میٹرو اسٹیشن کے نیچے واقع اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کے کباب ،مین کورس، کبسہ،پلیٹر،سینڈوچ،پیزااور ملک شیک بھی ملتے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 15, 2025, 12:16 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
میٹرو اسٹیشن کے نیچے واقع اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کے کباب ،مین کورس، کبسہ،پلیٹر،سینڈوچ،پیزااور ملک شیک بھی ملتے ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن پائن ایپل کباب، چکن بامبو کباب، چکن گارلک ٹکہ،لالی پاپ کبسہ، چکن سیخ کبسہ،چکن میتھی گارلک، چکن مالونی،مٹن مٹکا، مٹن درباری۔
پتہ:گرائونڈ فلور، مرول میٹرو جنکشن،اندھیری کرلا روڈ، اندھیری ایسٹ،مروشی گائوں،مرول، ممبئی۔ ۴۰۰۰۵۹
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍سے رات ایک بجے تک
رابطہ : 09920333391
اکثر عام سے نظر آنے والے ریسٹورنٹ بھی اپنی ڈشیز کے اعتبار سے کافی مختلف ہوتے ہیں۔آج ہم مرول میں واقع ایک ریسٹورنٹ کا جائزہ لے کر حاضر ہیںجو میٹرو اسٹیشن کے نیچے ہونے کےسبب دور سے نظر بھی نہیں آتا لیکن اس کے قریب جانے پر معلوم پڑتا ہے کہ وہ بھی ایک منفرد ریسٹورنٹ ہوسکتا ہے۔
اس ریسٹورنٹ کے تعلق سے انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق یونیکون نامی اس ریسٹورنٹ میں ہندوستانی اور چائنیز ڈشیز کے علاوہ کبسہ،پلیٹر جیسی ڈشیز کے ساتھ سینڈ وچ اور پیزا جیسی چیزیں بھی ملتی ہیں۔اس کے مینو کا آغاز تندوری اسٹارٹر سے ہوتا ہےجس میں سب سے پہلا نام اسپیشل یونیکون سزلر کا ہے،اس کے آگے چکن پائن ایپل کباب، چکن بامبو کباب، چکن ممتاز ٹنگڑی،چکن لبنیز ٹکہ، چکن گارلک ٹکہ، چکن انگارہ، چکن ملائی ٹکہ، باسا فش ٹکہ کے علاوہ ویج میں پنیر کے تحت بھی کئی طرح کے ٹکے ملتے ہیں۔ اس کے بعد سی فوڈ اسٹارٹر میں فش کرسپی،پرانز کرسپی،پرانز کولی واڑہ، فش فنگر، فش فرائی پومفریٹ جیسی ڈشیز ہیں۔
خصوصی کبسہ کے تحت چکن کبسہ رائس، چکن چلی کبسہ،چکن لالی پاپ کبسہ، چکن سیخ کبسہ اور ویج کبسہ بھی ہے۔
مین کورس میں سب سے پہلے سی فوڈ کی ڈشیز دی گئی ہیں اس کے بعد مٹن اور چکن کی ڈشیز ہیں جن میں لاہوری،پیشاوری، پٹیالہ، ہمالین، مہاراجا، ہانڈی، حیدرآبادی، کڑاہی، قورمہ،مسالہ جیسی ڈشیز کو مٹن اور چکن کے متبادل موجود ہیں۔ اس کے بعد چکن مرغ مسلم،چکن کالی مری انگارہ، چکن لکھنوی، چکن امرتسری،چکن میتھی گارلک، چکن مالونی، چکن توا، چکن ٹکہ مسالہ، چکن مغلائی، چکن افغانی،مٹن مٹکا، مٹن درباری، مٹن روغن جوش، دال گوشت، مٹن قیمہ جیسی ڈشیز ہیں۔ اسی طرح مین کورس میں ویج اور پنیر کی ڈشیز بھی دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ چکن کی خصوصی پلیٹر میں اسپیشل یونیکون پلیٹر اور کباب کا خزانہ ملتا ہے۔رائس اور بریانی میں چکن دم بریانی/پلائو، چکن حیدرآبادی بریانی،چکن ٹکہ بریانی، دال کھچڑی اور چاولوں کے دیگر متبادل ہیں۔ اس کے علاوہ چائنیز ڈشیز بھی وافر مقدار میں ہیں۔