Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیکنو فینٹم وی فلپ،مڑنے والے فون کا سستا متبادل

Updated: November 20, 2023, 10:39 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ یہ فون کھلنے پر پتلا اور بند ہونے پر چھوٹا سا محسوس ہوتا ہے،آپ مین کیمرے سے بھی سیلفی لے سکتے ہیں۔

This is what the Phantom V Flip looks like from the outside, while the contents inside the box. Photo: INN
فینٹم وی فلپ باہر سےایسا نظر آتا ہے جبکہ میں بکس میں ملنے والی اشیاء۔ تصویر : آئی این این

فولڈ ایبل فون اب بھی مین اسٹریم اسمارٹ فونزکے طور پر تصور کیے جانے سے بہت دور ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ وہ یا تو بہت مہنگےہیں یا یہ خیال کہ یہ ہینڈ سیٹ اتنے پائیدار نہیں ہیں کہ وہ چند سال سےزیادہ چل سکیں۔ تاہم، پچھلے کچھ برسوں میں فولڈنگ اسکرینوں کےمعیار میں کافی بہتری آئی ہے، جبکہ فولڈ ایبل فون قیمتوں کے لحاظ سے آہستہ آہستہ زیادہ قابل رسائی ہوتےجا رہے ہیں ۔ اس سال کے شروع میں موٹرولا نے ریزر ۴۰؍لانچ کیا جس کی قیمت ۶۰؍ ہزارروپے سے کم تھی اور اب ٹیکنو نے فینٹم وی فلپ پیش کیا ہے۔
ڈیزائن:ٹیکنو فینٹم وی فلپ کھولے جانے کے بعدایک پتلا اسمارٹ فون محسوس ہوتاہے،یہ ایک اچھی بات ہے کیونکہ جب آپ اسےبند کرتےہیں تو یہ کمپیکٹ محسوس ہوتا ہے۔اس کا بیرونی حصہ سبزیوں سےبنےچمڑے سے بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے گرفت اچھی رہتی ہے۔اندرونی اسکرین میں ایک درار ہےجو گہرے رنگ کے وال پیپرزاور اسکرین بند ہونے پرہلکی سی نظر آتی ہے لیکن جب آپ فون استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو یہ بمشکل ہی محسوس ہوتی ہے۔ اگر آپ اسکرین کے آن ہونے پر فون کو مخصوص زاویوں پر پکڑتے ہیں ، تو ہو سکتا ہے آپ کو درار نظر آئے، اور جب آپ ایپس کے اندر اسکرول کر رہے ہوں تو آپ اسے یقینی طور پر محسوس کر سکتے ہیں۔
 ٹیکنو کا کہنا ہے کہ فولڈ ایبل ڈسپلے میکانزم کے لیے استعمال ہونےوالے اس کے ڈراپ سائزکےقبضے میں ’ہوور لاک‘ڈیزائن ہےجو آپ کو فون کو۳۰؍ڈگری اور ۱۵۰؍ڈگری کے درمیان بھی موبائل کوکھلا رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔جب ڈسپلے بند ہوتا ہے تو اس کے دو حصوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہوتا ہے۔ فینٹم وی فلپ میں ایک دائرہ نماکور ڈسپلے ہے جو اسمارٹ واچ ڈسپلے کی یاد دلاتا ہے، اور یہ ۲؍کیمروں سے گھرا ہوا ہے۔ایک فنگر پرنٹ اسکینر ہے جو فون کے دائیں جانب لگایاگیا ہے اور ایک ہاتھ سے اس تک پہنچنا آسان ہے۔ فون کو کھولنے کی کوشش کرتے وقت تھوڑی مزاحمت ہوتی ہے۔
تکنیکی معلومات:فینٹم وی فلپ میں میڈیاٹیک کی ڈائمینسٹی ۸۰۵۰؍چپ استعمال کی گئی ہے۔اس میں ۸؍جی بی ریم دی گئی ہے۔ یہ ایک عمدہ پروسیسر ہے، جس سے ایک ہی وقت میں کئی اپلی کیشنزچلانے کے لیے کافی میموری ہے۔اگر آپ چاہیں تو، فون میں دی گئی۲۵۶؍جی بی میموری میں سے ۱۶؍جی بی تک بطور ریم استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ٹیکنو کے اینڈرائیڈ ۱۳؍پر مبنی بنائے ہوئے ایچ آئی او ایس ۱۳ء۵؍استعمال کرتا ہے۔کمپنی نے اس فون کے لیے۲؍سال کیلئے آپریٹنگ سسٹم اورسیکوریٹی سے متعلق اپ ڈیٹ ۳؍سال تک مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس فون میں کچھ اپلی کیشن پہلے سے انسٹال شدہ آتے ہیں جن میں ڈبلیو پی ایس آفس، فون ماسٹر، فیس بک، موبائل کلونر، ویشا پلیئر، اسپاٹی فائی، کارل کیئر، اور انسٹاگرام شامل ہیں ۔ اس میں ’شارپ نیوز‘بھی آتا ہے جو انٹرنیٹ سے آپ کی مرضی کے مطابق خبریں دکھاتا ہے۔
کیمرے:فینٹم وی فلپ کا پرائمری کیمرہ۶۴؍میگا پکسل کا جبکہ اس کے ساتھ۱۳؍میگا پکسل کاالٹرا وائیڈ اینگل والاکیمرہ دیا گیا ہے۔سیلفی لینے کیلئے ۳۲؍میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے جو موبائل کھلنے پر آپ کے سامنے آتاہے۔پرائمری کیمرے سےلی گئی تصاویر نہایت شاندر آتی ہیں خاص طور پر اس وقت جب آپ’۶۴؍میگا پکسل‘موڈ استعمال کرتے ہیں ۔اس موڈ کی تصویر کو ایک سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔اسمارٹ فون شام کےوقت بھی اچھی تصاویر لیتاہےجب روشنی کے حالات کم سازگار ہوتےہیں ۔جب کہ آپ اندرونی ڈسپلےپر موجود ۳۲؍میگا پکسل کیمرہ سیلفی کیلئے ہے لیکن اس میں فون کے باہر دیئے گئےچھوٹے سے ڈسپلے میں دیکھتے ہوئے پیچھے لگے ہوئے۶۴؍میگاپکسل کیمرے کی مدد سے بھی اپنی تصویرلے سکتے ہیں ۔بیرونی کیمرہ تیز تصاویر کھینچتا ہےاورآپ سپر نائٹ موڈ جیسی خصوصیات بھی استعمال کر سکتے ہیں جب مناسب روشنی کے بغیر بھی آپ اپنی تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔
نتیجہ: ٹیکنو نےفولڈایبل فون فینٹم وی فلپ کو زیادہ سستی قیمت پرپیش کیاہے،لیکن اس کیلئے اسے کچھ سمجھوتےکرنا پڑے ہیں۔ مثال کے طورپر،اس کے زیادہ مہنگے متبادلات کے برعکس اس میں آپ کو باہر کی جانب بڑا ڈسپلے نہیں ملتاجو ایپس یا گیمز بھی چلا سکے۔ اس کاڈسپلے بھی عمدہ اور فوراً حرکت کرنے والا ہے اور ۱۲۰؍ہرٹز ریفریش ریٹ کی بدولت ایپس آسانی سےلوڈ ہوتےہیں۔بیٹری بھی زیادہ چلتی ہے اور ۴۵؍واٹ کی رفتار سے چارجنگ ہونے کی وجہ سے یہ مزید پرکشش بن جاتی ہے۔اگر آپ کو یہ باتیں پسند ہیں اور آپ ۶۰؍ہزار سے کم قیمت میں فون خریدنا پسند کرتے ہیں توآپ فینٹم وی فلپ خریدنے کے تعلق سےغور کر سکتے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK