کرلا ایل بی ایس روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میں ترکی اور خطہ عرب کی روایتی ڈشیز دستیاب ہیں جن میں کئی طرح کے فطائر،مندی اور دیگر شامل ہیں
EPAPER
Updated: February 06, 2026, 3:42 PM IST | Mohammed Habeeb | Mumbai
کرلا ایل بی ایس روڈ پر واقع اس ریسٹورنٹ میں ترکی اور خطہ عرب کی روایتی ڈشیز دستیاب ہیں جن میں کئی طرح کے فطائر،مندی اور دیگر شامل ہیں
ہندوستان کے مختلف علاقوں کی ڈشیز تو ہم اکثر کھاتے رہتے ہیں لیکن اگر آپ بیرون ملک خاص طور پر ترکی اور عرب کی ڈشیز کا ذائقہ چکھنا چاہتے ہیں تو آپ کرلا میں واقع ترکی جنکشن کا رخ کرسکتے ہیں۔یہاں آپ کو خصوصی طور پر ترکی اور عرب سے تعلق رکھنے والی ڈشیز ہی دیکھنے کو ملیں گی۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کےمینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز ویج سوپ یعنی شوربہ سے ہوتا ہے جس میں ٹماٹر کا شوربہ، نمبو دھنیا کا شوربہ، شاہی پالک شوربہ، ٹماٹر اور ہرے پیاز کا شوربہ، روایتی دالوں کا سوپ ملتا ہے۔ ویج اسٹارٹر میں آتشی آلو،بے بی کورن امرتسری،پنیر مٹر شبنمی اور دال بخارہ ہے۔ نان ویج سوپ یا شوربہ میں مرغ یخنی شوربہ اور پایا شوربہ ہے۔ نان ویج تندوری میں مرغ چپلی کباب، مرغ جالندھری کباب، مرغ دہی لسن کباب ہیں۔ ویج اپیٹائزر میں متبل،بابا غنوش، تبولے، فتوش،زیتون کا سلاد، حمص،فلافل،حمص مع پنیر ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رونالڈو لاپتہ ہیں: سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹر کا چرچا
ویج فطائر میںپالک فطائر، لبنیہ فطائر،پنیر فطائر،چیز فطائر ہیں۔ ویج مین کورس میں استنبول پلائو، پنیر کڑاہی استنبولی ہیں۔ نان ویج سوپ اینڈ اپیٹائزر میں ٹریڈیشنل ترکش سوپ، حمص ودھ چکن، حمص ودھ لیمب ہیں۔نان ویج فطائر میں چکن فطائر، چکن اینڈ چیز فطائر، لیمب فطائر، لیمب اینڈ چیز فطائر، چکن شوارما، لحمکون،کیمالی،لحم شوارما جیسی ڈشیز ہیں۔نان ویج تندوری میں مرمرا اسنبول ٹکہ، دجاج فلفل ٹکہ، چکن پیشاوری ٹکہ، چکن سلطانی ٹکہ، تووک انٹالیا ٹکہ،چکن انقرہ ٹکہ، چکن ترکی ٹکہ،استنبول دجاجا فہم، علی نازک چکن/مٹن، لحم شیش کوفتہ،ادانہ کباب،ترکش لیمب چوپ،لیمب ایرانی بوٹی کباب، پرانز زیتونی ٹکہ اور ران ایرانی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ حجاب ڈے پر پوسٹ، میئر نیویارک زہران ممدانی کو شدید تنقید کا سامنا
نان ویج مین کورس میںمرغ مورکن سزلر،لیمب کبسہ رائس، ران سلائس ودھ مندی رائس،ران کبسہ،لیمب ترکش رائس ہیں۔ چاولوں میں کئی طرح کی مندی اور کبسہ رائس ہیں۔اس کے آگے مزید ڈشیز میں مرغ کڑاہی پیشاوری، مرغ ٹکہ مسالا،مرغ لاہوری، مرغ غزالہ،مرغ ساگ والا،مرغ توا کھرچن،توا مرغ امرتسری، مرغ مسکا والا،نلی نہاری کے علاوہ کئی طرح کی ران پر مبنی ڈشیز ہیں۔