• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوبون ایس پی۱۲۵: اسپیکر کے ساتھ ایئربڈس بھی

Updated: October 09, 2023, 10:31 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

دیسی برانڈیوبون ایک منفرد ڈیوائس لے کرآیا ہے جس میں آپ پورٹیبل اسپیکر اور ایئربڈز دونوںکا لطف اٹھا سکیں گے۔

The size of the speaker is decent, the control buttons are placed on the top surface and there is also the small box that you open to find the earbuds. Photo: INN
اسپیکرکا سائز موزوں ہے، اوپری سطح پر کنٹرول بٹن دیئے گئے ہیں اور یہاں چھوٹا باکس بھی ہے جسے کھولنے پر آپ کو ایئربڈز مل جائیں گے۔ تصویر:آئی این این

اکثر ہمیں مختلف مقاصد کیلئے مختلف آڈیو ڈیوائسز خریدنی پڑتی ہیں ۔مثال کے طورپراگر ہم پکنک یا کسی پارٹی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو پورٹیبل اسپیکر اور اگرچلتے پھرتے ہینڈز فری کال کرنا چاہتے ہیں تو ایئربڈز استعمال کرتے ہیں ، لیکن اب آپ کو ان دونوں مقاصد کیلئے الگ الگ ڈیوائسزخریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دیسی برانڈ اوبون ایک منفرد ڈیوائس لے کرآیا ہے جس میں آپ پورٹیبل اسپیکر اور ایئربڈز دونوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔ اس ڈیوائس کا نام ہے یوبون ایس پی ۱۲۵۔ آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں :
باکس کے ساتھ کیا ملے گا؟
اس کے باکس میں اسپیکر کے ساتھ ایک چارجنگ کیبل اور ایک اے یو ایکس کیبل دستیاب ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ اس میں چارجنگ کیلئے ٹائپ سی پورٹ ہے، یعنی آپ اسے اپنے فون کے چارجر سے بھی چارج کر سکتے ہیں اور آکس کیبل کے ذریعے آپ اسے فون، ٹی وی یا لیپ ٹاپ سےجوڑ کر گانے سن سکتے ہیں۔
اسپیکر کیسا ہے؟
 یہ ایک چھوٹا پورٹیبل اسپیکر ہے اور آپ اسے اپنے بیگ میں رکھ کر کہیں بھی لے جا سکتے ہیں۔ اس کا وزن بھی زیادہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے کہیں بھی لے جانے میں آسانی ہوتی ہے۔ ڈیوائس میں ۵؍ واٹ ساؤنڈ آؤٹ پٹ والا اسپیکر ہے۔ اسپیکر کی اوپری سطح پر کنٹرول بٹن دیئے گئے ہیں اور یہاں ایک ڈھکن بھی ہے جسے کھولنے پر آپ کو ایئربڈز مل جائیں گے۔ اسے ایسا ڈیزائن کیاگیا ہےکہ ایئربڈز خود اس اسپیکر سے منسلک (اِن بلٹ) ہوتے ہیں۔ یہ ان افراد کوکافی پسند آئے گا جو سفر کے دوران اسپیکر پر گانے سننا پسند کرتے ہیں۔
 استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے
 اسے آن کرنے پر آپ کو فون میں دو بلیوٹوتھ ڈیوائسز کے نام نظر آئیں گے۔ اسپیکر کیلئے کیلئے یو بون ایشیا ایس پی ۱۲۵؍ اسپیکر اور ایئر بڈز کیلئے یو بون ایشیا ایس پی ۱۲۵؍ ٹی ڈبلیو ایس۔ دونوں کو اپنے فون سے جوڑ کر آپ استعمال کرسکتے ہیں۔ اسپیکر کے پیچھے کنکٹی ویٹی کے بہت سے دوسرے آپشنز ہیں جیسے چارج کرنے کیلئے ٹائپ-سی پورٹ، ایس ڈی کارڈ ڈالنے کیلئے ٹی ایف سلاٹ، پین ڈرائیو کیلئےیو ایس بی سلاٹ اور فون یا لیپ ٹاپ سے کنیکٹ کرنےکیلئے۳ء۵؍ ملی میٹر آڈیو جیک۔
اوپرکی طرف کئی سارے کنٹرول بٹن ہیں ۔اس میں پاور بٹن ہے جسے مختصر وقفے تک دبا کررکھنے پر اسپیکر کو آن/آف کیاجاتا ہے اور شارٹ پریس پر مختلف موڈز (USB/TF/FM/BT) پر سوئچ کرنے کا کام کرتا ہے۔ مزید برآں ، والیوم کو بڑھانے یا کم کرنے کے لیے + اور - بٹن دیر تک دبائیں اور اگلے/پچھلے گانے پر جانے کیلئے شارٹ پریس کریں۔
اسپیکر اور ایئربڈز کی بیٹری مضبوط ہے
 اسپیکر میں ۱۲۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور مکمل چارج ہونے پر یہ نارمل والیوم میں ۴؍ سے ۵؍گھنٹے کا پلے ٹائم فراہم کرتی ہے۔ ایئربڈز کے بارے میں بات کی جائے تو ہر بڈ میں ۴۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری ہوتی ہے اور یہ۴؍ سے ۵؍گھنٹے کا پلے ٹائم یا۴؍ گھنٹے کا ٹاک ٹائم یا ۱۲۰؍ گھنٹے کا اسٹینڈ بائی ٹائم بھی فراہم کرتی ہے۔ دونوں ڈیوائسز بلیوٹوتھ ورژن۵ء۳؍پر کام کرتی ہیں اور۱۰؍ میٹر کی رینج پیش کرتی ہیں۔
ایئربڈز میں بھی مضبوط آواز ہے
 آپ بائیں یا دائیں دونوں میں سے ایک ایئربڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ ان کا سائز موزوں ہے اور استعمال کرنا بھی آسان ہے۔ کالنگ کے دوران کرسٹل کلیئر آڈیو کوالیٹی متاثر کرتی ہے۔ گانا سنتے ہوئے بھی اس کی آواز کافی صاف اور مضبوط ہوتی ہے۔ اس چھوٹے ایئربڈز پر ایک کنٹرول بٹن دیا گیا ہے اور یہ نوائز کینسلنگ فیچر کے ساتھ آتا ہے۔
کال آ نے پر آپ ایک ہی پریس کے ذریعے کال کا جواب دے سکتے ہیں اور ایک مختصر طویل پریس کے ذریعے کال کو منقطع کر سکتے ہیں۔ گانا سنتے وقت، آپ بائیں بڈ پر ڈبل کلک کر کے پچھلے گانے پر جا سکتے ہیں اور دائیں بڈ پر ڈبل کلک کر کے اگلے گانے پر جا سکتے ہیں۔ آپ ٹرپل کلک کر کے وائس اسسٹنٹ کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ ان کو چارج کرنے کے لیے، بس انہیں کیس میں لگا دیجئے۔ چارج کرتے وقت، سرخ روشنی نظر آئے گی جب کہ مکمل طور پر چارج ہونے پر روشنی بند ہو جائے گی۔
 اس ٹو اِن وَن ڈیوائس کی قیمت ۲۹۹۹؍روپے ہے۔ اگر یہ آپ کے بجٹ میں ہے اور آپ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے، تو آپ اسے خریدنے پر ضرور غور کر سکتے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK