مسجد قاضیہ عارف الدین کے قریب بھی گندگی کا ڈھیر، بارہا شکایات کے باوجود مسئلہ برقرار، مستقل حل کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: September 11, 2026, 12:25 PM IST | ZA Khan | Nanded
مسجد قاضیہ عارف الدین کے قریب بھی گندگی کا ڈھیر، بارہا شکایات کے باوجود مسئلہ برقرار، مستقل حل کا مطالبہ۔
شہر کے وارڈ نمبر۱۱؍ میں مال ٹیکڑی برج روڈ پر فردوس باغ کے قریب واقع عبید ریزیڈنسی ۲؍کے مکین گزشتہ کئی دنوں سے ڈرینج کے گندے پانی اور کچرے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مکینوں کے مطابق ڈرینج لائن کا چیمبر اوور فلو ہونے کے باعث گندا پانی گھروں کے سامنے اور مسجد قاضیہ عارف الدین کے قریب جمع ہو رہا ہے، جس سے علاقے میں بدبو اور گندگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نوئیڈا کے مجسٹریٹ پرسپریم کورٹ شدید برہم
مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس مسئلے کے حل کیلئے کئی مرتبہ ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ محکمے کے ذمہ داران سے شکایت کی ہے۔ وارڈ کے متعلقہ کارپوریٹر کو بھی متعدد مرتبہ فون کے ذریعے اطلاع دی گئی اور ڈرینج چیمبر اوور فلو ہونے کی تصاویر بھی بھیجی گئیں، تاہم انکے مطابق اب تک مسئلے کا مستقل حل نہیں ہوسکا ہے۔ مکینوں کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے بعض ملازمین نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔
یہ بھی پڑھئے: آسام میں ۷۳؍ مکانات کی مسماری پر گوہاٹی ہائی کورٹ برہم، انتظامیہ سے وضاحت طلب کی
مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ مسئلے کی وجہ ڈرینج لائن کے کام میں ممکنہ خامیوں کو قرار دیا گیا۔ مکینوں نے کام کے معیار اور متعلقہ ٹھیکیداراور انجینئرنگ عملے کی نگرانی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تکنیکی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔مقامی افراد کا سب سے بڑا اعتراض زیر زمین ڈرینج لائن کے استعمال سے متعلق ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ڈرینج لائن بچھائی گئی ہے، لیکن عبید ریزیڈنسی۲؍کے کسی بھی گھر کا ڈرینج کنکشن اس لائن سے منسلک نہیں ہے۔ اس کے باوجود دیگر علاقوں کا گندا پانی مذکورہ لائن کے ذریعے ان کے علاقے کی جانب آتا ہے اور ڈرینج چیمبر اوور فلو ہونے کی صورت میں گھروں کے سامنے جمع ہوجاتا ہے۔