• Mon, 17 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آر او جی اسوس ایکس باکس ایلائی ایکس: پرانے طرز کا نیاگیم کنسول

Updated: November 10, 2025, 1:58 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اسوس کے موبائل اور مائیکروسافٹ کے ایکس باکس کو ملاکر پرانے طرز کے گیمنگ کنسول کو جدید انداز میں دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Asus` new gaming console can be seen. Photo: INN
اسوس کے نئے گیمنگ کنسول کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این
ٹیکنالوجی کی دنیا میں۲۰۲۵ءکاسال ایک نئے تجربے کے نام رہا یعنی اسوس اور مائیکروسافٹ کے درمیان تاریخی اشتراک کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایکس باکس کے نام سے پورٹ ایبل گیمنگ ہینڈ ہیلڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ آلہ، جسے آر او جی ایکس باکس الائی  اور آر او جی ایکس باکس الائی ایکس کے نام سے پیش کیا گیا ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ گیمنگ کی دنیا اب واقعی جیب میں سما چکی ہے۔
ایکس باکس اور اسوس کی یہ جوڑی صرف ایک نیا گیجٹ نہیں، بلکہ اس تجربے کی جھلک ہے جو کبھی صرف بڑے گیمنگ کنسولز یا مہنگے لیپ ٹاپس تک محدود تھا۔ الائی ایکس کو خاص طور پر’سنجیدہ گیمرز‘کے لیے تیار کیا گیا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا ایک لاکھ ۱۴؍ہزار ۹۹۰؍ روپے کی قیمت اس کے حق میں جواز پیش کر سکتی ہے؟
 ڈیزائن
ایکس باکس اور اسوس کے اشتراک کی جھلک سب سے پہلے اس کے ڈیزائن میں نظر آتی ہے۔ جیسے ہی یہ آلہ ہاتھ میں آتا ہے، اس کی گرفت ایک کلاسک ایکس باکس کنٹرولر کی یاد تازہ کر دیتی ہے۔ سادہ مگر مضبوط ساخت، اور درمیان میں نصب۷؍انچ کی بڑی اسکرین، اسے ایک خوبصورت مگر مؤثر گیمنگ ساتھی بنا دیتی ہے۔
میٹ بلیک رنگ کی سطح پر اربن اسٹائل اور پریمیم فنش کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ لمبے گیمنگ سیشنز کے دوران ہاتھوں میں اس کا توازن قابلِ تعریف ہے۔بٹنوں کی ترتیب ایکس باکس وائرلیس کنٹرولر جیسی ہی ہے، اینالاگ اسٹکس، ABXY فیس بٹنز، ڈی پیڈ، ایکس باکس بٹن، آرمرے کریٹ ایس ای بٹن، لائبریری اور مینو آپشن، سب کچھ اپنی جگہ مکمل ہم آہنگی میں موجودہے۔خصوصی طور پر قابلِ ذکر ہیں۲؍ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹس، جو بیرونی ایس ایس ڈی یا آر او جی ایکس جی موبائل یونٹ سے کنکشن کی سہولت دیتی ہیں۔ البتہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ کمپنی ایکس جی موبائل یونٹ کو ہندوستان میں کب پیش کرے گی۔
ڈسپلے
آر او جی ایکس باکس الائی ایکس کا سب سے نمایاں پہلو اس کا فل ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلےہے۔اسکرین کے اوپر کورننگ گوریلا گلاس وکٹس اور اینٹی ریفلیکٹیو کوٹنگ اسے مضبوط اور باہر کی روشنی میں بھی صاف نظر آنے کے قابل بناتے ہیں۔
سافٹ ویئر
یہ دنیاکاپہلا گیمنگ ہینڈہیلڈہےجومائیکروسافٹ کے ایکس باکس فل اسکرین ایکسپریئنس کے ساتھ آتا ہے۔ یہ نیا انٹرفیس خاص طورپرہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کے لیے بنایا گیا ہے تاکہ گیمرز کو آسانی اور روانی کے ساتھ گیم کھیلنے کا تجربہ مل سکے۔روایتی ونڈوز ۱۱؍میں ٹچ اسکرین پر کام کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے، لیکن ایف ایس ای نے اس خامی کو بڑی حد تک دور کر دیا ہے۔
ہارڈ ویئر
اس میں اے ایم ڈی زیڈ۲؍ ایکسٹریم  پروسیسر استعمال کیا گیا ہےجو زین ۵؍ آرکیٹیکچر پر مبنی ہے۔ اس میں۸؍کوراور۱۶؍تھریڈز شامل ہیں، جن کی رفتار۵؍ گیگا ہرٹزتک پہنچتی ہے۔انٹیگریٹڈ  ریڈیون ۸۹۰؍ایم گرافکس اسے گیمنگ کی سطح پر غیر معمولی کارکردگی عطا کرتے ہیں۔اس میں ۲۴؍ جی بی ریم اور ایک ٹی بی کی بڑی اسٹوریج کی سہولت دی گئی ہے۔
بیٹری
ونڈوز گیمنگ ہینڈ ہیلڈز کی سب سے بڑی کمزوری ہمیشہ بیٹری رہی ہے۔اسوس نے اس چیلنج کو کم کرنے کی کوشش میں۸۰؍ ڈبلیو ایچ کی بڑی بیٹری متعارف کرائی ہے۔عملی طور پر پرفارمنس موڈ میں تقریباً۳؍گھنٹے اورٹربوموڈمیں۲؍سے۲ء۵؍گھنٹے تک کا بیک اپ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ میں دیا گیا ۶۵؍واٹ اڈاپٹر گیم پلے کے دوران ۳۵؍ واٹ ٹی ڈی پی برقرار رکھنے کے لیے کافی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK