کھار ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی واقع اس ریسٹورنٹ میں ڈش کے نام پوری تفصیل یا تصویر کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں تاکہ کوئی مغالطہ نہ ہو۔
EPAPER
Updated: July 31, 2026, 11:13 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
کھار ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی واقع اس ریسٹورنٹ میں ڈش کے نام پوری تفصیل یا تصویر کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں تاکہ کوئی مغالطہ نہ ہو۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
بٹر چکن بریانی،مرغ ملائی کباب بریانی، گوشت روغن جوش بریانی، مرغ انگارہ ٹکہ رول، مرغ ہری مرچ ٹکہ، دم مرغ قیمہ،مرغ میتھی ملائی۔
پتہ: کوسموس کمرشل سینٹر، روڈ نمبر ۳؍،رام کرشنا نگر،نزد ریلوے اسٹیشن، کھار ویسٹ ، ممبئی، ۴۰۰۰۵۲
ہوٹل کھلنے کے اوقات: صبح ۱۱؍ تا رات ۱۲؍ بجے
رابطہ: 074000 09945
یہ بھی پڑھئے: راحت دربار: ساکی ناکہ میں راحت پانے کا ایک اہم مقام
کچھ ریسٹورنٹ دور سے دیکھنے پر ہی محسوس ہوجاتے ہیں کہ یہ بہت ہی شاندار ریسٹورنٹ ہوگا۔ آج ہم ایسے ہی ایک ریسٹورنٹ کا تذکرہ لے کر حاضر ہوئے ہیں جو کہ کھار ریلوے اسٹیشن کے قریب ہی واقع ہے۔انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کےمینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ ڈشیز کے نام بھی پوری تفصیل سے پیش کئے گئے ہیں۔ ہر ڈش کے ساتھ اس کی پوری تفصیل بھی دی گئی ہے کہ وہ کیسے تیار کیا گیا ہے۔ مینو کا آغاز بریانی سے ہوتا ہے جس میں سب سے پہلے لکھنوی مرغ دم بریانی پھر حیدرآبادی مرغ دم بریانی، مرغ ٹکہ دم بریانی، بٹر چکن بریانی، مرغ ملائی کباب بریانی، مرغ افغانی ٹکہ بریانی جیسے نام دیئے گئے ہیں۔ اس کے بعد مٹن دم بریانی کے تحت گوشت لکھنوی دم بریانی،گوشت حیدرآبادی دم بریانی،گوشت یخنی پلائو اور گوشت روغن جوش بریانی جیسے نام ہیں۔ ویج بریانی کے تحت پنیر ٹکہ بریانی، سبزی مسالا بریانی، سبز حیدرآبی دم بریانی، تندوری سویا چاپ بریانی اور ایگ مسالا بریانی ہے۔اس کے بعد رول کے تحت مرغ ٹکہ رول، مرغ انگارہ ٹکہ رول، مرغ بنجارہ ٹکہ رول، مرغ سیخ رول، مرغ ملائی ٹکہ رول، مرغ ایرانی ٹکہ رول، مرغ بھونا رول اور بٹر چکن رول ہے۔ ویج میں بھی ایسے ہی کچھ نام ہیں۔کچھ ڈشیز دن بھر ملتی ہیں ان میں چھولے بھٹورے، پنیر بھرجی پائو، ایگ بھرجی پائو، آلو/پنیر پراٹھا، مسالا آملیٹ پائو، چکن قیمہ پائو اور مٹن قیمہ پائو ہے۔اسٹارٹر میں کلاسک مرغ ٹکہ، مرغ انگارہ ٹکہ، مرغ بنجارہ ٹکہ، مرغ ہری مرچ ٹکہ، مرغ اچاری ٹکہ، مرغ ملائی ٹکہ، مرغ ایرانی ٹکہ، مرغ ریزالا کباب، مرغ سیخ کباب، مرغ پیشاوری کباب، کیسری مرغ کباب اور افغانی مرغ ہیں۔ٹنگڑی کے تحت مرغ پیشاوری ٹنگڑی، مرغ قلمی ٹنگڑی اور مٹن میںمٹن گلائوٹی کباب اور مرغ سیخ کباب۔ کری یعنی سالن کے تحت لکھنوی مرغ مکھنی، مرغ ٹکہ مسالا، دھانی وال قورمہ، بھونا مرغ، ساگ مرغ لسونی، مرغ ہانڈی لذیذ، توا مرغ مسالا، مرغ چنگیزی، دم مرغ قیمہ، مرغ اچاری، مرغ میتھی ملائی، مرغ دوپیازہ ہے۔مٹن کری میں لال مانس، روغن جوش، بھونا گوشت، دال گوشت، گوشت قورمہ اور دم کا مرغ قیمہ ہے۔
یاد رہے: یہ محض رہنمائی کا کالم ہے اگر آپ اس ریستوراں میں جانے کا ارادہ کریں تو خود جائزہ لیں اور فیصلہ کریں۔