انہوں نے عامر اور ان کی ہونے والی اہلیہ گوری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ محبت کرنا ایک بہت خوبصورت بات ہے۔
EPAPER
Updated: June 04, 2026, 11:00 AM IST | Mumbai
انہوں نے عامر اور ان کی ہونے والی اہلیہ گوری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ محبت کرنا ایک بہت خوبصورت بات ہے۔
اداکار عامر خان تیسری بار شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے پر اداکارہ اور گلوکارہ سُچترا کرشن مورتی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عامر اور ان کی ہونے والی اہلیہ گوری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ محبت کرنا ایک بہت خوبصورت بات ہے۔
سُچترا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا’’بہت بہت مبارک ہو۔ یہ ان کی خوبصورتی ہے۔ میں انہیں دل کی گہرائیوں سے نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔ میرا خیال ہے کہ اپنے دل کو دوبارہ کھولنا اور پھر سے محبت کرنا ایک نہایت خوبصورت عمل ہے۔ یہ ایک خاص موقع ہے اور میں ان کے لیے محبت، کامیابی اور خوشیوں کی دعا کرتی ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:مراٹھی فلموں کے مہانایک اشوک صراف نے ہندی میں بھی نام کمایا
سُچترا نے جدید دور کی شادیوں کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے زمانے میں شادی کوئی مجبوری نہیں بلکہ ایک انتخاب بن چکی ہے۔ فلمساز شیکھر کپور سے طلاق کے بعد تنہا رہنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں انہوں نے بتایا’’جب تک آپ اپنے دل اور دماغ میں مکمل طور پر واضح نہ ہوں، آپ کسی رشتے کو درست نہیں کر سکتے۔ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اکیلی کیوں ہوں، تو میں کہتی ہوں کہ میں نے اپنی فنکاری سے شادی کر لی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات ان کا فن زہریلا، مالی طور پر غیر مستحکم اور غیر متوقع ثابت ہوتا ہے، جسے ہر شریکِ حیات برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے جب تک کوئی شخص پوری طرح یقین نہ کر لے کہ وہ اپنی باقی زندگی کسی خاص فرد کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے، اسے شادی کرنے کی ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھئے:جنوبی افریقہ : تارکین وطن مخالف ہجوم کے گھر گھر چھاپوں سے دہشت کاماحول
سُچترا نے ایک اہم مشورہ یہ بھی دیا کہ شادی سے پہلے دوسرے شخص کے خاندان کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے، کیونکہ خاندان اور جوڑے کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات اکثر رشتوں میں مسائل کا سبب بنتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق، عامر خان اور گوری سپریٹ کی شادی اس سال ۵؍ جولائی کو ممبئی میں ان کے گھر پر ہونے والی ہے۔