• Mon, 08 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’پرائم بک ۲؍نیو‘ : اے آئی فیچر والا طاقتور لیپ ٹاپ

Updated: September 08, 2025, 12:09 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

لیپ ٹاپ میں ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ہے جو آن لائن کلاسیز سے لے کر آفس کے کام اور ویڈیو اسٹریمنگ تک کیلئے اچھا ہے

These images show the Prime Book 2 Neo in different ways. Photo: INN
ان تصاویر میں ’ پرائم بک ۲؍نِیو ‘ کو مختلف انداز میں دکھا یا گیا ہے۔ تصویر: آئی این این

زیادہ تر صارفین کو لگتا ہے کہ ایک  اچھا لیپ ٹاپ کم قیمت  میں نہیں خریدا جا سکتا لیکن پرائم بک نے اس تاثر کو بدل دیا ہے۔ اگر آپ فون کے بجٹ  میںطاقتور لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں تو ’پرائم بک ۲؍نیو‘ ایک نئے متبادل  کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اینڈرائیڈ پر مبنی یہ لیپ ٹاپ نہ صرف ہلکا اور پورٹیبل ہے بلکہ اس میں اے آئی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ جیسے فیچر س دیئے گئے ہیں جو اسے ٹیبلیٹ سے زیادہ طاقتور اور کارآمد  بنا تے  ہیں۔
ڈیزائن اور بلڈ کوالیٹی
  ’پرائم بک ۲؍نیو‘ کا ڈیزائن بہت سادہ، کمپیکٹ اور پریکٹیکل ہے۔۱۱ء۶؍ انچ اسکرین والا یہ لیپ ٹاپ کسی فینسی لک یا چمک  دمک کے بغیر آتا ہے۔ پلاسٹک کی باڈی  پر میٹ فنش دیا گیا  ہے جو انگلیوں کے نشانات کو روکتا ہے اور اسے صاف رکھتا ہے۔ اس کا وزن کم ہونے کی وجہ سےاسےا ٹھانے میں بھی بہت آسانی ہوتی ہے۔
 لیپ ٹاپ میں تمام ضروری کنیکٹیویٹی آپشنز ہیں جیسے   یو ایس بی-اے اور یو ایس بی - سی اور مائیکرو ایس ڈی سلاٹ۔ کی بورڈ اور ٹریک پیڈ کا رسپانس بھی اچھا  رہتا  ہےاور ٹائپنگ کے دوران بھی کوئی دقت نہیں ہوتی ہے ۔
ڈسپلے
 لیپ ٹاپ میں ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ہے جو آن لائن کلاسیز  سے لے کر آفس کے کام اور ویڈیو اسٹریمنگ تک ہر چیز کے لئے اچھا ہے۔ بیزلس چوڑے ہیں لیکن مجموعی طورپر استعمال کوئی  دقت نہیں  ہوتی ہے۔
 پرفارمنس  اور ہارڈ ویئر
  اس لیپ ٹاپ میں میڈیا ٹیک ہیلیو جی۹۹؍ پروسیسر،۶؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی یو ایف ایس۲ء۲؍اسٹوریج دیاگیا ہے۔ یہ کنفیگریشن پڑھنے میں اسمارٹ فون کی طرح لگ سکتی ہے لیکن پرائم او ایس پر چلنے سے پر فارمنس اسمود رہتی ہے۔
  بیسک کام  جیسے ڈاکیو منٹ لکھنے، پریزنٹیشنز بنانے، سوشل میڈیا استعمال کرنے ، ای میلز کرنے، یوٹیوب ویڈیوز دیکھنےاور ہلکی ملٹی ٹاسکنگ اس میں آسانی سے ہو جاتی ہے۔  بیک وقت کئی براؤزر ٹیبس اوپن کرنے پر بھی کوئی دقت نہیں ہوتی۔
پرائم اوا یس۰ء۳؍کے ساتھ ونڈوز جیسا تجربہ
   پرائم بک ۲؍ نیو کی سب سے بڑی خصوصیت اس کاپرائم اوایس۰ء۳؍ ہے جو کہ اینڈرائیڈ۱۵؍پر مبنی ہے۔ اس کا انٹرفیس کافی حد تک ونڈوز جیسا دکھتا  ہے جس کی وجہ سے ونڈوز لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کو اس ڈیوائس میں شفٹ ہونے میں دشواری نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی اینڈرائیڈ ایپس کا پورا ایکو سسٹم بھی یہاں دستیاب ہے۔ آپ گوگل پلے اسٹور سے اپنی پسندیدہ ایپس آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
 اے آئی فیچرس
 کمپنی نے  ’پرائم بک ۲؍ نیو‘ کو ’اے آئی ریڈی‘  لیپ ٹاپ  بتایا  ہے اور اس کی وجہ اس کا اے آئی کمپینین موڈ ہے۔ یہ فیچر نوٹس یا  لمبے ڈاکیو منٹس  کا خلاصہ پیش کر سکتا ہے۔ متن کو آسان زبان میں تبدیل کر سکتا ہے اور فوری حوالہ جات بھی دے سکتا ہے۔ یہ فیچر کارآمد ہے اور خاص کر طلبہ کو ضرور پسند آئے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ’ پرائم ایکس کلاؤڈ ڈیسک ٹاپ‘ کی مدد سے آپ اس’ اینڈرائیڈ لیپ ٹاپ‘ پر ونڈوز استعمال کر سکتے ہیں۔
بیٹری اور چارجنگ
 ’پرائم بک ۲؍ نیو‘کی بیٹری کی کارکردگی اچھی ہے۔ یہ عام استعمال (براؤزنگ، یوٹیوب، ٹائپنگ) پر پورا دن چل سکتا ہے۔  زیادہ استعمال کر نے پر بیٹری ختم ہوسکتی ہے۔ اس کی چارجنگ کی رفتار  اچھی ہے اور یہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK