اس موبائل میںزیادہ تر چیزیں ریئل می ۱۵؍پرو جیسی ہی ہیں، اس کا بیرونی ڈیزائن اور یوزرانٹرفیس پر گیم آف تھرونز کا رنگ جھلکتا ہے۔
گیم آف تھرونز کے تخت شاہی پر رکھا ہوا فون۔ تصویر: آئی این این
ریئل می کمپنی کے لیے محدود ایڈیشن ڈیوائسز بنانا کوئی نئی بات نہیں۔ یہ برانڈ ہمیشہ سے منفرد کولابریشن کے لیے مشہور رہا ہے۔ چاہے وہ ریئل می جی ٹی نیو۳؍نارروٹوایڈیشن ہو، تھور:لو اینڈ تھنڈر ایڈیشن، ریئل می۱۰؍پرو کوکا کولا فون، یا ڈریگن بال زی ایڈیشن، ہر بار ریئل می نے اپنے مداحوں کو ایک نیا تجربہ دیا ہے۔اسی روایت کو آگے بڑھاتےہوئے، کمپنی نے اب دنیا کا پہلا’گیم آف تھرونز‘سے متاثرہ اسمارٹ فون پیش کیا ہے’ یعنی ریئل می۱۵؍‘پرو گیم آف تھرونز لیمیٹڈ ایڈیشن۔یہ دراصل عام ریئل می۱۵؍پروہی ہے، مگر اس میں اتنی خوبصورت’گیم آف تھرونز‘کی جھلکیاں شامل کی گئی ہیں کہ یہ ایک کلیکٹرز ایڈیشن بن کر ابھرا ہے، خاص طور پر ان مداحوں کے لیے جن کے دل میں’ونٹر اِز کمنگ‘ آج بھی گونجتا ہے۔
ڈیزائن
ریئل می نے اس خصوصی ایڈیشن کے ڈیزائن پر غیر معمولی محنت کی ہے۔ فون کا باکس ہی دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ عام پیکیج نہیں بلکہ ایک فنی تجربہ ہے۔ اس کا ڈیزائن ڈینیریس ٹارگریئن کے ڈریگن ایگ چیسٹ، آئرن تھرون اور دیگر مشہور عناصر سے متاثر ہے۔فون کے باکس پر دھاتی آرائش اور اخروٹ کی لکڑی کی بناوٹ دی گئی ہے، جس پر نو مشہور گھروںکے نشان کندہ ہیں۔باکس کھولنے کا لمحہ کسی خزانے کے کھلنے جیسا احساس دلاتا ہے ،گویا’ہاؤس اسٹارک‘ اور’ہاؤس ٹارگریئن‘ خود اس لمحے کے گواہ ہوں۔یہ فون سیاہ اور سنہری امتزاج میں تیار کیا گیا ہے۔ پچھلے حصے پر باریک ڈیزائن ہیں، کیمرا حصے کے اطراف گھروں کے مووٹواور خاندانی نشان بنے ہیں، جب کہ نیچے سنہری ڈریگن کے پنجے جھلکتے ہیں۔اس میں موجودپلس لائٹ آر جی بی رنگ لائٹ فون کو ایک جادوئی لُک دیتی ہے، یہ نوٹیفکیشن، رنگ ٹون اور الارم کے لیے رنگ بدلتی روشنی فراہم کرتی ہے، جیسے کسی ڈریگن کی آنکھ جل اٹھے۔
سافٹ ویئر
چونکہ یہ فون گیم آف تھرون پر مبنی ہے، ریئل می نےیوزر انٹرفیس میں بھی مکمل ’گیم آف تھرونز‘ کا رنگ گھولا ہے۔فون آن ہوتے ہی ڈریگن انیمیشن والی بوٹ اسکرین دکھائی دیتی ہے، جبکہ آپ کوآئیس اور فائر کے تھیمز میں سے انتخاب کا اختیار ملتا ہے۔ آئیکنز، آلویز آن ڈسپلے، فنگر پرنٹ انیمیشن ، ہر جگہ برف اور آگ کا امتزاج دکھائی دیتا ہے۔ چارجنگ کے وقت بھی اسکرین پرآئس اینڈ فائر موٹف جھلملاتے ہیں، جیسے شمال کی سردی اور ڈریگن کی آگ ایک ساتھ دھڑک رہی ہو۔
کارکردگی
اس میں اسنیپ ڈریگون ۷؍جنریشن ۴؍چپ سیٹ موجود ہے۔ یہ فون ۱۲؍ جی بی ریم اور ۵۱۲؍ جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہے۔اس پروسیسر کی کارکردگی بہترین ہے،چاہے گیمنگ ہو، ملٹی ٹاسکنگ، ویڈیو اسٹریمنگ یا بھاری ایپس کا استعمال، فون کہیں لڑکھڑاتا نہیں۔ا سٹیریو اسپیکرز صاف آواز کے ساتھ ایک درمیانے کمرے کو بھر دیتے ہیں۔فون میں ۶ء۸؍انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ایچ ڈی آر ۱۰؍پلس سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔
کیمرہ
ریئل می۱۵؍پرو گیم آف تھرونز ایڈیشن میں وہی کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جو عام ورژن میں ہےیعنی،۵۰؍ میگا پکسل کا پرائمری سینسر ،۵۰؍میگا پکسل الٹرا وائڈ اومنی ویژن او وی ۵۰؍ ڈی سینسر، جبکہ سامنے کی جانب سیلفی اور ویڈیو کالنگ کیلئے بھی ۵۰؍ میگا پکسل کاکیمرہ ہے۔دن کی روشنی میں لی گئی تصاویر میں تفصیل، رنگ، اور توازن شاندار ہیں۔ڈائنمک رینج اور شارپنیس کی سطح متاثر کن ہے۔ کم روشنی میں بھی یہ سینسر اعتماد سے کام کرتا ہے۔اس کا الٹرا وائڈ کیمرہ بھی کافی عمدہ ہےحالانکہ یہ پرائمری کیمرے کی طرح عمدہ نہیں جو کہ سونی کا کیمرہ ہے۔