Inquilab Logo

سیمسنگ گلیکسی ایس ۲۳؍ ایف ای ایک عمدہ فون

Updated: January 08, 2024, 10:51 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج کے ساتھ بڑے ڈسپلے اور عمدہ کوالیٹی کے کیمروں والا یہ فون دیگر سیمسنگ کے معیار کے مطابق آتا ہے۔

Samsung Galaxy S23 FE. Photo: INN
سیمسنگ گلیکسی ایس ۲۳؍ ایف ای۔ تصویر :آئی این این

سیمسنگ نےاپنےتازہ ترین اور پریمیم ایس ۲۳؍سیریز کا ایف ای ورژن لانچ کیا۔سیمسنگ گلیکسی ایف ای ۵؍جی کو۴۹؍ہزار ۹۹۹؍روپے میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فون کی قیمت بھلے ہی زیادہ ہے لیکن فیچرز بھی کافی اعلیٰ درجے کے ہیں۔
ڈیزائن: فون کا ڈیزائن ایس سیریز کے پرانے ورژن جیسا ہے۔ فون کا رنگ کافی عمدہ اور خوبصورت ہے۔فون تھوڑا بڑا ہے اور کنارے بھی ہاتھ میں اچھے لگتے ہیں ۔ ایک ہاتھ سے کام کرنا آسان ہے۔ یہ کافی پھسلنے والا ہے، اس لیے اس پرہمیشہ کور لگاکر رکھیں ورنہ یہ آپ کے ہاتھ سے پھسل سکتا ہے۔بٹنوں کی بات کریں تو پاور اور والیوم بٹن دائیں جانب موجود ہیں ۔سم ٹرے کے اوپر اور نیچے ٹائپ سی پورٹ کے ساتھ اسپیکر گرل ہے۔ فون کے پچھلے پینل پر ٹرپل رئیر کیمرہ اور فرنٹ پر پنچ ہول کیمرہ ہے۔
ڈسپلے:ڈسپلے کی بات کریں تو اس میں ۶ء۴؍انچ ڈسپلے ہے۔ یہ ایف ایچ ڈی پلس ڈائنامک امولیڈ ۲؍ایکس پینل کے ساتھ آتا ہے۔ اس کی پکسل ریزولوشن۱۰۸۰- ۲۳۴۰؍ہے۔ ریفریش ریٹ کے بارےمیں بات کریں تو یہ ۱۲۰؍ہرٹزہے۔سیمسنگ ڈسپلے کے لحاظ سے ہمیشہ اچھا رہا ہے۔ اس فون میں بھی کمپنی نےڈسپلے کے لحاظ سے بہتر تجربہ دیا ہے۔ ویڈیو کے رنگ اور تفصیلات بالکل درست ہیں ۔ سیاہ مناظر کو واضح طور پر دیکھنا کافی آسان ہے۔
 کارکردگی:فون میں ۸؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج کے ساتھ اوکٹا کور ایکسی نوس ۲۲۰۰؍پروسیسر ہے۔ فون میں ریم پلس فیچر دیا گیاہےجس کی مدد سے فون کی ریم کو ورچوئل طورپر۸؍جی بی تک بڑھایاجا سکتاہے۔ ایک ایپ سے دوسرےایپ میں جانابہت آسان ہے۔اس میں بھاری کام بھی آسانی سے کیے جا سکتے ہیں اور بھاری ایپس بھی استعمال کئےجا سکتےہیں ۔پس منظر میں جب ۱۵؍ تا ۲۰؍ ایپس چل رہے ہوں تب بھی کوئی رکاوٹ نہیں آتی۔
آپریٹنگ سسٹم:اس میں اینڈرائڈ ۱۳؍ پر مبنی ون یو آئی ۵ء۱؍پر کام کرتاہے۔اس میں کسٹم اسکن ضرور فراہم کی گئی ہے لیکن پہلے سے انسٹال شدہ ایپ زیادہ نہیں ہیں ۔ان میں سیمسنگ ایپس، نیٹ فلکس، فیس بک، گوگل ایپس شامل ہیں ۔اس میں سیمسنگ ڈی ایکس دیاگیا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے فون کو کمپیوٹرسے جوڑ سکتے ہیں ۔ فون کو وائرلیس طور پر بھی کنیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ آواز کی بات کریں تو اس میں ڈوئل اسپیکرز فراہم کیےگئےہیں ۔ اس کی اسٹیریو آواز اسے بہترین انتخاب بناتی ہے۔
کیمرہ:فون کا کیمرہ اس کا طرہ امتیاز ہےکیونکہ اس میں ٹرپل رئیر کیمرہ ہے۔اس کا پہلا کیمرہ ۵۰؍میگا پکسل ہائی ریزولیوشن لینس ہے۔دوسرا۱۲؍میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ لینس اور تیسرا۸؍میگا پکسل کا ٹیلی فوٹوکیمرہ ہے۔
بیٹری:اس فون میں ۲۵؍واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ۴۵۰۰؍ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ سب سے پہلے چارج کرنےکی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔سیمسنگ کے ۱۵؍ واٹ چارجرکےساتھ، یہ ایک گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ یہ فون خریدتے ہیں تو صرف سیمسنگ کا اصل چارجر ہی خریدیں ۔ 
قیمت: سیمسنگ گیلکسی ایس ۲۳؍ ایف ای کے۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت۴۹؍ہزار ۹۹۹؍روپے ہے۔اس فون میں بہت سی اچھی چیزیں دی گئی ہیں ۔ فون کے ڈسپلے سےلے کر بیٹری لائف، ڈیزائن، کارکردگی، آئی پی ریٹنگ تک، یہ ایک مکمل پیکیج والا اسمارٹ فون ہے۔ اگر آپ کا بجٹ اتنا زیادہ ہے تو یہ فون آپ کے لیے بہترین آپشن ثابت ہو سکتا ہے۔

اس فون کی تکنیکی معلومات
چپ سیٹ            ایکسینوس ۲۲۰۰؍(۴؍این ایم)
سی پی یو          اوکٹا کور (۲ء۸؍ گیگا ہرٹز  پروسیسر
مین کیمرہ          ۵۰؍،۱۲؍  اور ۸؍ میگا پکسل
ویڈیو                 ۸؍کے  ایٹ۲۴؍ ایف پی ایس
بیٹری                ۴۲۰۰؍ایم اے ایچ
چارجنگ            ۲۵؍واٹ
میموری           ۸؍ جی بی ریم ،۱۲۸؍یا ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج
ڈسپلے            ۶ء۴؍انچ ڈائنامک امولیڈ ۲؍ ایکس اسکرین
ریزولیوشن      ۱۰۸۰x۲۳۴۰؍پکسل 
ریفریش           ۱۲۰؍ہرٹز
سافٹ ویئر         اینڈرائڈ۱۳؍،ون اوایس۵ء۱

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK