Inquilab Logo Happiest Places to Work

آنکھ کا صحیح استعمال صرف دیکھنے تک محدود نہیں بلکہ ایمان و کردار سے بھی جڑا ہے

Updated: August 15, 2025, 4:52 PM IST | Alisha Sharif Moemenati | Mumbai

انسانی جسم کا ہر عضو ایک عظیم نعمت ہے، لیکن آنکھ ایک ایسی انمول دولت ہے جس کی بدولت ہم دنیا کو دیکھتے، رنگوں کو پہچانتے، خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے اور زندگی کے معمولات انجام دیتے ہیں۔

Eyes are a great blessing from Allah, protect them. Photo: INN
آنکھ اللہ کی بہت عظیم نعمت ہے، اس کی حفاظت کیجئے۔ تصویر: آئی این این

انسانی جسم کا ہر عضو ایک عظیم نعمت ہے، لیکن آنکھ ایک ایسی انمول دولت ہے جس کی بدولت ہم دنیا کو دیکھتے، رنگوں کو پہچانتے، خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے اور زندگی کے معمولات انجام دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بصارت کی نعمت سے نوازا تاکہ ہم غور و فکر کریں، سیکھیں اور راہِ ہدایت پر چلیں۔ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے آنکھ کی نعمت کا ذکر کئی مقامات پر فرمایا ہے: ’’پھر اس (میں اعضاء) کو درست کیا اور اس میں اپنی روحِ (حیات) پھونکی اور تمہارے لئے (رحمِ مادر ہی میں پہلے) کان اور (پھر) آنکھیں اور (پھر) دل و دماغ بنائے، تم بہت ہی کم شکر ادا کرتے ہو۔ ‘‘ ((سورۃ السجدہ:۹)
 اس آیت سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ آنکھ صرف ایک جسمانی عضو نہیں بلکہ غور و فکر، مشاہدہ اور شعور کا ذریعہ ہے۔ انسان کے لئے لازم ہے کہ وہ ان نعمتوں کا شکر ادا کرے اور ان کا درست استعمال کرے۔ ایک اور مقام پر فرمایا: ’’کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں بنائیں ؟‘‘ (سورۃ البلد:۸)
 رسول اللہ ﷺ نے آنکھ کی نعمت کی قدرو قیمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:’’جب بندہ اپنے دو محبوب (یعنی آنکھوں ) کو کھو دیتا ہے اور صبر کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے جنت عطا فرماتا ہے۔ ‘‘(بخاری و مسلم)یہ حدیث آنکھوں کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے کہ اگر کوئی شخص آنکھوں سے محروم ہو جائے اور صبر کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی قربانی کا انعام جنت کی صورت میں دیتا ہے۔ ایک اور حدیث میں فرمایا:’’دو نعمتیں ایسی ہیں جن کی لوگ قدر نہیں کرتے: صحت اور فارغ وقت۔ ‘‘(صحیح بخاری)صحت میں آنکھوں کی صحت بھی شامل ہے۔ 
 اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ آنکھ کا استعمال جائز اور نیک کاموں میں ہو۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں آنکھوں کو حرام سے بچانا فرض ہے:’’مومن مردوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں۔ ‘‘(سورۃ النور:۸) یہ آیت بتاتی ہے کہ آنکھ کا صحیح استعمال صرف دیکھنے تک محدود نہیں بلکہ ایمان و کردار سے بھی جڑا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ کی اس عظیم نعمت کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی حفاظت اور اس کا صحیح استعمال کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK