Inquilab Logo

لذت ریسٹورنٹ میں مغلئی ڈشیز کے ساتھ تھال کا ذائقہ

Updated: March 01, 2024, 10:24 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

میرا روڈ میں واقع اس ہوٹل میں مختلف قسم کے چکن، مٹن، جھینگے اور مچھلی کے پکوان ملتے ہیں، پارٹی کیلئے مختلف قسم کے تھال بھی دستیاب۔

Exterior view of Lazzat Restaurant. located in Miraroad. Photo: INN
میراروڈ میں واقع لذت ریسٹورنٹ کا بیرونی منظر۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
لیمن تندوری، الفام تندوری، تنگڑی کباب، چکن ایرانی تنگڑی، چکن سلک، اچاری فش ٹکہ، پالک چکن، مٹن ٹائٹنک، پالک کھچڑی، چکن چلی اوئسٹر
پتہ:شاپ نمبر۲، ۲؍اے، بیورلی پارک، جانگد اینکلیو، کنکیا روڈ، میراروڈ، تھانے۴۰۱۱۰۷ 
ہوٹل کھلنے کے اوقات: صبح۱۲؍ تارات ساڑھے ۱۱؍ بجے
رابطہ : 097022 12945

چاہے ہم دنیا بھر کے ذائقے چکھ لیں لیکن اصلی مزا نارتھ انڈین اور مغلئی طرز کی ڈشیز میں ہی آتا ہے۔ اس لئے آج ہم ایک ایسے ہی ہوٹل کا تعارف پیش کررہے ہیں جہاں نارتھ انڈین، مغلئی، چائنیز اور بریانی جیسی ڈشیز ملتی ہیں۔ میراروڈ میں واقع لذت نامی ہوٹل کے انٹرنیٹ پر دستیاب مینو میں ہمیں حسب معمول تندوری چکن کی ویرائٹی نظر آتی ہے۔ ان میں چکن تندوری، مغلئی تندوری، لیمن تندوری، الفام تندوری، لیگ، برا لیگ، چکن پہاڑی تندوری، چکن نظامی تندوری، چکن ایرانی تنگڑی، تنگڑی قلفی کباب، چکن پلیٹر اور شیزوان تندوری جیسی ڈشیز نظر آتی ہیں۔ چکن کے بعد یہاں سی فوڈ یعنی آبی حیات کے اسٹارٹر بھی دستیاب ہیں جن میں پران یعنی جھینگے تندور میں پکاکر دیئے جاتے ہیں جس میں تندوری پران، آتشی پران، ریشمی پران، اچاری پران کےبعد فش ٹکہ میں ایسی ہی ڈشیز ہیں اور اس کےبعد فش تندوری کی کئی اقسام دی گئی ہیں۔ 
 اس کے بعدمین کورس کا نمبر آتا ہے جس میں چکن ایرانی تنگڑی مسالہ، چکن تنگڑی لذیز، چکن قورمہ، چکن رشیدہ، چکن انگارہ، چکن سوکھا، چکن کالی مرچی، چکن اکبری جیسی ڈشیز دستیاب ہیں۔ 
 اس کے بعد مٹن کی ڈشیز کے ساتھ مین کورس میں بھی ایسی ہی متعدد ڈشیز دستیاب ہیں۔ اس کے بعد مین کورس میں آبی حیات کے ساتھ بنائی گئی ڈشیز کے علاوہ بھیجا اور انڈے والی ڈشیز بھی ہیں۔ 
 اس کے بعد چاولوں کا نمبر آتا ہے جس میں ران بریانی، چکن کبسہ رائس، فش بریانی، پران بریانی سے لےکر کرڈ رائس یعنی دہی چاول، دال کھچڑی، پالک کھچڑی جیسی ڈشیز بھی دستیاب ہیں۔ ۱۱؍قسم کی روٹیاں بھی دستیاب ہیں۔ لیکن اس کے آگے یہاں کی خصوصیت مختلف قسم کے تھال ہیں جن میں لذیذ اسپیشل مٹن تھا، چکن تھال، ڈبہ تھال، سی فوڈ تھال، سی فوڈ پلیٹر دیئے گئے ہیں۔ اس کےآگے چائنیز کے تحت مختلف قسم کے سوپ، چکن کے چائنیزاسٹارٹر کے علاوہ پران کے اسٹارٹرکے بعد چکن، پران اور ویج کی مختلف ڈشیز کے بعد انڈین یا مغلئی ڈشیز دی گئی ہیں جن میں پنیر کے مین کورس میں متعدد ڈشیز دی گئی ہیں آخر میں مختلف قسم کےسلاد ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK