کمپنی نے بیک پینل نفاست سے بنایا ہے،۱۲؍ اور ۱۶؍ جی بی ریم کے ساتھ ۲۵۶؍ اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج ہے، کیمرے بھی کافی عمدہ ہیں۔
EPAPER
Updated: August 04, 2025, 12:21 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
کمپنی نے بیک پینل نفاست سے بنایا ہے،۱۲؍ اور ۱۶؍ جی بی ریم کے ساتھ ۲۵۶؍ اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج ہے، کیمرے بھی کافی عمدہ ہیں۔
وقت کا پہیہ ایک بار پھر گھوم چکا ہے،اور۲۰۲۵ءمیںوہ رجحان واپس آ رہا ہے جس کی کمی جدید صارفین شدت سے محسوس کر رہے تھے یعنی کمپیکٹ (چھوٹے لیکن طاقتور) اسمارٹ فونز۔ جہاں کئی کمپنیاں ابھی اس دوڑ میں شامل ہونے کے لیے کمر کس رہی ہیں، ویوونےاس معاملے میںبازی مار لی ہے۔اپنی جدید ایکس ۲۰۰؍ سیریزمیںانہوں نے جو نیا ماڈل یعنی’ویوو ایکس ۲۰۰؍ ایف ای‘ پیش کیا ہے، وہ ایک ایسا فون ہےجوچھوٹےسائز کے ساتھ عمدہ کارکردگی، شاندار کیمرے، دلکش ڈسپلے اور زبردست بیٹری لائف جیسے تمام اوصاف سمیٹے ہوئے ہے۔
قیمت
ویوو ایک ۲۰۰؍ ایف ای کی ہندوستان میں قیمت ۵۴؍ہزار ۹۹۹؍روپےسے شروع ہوتی ہے۔ اس قیمت میں آپ کو ۱۲؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی اسٹوریج ملتا ہے جبکہ اعلیٰ سطح کا ماڈل بھی دستیاب ہے جس میں ۱۶؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج دستیاب ہے اور اس کی قیمت ۵۹؍ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔
ڈیزائن
فون کا پچھلا پینل نہایت نفاست سے تیار کیا گیا ہے، جس پر عمودی انداز میں۲؍ بڑے کیمرے اور اس کے قریب تیسرا سینسر ہے،جو اسے خاصا منفرد روپ بخشتا ہے۔ بیک پینل کی ساخت میں میٹالک سینڈاے جی فنش استعمال کی گئی ہے، جو ہاتھوں میں مخملی نرم احساس دیتی ہے۔ کیمرہ ماڈیول پر معروف جرمن لینس برانڈ زیس کی مہر بھی موجود ہے، جو معیار کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
فون کے فرنٹ پر موجود۶ء۱۳؍انچ کااسکرین باریک کناروں کے ساتھ آتاہے اور اس میں نیچے کی جانب فنگر پرنٹ اسکینر نصب ہے۔اگرچہ اسکینر کا مقام کچھ نیچے محسوس ہوتا ہے، لیکن چونکہ فون کمپیکٹ ہے، یہ زیادہ پریشان نہیں کرتا۔ البتہ آواز کے بٹن کچھ اونچائی پر ہیں، جس کے لیے ہاتھ کھینچنا پڑتا ہے۔یہ — ایک معمولی سا نقص ہےجو بہتر جگہ پر بٹن ہونے سے دُور ہو سکتا تھا۔
ڈسپلے
اس میں۶ء۱۳؍ انچ کاایل ٹی پی او امولیڈ ۱ء۵؍کےڈسپلےدیاگیا ہے۔یہ۱۰؍ بٹ کلر ڈیپتھ، ۱۲۰؍ ہرٹزریفریش ریٹ،اور حیرت انگیز طور پر۵؍ہزارنِٹس تک کی برائٹنس پیش کرتا ہے۔ صرف اس کے اعداد و شمارہی نہیں،بلکہ ویووکی جانب سے اسکرین کو جو ’فائن ٹوننگ‘دی گئی ہے، وہ اس فون کو حریفوں سے ممتاز بناتی ہے۔
ہارڈویئر
اس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۹۳۰۰؍پلس چپ سیٹ موجود ہے، جو اگرچہ پچھلے سال کی ہے، مگر آج بھی بہترین کام کرتی ہے۔ اس کے ساتھ۱۶؍ جی بی تک ریم اور۵۱۲؍ جی بی تک اسٹوریج کی گنجائش ہے۔ روزمرہ کےتمام کام، ایپس، اسٹریمنگ، اور معمولی گیمنگ سب کچھ بڑی روانی سے ہوتا ہے۔
سافٹ ویئر
یہ فون اینڈرائڈ ۱۵؍پرمبنی فن ٹچ او ایس ۱۵؍پرچلتا ہے، جس کےساتھ ۴؍سال کے او ایس اپڈیٹس اور۵؍سال کی سیکوریٹی پیچ کی ضمانت دی گئی ہے۔ فن ٹچ او ایس کا نیا ورژن اپنے پچھلے ورژنز جیسا ہی ہے، لیکن اس میں غیر ضروری ایپس(بلوٹ ویئر)کی تعداد خاصی کم کی گئی ہے، جو خوش آئند ہے۔
کیمرہ
زیادہ تر کمپیکٹ فونز کیمرہ کے معاملے میں سمجھوتہ کرتے ہیں، مگر اس نےاس روایت کو توڑاہے۔اس میں شامل زیس کیمرے بہترین امیج کوالٹی فراہم کرتےہیں۔اس کی خصوصیات ایک ڈی ایس ایل آرکی یاد دلاتے ہیں۔
بیٹری
شاید سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ اس چھوٹے فون میں ۶؍ہزار۵۰۰؍ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے اور اس کے باوجود فون کا وزن صرف ۱۸۸؍گرام ہے!اس کرشمے کیلئے کمپنی نے تھرڈجنریشن سلِیکون اینوڈ بیٹری اور سی- ایف آر اے سی کے اسٹرکچر استعمال کیا ہے، جو کم جگہ میں زیادہ پاور ذخیرہ کرتا ہے۔
ڈسپلے ۳۱ء۶؍انچ
پروسیسر میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۹۳۰۰؍پلس
ریم ۱۲؍ اور۱۶؍ جی بی
اسٹوریج ۲۵۶؍ اور ۵۱۲؍ جی بی
آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ ۱۵؍پر مبنی فن ٹچ ۱۵؍او ایس
کیمرے ۵۰؍،۵۰؍۸؍ اور سیلفی کیلئے۵۰؍میگا پکسل
بیٹری ۶۵۰۰؍ ایم اے ایچ