اس میں ۷؍ہزار ۳۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، اس کے باوجود اس کی موٹائی۷ء۹؍ ایم ایم ہے، ڈسپلے بھی ۶ء۷۷؍ انچ کا ہے۔
EPAPER
Updated: May 12, 2025, 12:44 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس میں ۷؍ہزار ۳۰۰؍ ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، اس کے باوجود اس کی موٹائی۷ء۹؍ ایم ایم ہے، ڈسپلے بھی ۶ء۷۷؍ انچ کا ہے۔
ویوو کی ’ٹی‘سیریزنےہمیشہ کم قیمت میں اچھے اور قابلِ بھروسہ اسمارٹ فونز پیش کرنے میں شہرت حاصل کی ہے۔ کمپنی نے ’ٹی۴‘ کو اب تک کی سب سے بڑی بیٹری صلاحیت کےساتھ میدان میں اتارا ہے، جو ایک ہلکے اور پتلے ڈیزائن میں سمائی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ فاسٹ چارجنگ، طاقتور اسنیپ ڈریگون ۷؍ایس جنریشن ۳؍چپ سیٹ اور ایک آزمودہ کیمرہ سیٹ اپ بھی موجود ہے۔ البتہ، ان تمام فیچرز کےسبب اس کی قیمت بڑھ گئی ہے، اس طرح ویوو ٹی۴؍اس سیریز کا سب سے مہنگا فون بن گیا ہے۔
ڈیزائن
خصوصیات سے ہٹ کر اگر ڈیزائن کی بات کریں ، تو ویوو ٹی۴؍ وہاں بھی سبقت لے جاتا ہے۔ یہ فون۱۹۹؍گرام وزنی ہے اور صرف۷ء۹؍ ملی میٹر موٹائی رکھتا ہےجو کہ۷؍ہزار ۳۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری کے باوجود خاصی متاثر کن بات ہے۔ اس کا وزن بھی متوازن ہےاوراسےمجموعی طور پرنہایت چُست اور نفیس قرار دیا جاسکتاہے۔ کیمرے کا گول ماڈیول، جو فلیگ شپ فونز سے متاثر ہے، اس ڈیزائن میں ایک منفرد پہچان بناتا ہے اگرچہ ہر کسی کو یہ پسند نہیں آئے گا۔
اگرچہ ویوو ٹی ۴؍میں این ایف سی کی سہولت نہیں دی گئی (جس سے’ٹیپ اینڈ پے‘ممکن ہوتا)، لیکن اس میں ایک انفراریڈبلاسٹر دیا گیا ہے جو کیمرہ ماڈیول کے اندر خوبصورتی سے نصب کیا گیا ہےاس کے ذریعے آپ گھریلو آلات کو ریموٹ کنٹرول کی طرح چلا سکتے ہیں۔ سیکوریٹی کے لحاظ سے، فون میں ایک ان-ڈسپلے فنگرپرنٹ اسکینر موجود ہے جو تیز اور قابلِ اعتماد ہے۔ باقی فیچرز عمومی ہیں جیسے کہ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ چارجنگ اور ڈیٹا کے لیے، اور ایک سم ٹرے جس میں ایک علاحدہ مائکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی شامل ہے۔ البتہ، صرف ایک ہی اسپیکر موجود ہے جو آواز میں تواونچا ہے، لیکن اس کی آواز اتنی زیادہ اچھی نہیں ہے۔
ڈسپلے
فون کے اگلے حصے پر۶ء۷۷؍انچ کا ’کواڈ-کرو‘ امولیڈڈسپلے موجودہے، جو ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن، ۱۲۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ، اور۵؍ہزارنٹس کی برائٹنیس کے ساتھ آتا ہے۔
سافٹ ویئر
یہ فون فن ٹچ او ایس ۱۵؍پرچلتا ہے، جو کہ اینڈرائڈ ۱۵؍پرمبنی ہے۔ اگرچہ اس میں ۶۱؍پری انسٹالڈایپس آتےہیں، لیکن یوزر انٹرفیس آسان ہے، اور کسی قسم کی رفتار میں رکاوٹ محسوس نہیں ہوتی۔
اس کے اے آئی فیچرز میں کچھ نہایت کارآمد چیزیں شامل ہیں جیسے کہ ’سوپر ڈاک‘(دستاویزات کی درستی کے لیے)، کسی بھی دستاویز کو فوری طور پر پی ڈی ایف میں منتقل کرنے کیلئے ’انسٹنٹ ڈاکیومنٹ کنورٹر اور تصویر کو آسانی سے ایڈٹ کرنے کیلئے اے آئی ایریزر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ویوو نے۲؍ سال کے اینڈرائڈ اپڈیٹس اور۳؍ سال تک سیکوریٹی پیچ فراہم کرنےکا وعدہ کیا ہے، جو مناسب توہے، لیکن موٹرولا، سیمسنگ اور نتھنگ جیسے برانڈز کے مقابلے میں کچھ کم محسوس ہوتا ہے۔
ہارڈ ویئر
ویوو ٹی ۴؍میں اسنیپ ڈریگون ۷؍ایس جنریشن ۳؍چِپ سیٹ موجود ہے، جس کے ساتھ ۱۲؍ جی بی تک ریم اور ۲۵۶؍ جی بی تک انٹرنل اسٹوریج دی گئی ہے۔ یہ کوالکوم کا ایک طاقتور مڈ-رینج پروسیسر ہے، جو بہتر کالنگ اور اعلیٰ کارکردگی کا وعدہ کرتا ہے۔
کیمرہ
اس فون میں ڈوئل ریئرکیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس کے تحت ۵۰؍میگاپکسل کامین سینسر اور۲؍میگا پکسل کا ڈیپتھ لینس۔ فرنٹ پر ۳۲؍میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
بیٹری
ویووٹی ۴؍میں سلیکان کاربن ٹیکنالوجی سے لیس ۷؍ہزار ۳۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے، جو پتلے اور ہلکے ڈیزائن کے باوجودایک بڑی توانائی فراہم کرتی ہے۔ یہ نئی قسم کی بیٹری روایتی لیتھیم آئن کے مقابلے میں زیادہ توانائی کی گنجائش رکھتی ہے اور بغیر وزن بڑھائے، زیادہ پاور فراہم کرتی ہے۔
ڈسپلے ۶ء۷۷؍انچ
پروسیسر اسنیپ ڈریگون۷؍ ایس جنریشن ۳
ریم ۸؍ اور ۱۲؍ جی بی ریم
اسٹوریج ۱۲۸؍ اور۲۵۶؍ جی بی
آپریٹنگ سسٹم فن ٹچ او ایس ۱۵؍(اینڈرائڈ۱۵؍پر مبنی)
کیمرے ۵۰؍، ، ۲؍ اور۳۲؍ سیلفی
بیٹری ۷؍ہزار۳۰۰؍ایم اے ایچ