فیبرکس کو ملا کر پیش کرتا ہے، یعنی لباس صرف پہننے کے لیے نہیں، بلکہ شناخت کا حصہ بن جاتا ہے۔
وسیع رینج: مردوں کے سوٹ، شرٹس، پولو شرٹس، جینز، خواتین اور بچوں کی لائینز، ایکسیسریز اور خوشبوئیں، برانڈ کی رینج وسیع ہے۔
معیار اور وقار: اس برانڈ کی پہچان اعلیٰ فیبرک، نفیس کڑھائی، اور فیشن میں ایک دیرپا وقار ہے، اس کی پوشاک صرف فیشن کا حصہ نہیں، برانڈ کے معیارات کا اظہار بھی ہے۔
ہندوستان میں حکمتِ عملی: ہندوستان میں برانڈ نے لوکل فیشن مارکیٹ میں داخلہ اختیار کیا، شاندار مالز میں اسٹور کھولے، اور اپنی عالمی پہچان کو مقامی ذوق سے جوڑا ہے۔
پولو میں کیا کچھ دستیاب ہے
پولو بھی ایک ایسا برانڈ ہے جس میں مردوں،خواتین،بچوں اور گھر کے استعمال کیلئے کپڑے دستیاب ہیں۔ یہاں مردوں کیلئے بھی کپڑوں کے علاوہ ایکسیسریز،جوتے بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ خواتین کیلئے کپڑے، بیگ ایکسیسریز، جوتے، جیکٹ، کوٹ وغیرہ بھی ملتے ہیں۔ بچوں کیلئےکپڑوں میں لڑکوں، لڑکیوں، چھوٹے بچوں کیلئے بھی کپڑے ملتے ہیں جبکہ گھر کیلئے کپڑوں میں چادر، ڈائننگ ، ڈیکور،باتھ روم کیلئے بھی کپڑے ملتے ہیں۔