Inquilab Logo

میرا روڈ کے ریڈ ہاٹ چلیز ریسٹورنٹ میںمنفرد چائنیز ڈشیز

Updated: March 08, 2024, 10:17 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

عام سے نظر آنے والے اس چائنیز ریسٹورنٹ میںعمومی ڈشیز کے ساتھ کئی منفرد ڈشیز بھی دستیاب ہیں جن میں چوپسوئے اور مکس ڈشیز شامل ہیں۔

Red Hot Chili`s Restaurant located in Miraroad looks pretty cool from the inside. Photo: INN
میراروڈ میں واقع ریڈ ہاٹ چلیز ریسٹورنٹ اندرسے ٹھیک ٹھاک نظر آتا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن چوپسوئے، چلی چکن ڈرائی، چکن نوڈل، چکن ہانٹون فرائی، چکن ساٹے، چکن ٹم یم ڈرائی، پران امریکن چوپسوئے، پران تھائوزینڈ رائس
پتہ:ون این جی ٹاور ایس وی پی اسکول روڈ، بالمقابل شیوار گارڈن، میراروڈ، تھانے۴۰۱۱۰۷ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۳۰:۱۱؍ تارات ۲؍ بجے تک
رابطہ : +918976888591
ان کالموں میں ہم کئی منفرد اور اعلیٰ معیار کے ریسٹورنٹس کا جائزہ لے چکے ہیں جن میں کئی ریسٹورنٹس مختلف ممالک اور مختلف علاقوں کے پکوان پیش کرتے ہیں۔ لیکن آج ہم میراروڈ میں واقع ایک ریسٹورنٹ کا جائزہ لے رہے ہیں جو دیکھنے میں تو عام سا ریسٹورنٹ نظر آتا ہے، اس کے باوجود اس میں کئی ایسی ڈشیز بھی ہیں جو عام طور پر ریسٹورنٹس میں نظر نہیں آتیں۔  انٹرنیٹ پر دستیاب ریڈ ہاٹ چلیز نامی اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ ابتداء میں ویج اسٹارٹر کے تحت عام سی ڈشیز نظر آتی ہیں جن میں ویج چائنیز بھیل، ویج لالی پاپ فرائی، ویج کرسپی، ویج چلی ڈرائی یا گریوی، ویج سنگاپور منچورین، ویج ہانگ کانگ منچورین، ویج شنگھائی، ویج بلیک بین ساس، ویج ٹم یم ڈرائی جیسی ڈشیز نظر آتی ہیں۔ اس کے بعد سوپ کے تحت ویج کلیئر اور ویج منچائو سوپ کے بعد پنیر منچائو سوپ، ویج ٹومیٹو سوپ، ویج ہاٹ اینڈ سور سوپ، ویج سویٹ کارن سوپ، ویج نوڈل سوپ، ویج گارلک سوپ اور ویج لیمن کوریئنڈر سوپ جیسی ڈشیز نظر آتی ہیں۔ جبکہ آگےجاکر چکن، پران یعنی جھینگا اورپنیرمیں بھی تقریباً ایسی ہی تمام ڈشیز موجود ہیں۔ 
اس کے بعد چوپسوئےکے تحت ویج امریکن چوپسوئے، ویج چائنیز چوپسوئے موجود ہیں۔ اس کے بعد چاولوں کے تحت سادے چاول، زیرہ چاول اور فرائڈ رائس کے بعدشیزوان فرائڈ رائس، منچورین فرائڈ رائس، ٹرپل شیزوان فرائڈ رائس، چوپر فرائڈ رائس، ٹپ ٹاپ فرائڈ رائس، کامبینیشن فرائڈ رائس، گارلک فرائڈ رائس، سنگاپور فرائڈ رائس، ہانگ کانگ فرائڈ رائس، تھائوزینڈ رائس، ہریالی رائس، ہماچل رائس اور گرین چلی رائس جیسے نام موجود ہیں۔ اس کے بعد نوڈل میں بھی ایسے ہی نام موجود ہیں۔ 
اس کے علاوہ یہاں کی خصوصیت مکس اسپیشل ہے جس میں فرائڈ رائس میں جھینگا اور چکن دونو ڈالا جاتا ہے۔ مکس شیزوان فرائڈ رائس میں جھینگا، چکن ڈالا جاتا ہے جبکہ ساتھ میں گریوی (یعنی شوربا) بھی دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرپل اور چوپر مکس فرائڈ رائس میں گاڑھی گریوی دی جاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK