Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ کفایتی اور کارآمدفون

Updated: October 23, 2023, 10:07 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

بہتر کارکردگی اور سہولت والے۱۵؍ ہزار روپےسےاندر کے اسمارٹ فون کی دوڑ میں ’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ سرفہرست۔

The `Realme-11x5-G` is introduced with a box-like design, is light and not too thick. Photo: INN
’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ ایک باکس نما ڈیزائن کے ساتھ متعارف کیا گیا ہے، ہلکا ہے اور اس کی موٹائی بھی زیا دہ نہیں ہے۔ تصویر:آئی این این

’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ حال ہی میں ریئل می۱۱؍کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا۔ یہ اس کی سیریز کا سب سے کفایتی ورژن ہے جس کی قیمت ۱۴؍ ہزار ۹۹۹؍  روپے سے شروع ہوتی ہے۔خاص بات یہ ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں  ۱۵؍ ہزار روپے کے نیچے کےاسمارٹ فون کی زیادہ مانگ ہے۔ اس قیمت میں اسمارٹ فونز صارفین کو بہتر کارکردگی اور بہتر ہارڈ ویئر والے فون مل رہے ہیں۔ ۱۵؍ ہزار سے اندر کے اسمارٹ فون کی دوڑ میں رئیل می آگے ہے بلکہ بعض ماہرین کے مطابق وہ اس قیمت کے فون کے مقابلے میں میں بھی حاوی ہے۔ اس کی مضبوط بیٹری اور کیمرے کی بھی تعریف کی جارہی ہے ، حالانکہ اس کے کچھ اسمارٹ کے فون کی چارجنگ میں   بھی مسائل ہیں   اور اب’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ کے ساتھ کمپنی اس مقابلے کو اور دلچسپ بنانا چاہتی ہے۔
’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ کی خصوصیات
یہ اسمارٹ فون ایک بہترین چپ سیٹ اور کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آتا ہے۔ خوبیوں کے ساتھ ساتھ اس میں کچھ کمیاں بھی ہیں جس کے بارے میں آئندہ گفتگو کی جائے گی۔ اس کی روشنی میں  آپ کو اندازہ ہوجائے گاکہ ’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ ۱۵؍ ہزارو پے میں نفع کا سودا ہے یا نقصا ن کا ؟
ہندوستان میں  ’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ کی قیمت
’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ کے ۶؍ جی بی +۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت۱۴؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے جبکہ اس کا۸؍ جی بی +۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج ویرینٹ۱۵؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ تہوار کے سیزن کے آغاز کے ساتھ ہم اس فون پر کچھ پر کشش آفر کی توقع کر سکتے ہیں ۔ یہ فون ’پرپل ڈان‘ اور’ مڈ نائٹ بلیک کلر‘ ویریئنٹس میں دستیاب ہے۔
 ڈیزائن اور ڈسپلے
 ’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ ایک باکس نما ڈیزائن کے ساتھ متعارف کیا گیا ہے۔ اس کی موٹائی ۷ء۹؍ ملی میٹر ہے جبکہ وزن۱۹۰؍ گرام ہے، اسی لئے یہ اسمارٹ فون پکڑنے میں زیادہ وزنی محسوس نہیں ہوتا ہے۔ اس کی باڈی پولی کاربونیٹ سے بنی ہے، ریئل می نے نفاست کے ساتھ اسمارٹ فون تیار کیا ہے۔ بیک پینل پر گلاس فنش دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ زیر جائزہ اسمارٹ فون پرپل ڈان کلر کا ہےجس کے پچھلے پینل پر گلٹری اور انتہائی چمکدار بلو شیڈ ہے جو روشنی پڑنے پر رنگ بدلتا ہے اور یہ رنگ نیلے اور بینگنی درمیان کا رنگ ہوتا ہے۔ ایک خاص اینگل پر آپ کو لکیروں سے بنا ایک’ ایس ‘(S) پیٹرن نظر آئے گا۔ اچھی بات یہ ہے کہ گلاسی گلا س فنش ہونے کے بعد بھی اس کی گرفت آسان ہے اور یہ آسانی سے ہاتھ سے نہیں پھسلتا ہے۔ ’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘کے بین میں ایک بڑا سرکلر رِنگ ہے، جس میں دو چھوٹے کیمرہ رنگ اور ایک ایل ای ڈی فلیش فٹ کیاگیا ہے۔ ماڈیول پینل سےتھوڑا اوپر اٹھا ہوا ہے۔’ والیوم راکرس‘ اور پاور بٹن کو فریم کے دائیں حصے میں رکھاگیا۔ پاور بٹن فنگر پرنٹ سینسر کے طور پر کام کرتا ہے اور یہ فون کو ان لاک کرنے میں تیز اورسٹیک ہے۔ فریم کے بائیں حصے میں ایک ٹرپل سلاٹ ٹرے ہے جس میں ۲؍ سم کارڈ کے ساتھ ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگایا جا سکتا ہے اورا سٹوریج کو ایک ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ نیچے کی طرف اسپیکر گرل کے ساتھ ایک ٹائپ-سی چارجنگ پورٹ، پرائمری مائیکروفون ،۳ء۵؍ ملی میٹر آڈیو جیک اور اوپر کی طرف نوئس کینسلیشن اور ایک سیکنڈری مائیکروفون دیاگیا ہے۔ ’سنگل باٹم فائرنگ اسپیکر‘ لاؤڈ ہے لیکن آواز کا معیار اوسط ہے۔ مائیکروفون میں کالنگ کے دوران بیرونی شور کو دور کرنے کی صلاحیت ہے۔
 بظاہر مضبوط اور پائیدار 
مجموعی طور پر ’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی ‘مضبوط اور پائیدار نظر آتا ہے۔ اسے بہتر طریقے سے تیار کیاگیا لیکن بڑے سرکلر کیمرے سے متعلق ہر ایک کی ترجیح مختلف اورا لگ رائے ہو سکتی ہے۔ ’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی میں ۶ء۲؍انچ کا آئی پی ایس - ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔ ان تمام خوبیوں کے باوجود سورج کی براہ راست روشنی میں اس کی اسکرین پر کچھ پڑھنے میں  دشواری ہوسکتی ہے۔
 کیمرہ اور بیٹری
’ریئل می- ۱۱؍ ایکس ۵-جی‘ میں ۸؍ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے، جو آپ کو روشنی میں بہترین سیلفیز تصاویر دے سکتا ہے۔ خاص بات یہ ہےکہ سامنے والے کیمرے میں جلد کی قدرتی رنگت بھی محفوظ ہوجاتی ہے۔ انہیں کسی ایڈیٹنگ کے بغیر سوشل میڈیا پر شیئر کیاجاسکتا ہے لیکن اس کیمرے سے کم روشنی میں بہتر تصاویر نکالنا آسان نہیں  ہے۔ ویڈیوریکارڈنگ اوسط ہوتی ہے لیکن بہتر نہیں ۔ بیٹری دیر تک چلتی ہے، اس کا بیک اپ کا اطمینان بخش ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK