وڈالا ٹرک ٹرمنل کے قریب واقع ایک عمارت کے پہلے منزلے پر موجود اس ریسٹورنٹ میںکئی منفرد ڈشیز کھانے کو ملتی ہیں۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 11:35 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
وڈالا ٹرک ٹرمنل کے قریب واقع ایک عمارت کے پہلے منزلے پر موجود اس ریسٹورنٹ میںکئی منفرد ڈشیز کھانے کو ملتی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
ٹوم یوم سو، ٹوم کھا سوپ ،پیری لیمن گراس سوپ، چکن پاپس، ٹوکیو چکن، شنگھائی پرانز،امریکن چوپسوئے،برنٹ چلی رائس،مسٹرڈ پیری رائس۔
پتہ:اے ۱۱۳؍، پہلا منزلہ،شرم سدھی ونایک پریمائسس، وڈالا ٹرک ٹرمنل، سائن، ممبئی۔ ۴۰۰۰۳۷
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دستیاب نہیں
رابطہ : 08424004004
اکثر لوگ ڈشیز دیکھنے سے پہلے ریسٹورنٹ کے نام سے متاثر ہوتے ہیں کیوں کہ وہ ہی سب سے پہلےصارف کے سامنے آتا ہے، اسی لئے تجارتی اداروں کے نام منفرد رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک نام وڈالا میں واقع چائنیز ریسٹورنٹ کا دیکھنے کو ملا۔ اس کا نام ’اسپرنگ اونیئن‘ ہے جسے اردو میں ہری پیاز کہا جاتا ہے۔ چونکہ ہمارے یہاں چائنیز ڈشیز ہری پیازکا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اسی مناسبت سے چائنیز ڈشیز کے ریسٹورنٹ کا نام ’اسپرنگ اونیئن‘ رکھا گیا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ وڈالا ٹرک ٹرمنل کے قریب واقع ایک عمارت میں واقع ہے جہاں کئی طرح کی منفرد چائنیزڈشیزملتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹونٹ کے مینو میں ویج اور نان ویج دو قسم کی ڈشیز نظر آتی ہیں۔ چونکہ دونوں اقسام کی ڈشیز کے نام تقریباً ایک جیسے ہیں اس لئے یہاں صرف نان ویج ڈشیز کے نام پیش کئے جائیں گے۔ سب سے پہلے سوپ میں ٹوم یوم سوپ، ٹوم کھا سوپ،پیپری لیمن گراس سوپ، ملائیشین سوپ جیسے نام ہیں۔بھوک بڑھانے والی ڈشیز میں اسپرنگ رول، چکن پاپس، ملائیشین پاپس، گرل چکن بلیک بین، ٹوکیو چکن، چکن تریاقی ڈرائی، ہربس کرشڈ چکن ہیں۔ سی فوڈ اپیٹائزر میں شنگھائی پرانز، فش چلی ڈرائی، فش مسٹرڈ چلی اور دیگر ہیں۔ کامبینیشن ڈشیز میں تھائی کری،(سبز/سرخ) پاٹ رائس،کوریئنڈر پاٹ نوڈل/رائس، امریکن چوپسوئے،پین فرائڈ نوڈلا-کینٹونیز اسٹائل، چائنیز چائومین دستیاب ہیں۔
رائس کے تحت کلاسک فرائڈ رائس، سیچوان رائس، سیلانترو پیپر رائس، منگ رائس، شنگھائی رائس، چلی کوریئنڈر رائس، برنٹ چلی رائس،چلی گارلک رائس اور مسٹرڈ پیری رائس ہیں۔اس کے بعد نوڈل کے تحت ملائیشین نوڈل،سیچوان نوڈل، سنگاپور نوڈل، برنٹ گارلک نوڈل، میئی گورنگ نوڈل،ہکا نوڈل،چلی باسل نوڈل، پاڈ تھائی نوڈل ہیں۔اس کے بعد مین کورس میںبلیک بین/بلیک پیپر ساس، ہنان ساس، منچورین گریوی/چلی گریوی، اوئسٹر ساس، گارلک پیپر ساس، کورین ساس اور دیگر ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ رائس،نوڈل اور مین کورس میں چکن، پرانز اور فش تینوں متبادل موجود ہیں۔