اس ریسٹورنٹ میں چائنیز کے سوپ،اسٹارٹر،گریوی، نوڈل، رائس کے علاوہ ہندوستانی طرز کی بھی کئی ڈشیز کےساتھ ہلکی پھلکی ڈشیز بھی ہیں۔
EPAPER
Updated: June 06, 2025, 11:24 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس ریسٹورنٹ میں چائنیز کے سوپ،اسٹارٹر،گریوی، نوڈل، رائس کے علاوہ ہندوستانی طرز کی بھی کئی ڈشیز کےساتھ ہلکی پھلکی ڈشیز بھی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن تیانی ڈرائی، چکن کورین ڈرائی، چکن ۹۷؍ڈرائی، چکن بلیک پیپر ساس، چکن اوئسٹر ساس، چکن کستوری کباب، چکن ہنگامہ، چکن مکھنی چیز رول۔
پتہ: ۱۴؍، پٹھان منزل، لیڈی جمشیدجی روڈ، ماہم ویسٹ، ماہم، ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۶
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح۸؍ سے رات ایک بجے تک
رابطہ : 09167737138
ماہم ایک ایسا علاقہ ہےجسے شہر کانقطہ آغاز کہا جاسکتا ہے۔ یہاں سے ممبئی شہر کی حد شروع ہوتی ہے اور یہیں سے شہر کی رنگینیاں بھی شروع ہوجاتی ہیں۔ اس علاقے کی کئی خصوصیات میں یہاں کھانے پینے کا بہترین انتظام بھی شامل ہے۔ یہاں واقع چند عمدہ ریسٹورنٹس میں سے ایک ’شہناز‘بھی شامل ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز چائنیز ڈشیز سے ہوتا ہے جو کہ عام طو پر کہیں بھی مل جاتی ہیں لیکن یہاں کی چائنیز ڈشیز میں بھی کئی منفرد نام شامل ہیں۔ یہاں کے سوپ میں چکن اور ویج کے چند سوپ کے بعداسٹارٹر میں چکن تیانی ڈرائی، چکن کورین ڈرائی، چکن شنگھائی ڈرائی، چکن بلیک بین ڈرائی، چکن ۹۷؍ ڈرائی، پرانز کرسپی اور دیگر متعدد ڈشیز موجود ہیں۔ چائنیز گریوی میں چکن بلیک بین ساس، چکن بلیک پیپر ساس، چکن اوئسٹر ساس اور دیگر متعدد ڈشیز کے بعدمچھلیوں اور جھینگوں پر مشتمل ڈشیز ہیں۔ اسی طرح نوڈلز، فرائڈ رائس میں چکن، جھینگے اور ویج پر مشتمل کئی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد چوپسوئے اور چائومین کی بھی کئی ڈشیز ہیں۔
اس کے بعد ہندوستانی ڈشیز کا نمبر آتا ہے جس میں سوپ کے تحت مٹن/چکن سوپ اور ٹوماٹو سوپ ہیں۔ پھر تندوری میں چکن تندوری کے کئی متبادل کے بعد کباب میں چکن کستوری کباب، چکن ریشمی کباب، چکن گرین کباب اور دیگر ہیں۔
یہاں کی خصوصی ڈشیز میں چکن ہنگامہ، مرغ مسلم، مٹن توا ہڈی کے ساتھ، مٹن سلی بوٹی اور دیگر ڈشیزہیں۔ اس کے بعد ویج، چکن، انڈا، مٹن، بھیجا، مچھلی اور جھینگے کے بعد ویجیٹیبل کی کئی ڈشیز ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں بریانی اور پلائو میں چکن ٹکہ بریانی، پرانز بریانی، مٹن پلائو، چکن پلائو، پرانز پلائو، پنیر پلائو اور دال کھچڑی جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پیزامیں چکن ٹکہ پیزا، چکن پیزا، ویج پیزا اور پنیر پیزا ہیں۔ اسنیکس میں چکن مکھنی چیز رول، چکن مکھنی رول، چکن برگر، مٹن سموسہ بھی ہے۔ اس کے علاوہ کئی طرح کے سینڈوچ، فریش جوس، ملک شیک، فالودہ، آئس کریم، بار ڈولی، قلفی اور میٹھے میں کئی متبادل ہیں۔