• Sun, 15 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کا ساتھ امریکہ بھی چھوڑ رہا ہے!

Updated: November 15, 2026, 11:01 AM IST | Manvendra Singh | Mumbai

اسرائیل میں ابھی ہوئے انتخابات کو صیہونیت کی جانب سے اپنے آپ کو بچانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

Netanyahu. Photo: INN
نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این

اسرائیل میں ابھی ہوئے انتخابات کو صیہونیت کی جانب سے اپنے آپ کو بچانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ اس کی وجہ ان  لیڈروں کے بڑھتے ہوئے من مانے رویے ہیں جو اَب دنیا میں تیزی سے الگ تھلگ ہو رہے ہیں۔اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کی سیاسی قیمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو بھی اس کے نتائج پر غور کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک برا موضوع ہے، اس پر گفتگو کرنا مشکل ہے۔‘‘ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ مستقبل میں اسرائیل کو دی جانے والی مالی امداد روکی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ حیران کن بیان ایسے وقت میں دیا جب امریکہ میں حالیہ وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ ابھی شروع ہوئی تھی۔ اسرائیل کو سفارتی، فوجی اور اقتصادی امداد فراہم کرنے والے ملک امریکہ کے ووٹروں نے بھاری اکثریت سے ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ووٹ دیا۔  اس رجحان کو ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف فیصلے کے طور پر دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: کیا اے آئی چیٹ بوٹس انسان کے راز دار بن سکتے ہیں؟ ڈجیٹل پرائیویسی کا نیا بزنس

اس سے قبل۲۷۔۲۰۲۶ء کے نیشنز لیگ کے گروپ مرحلے میں جمہوریہ آئرلینڈ اور اسرائیل کے درمیان دونوں میچز سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ایک غیر جانبدار مقام پر منعقد کیے گئے تھے۔ ایک میچ اکتوبر کے شروع میں جبکہ دوسرا ستمبر کے آخر میں کھیلا گیا۔ اس کے نتیجے میں ایک ایسا منظر سامنے آیا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ جس وقت اسرائیلی ترانہ بج رہا تھا، آئرش کھلاڑی اپنے سروں کو جھکائے کھڑے تھے اور بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے تھے۔ آخر میں، انہوں نے روایتی پری میچ ہینڈ شیک کو بھی چھوڑ دیا تھا۔یہ سارا واقعہ صرف فٹ بال کے میدان تک محدود نہیں تھا۔بحر اوقیانوس کے کناروں پر موسیقی کے کنسرٹس میںبھی اسی طرح کے جذبات دیکھے گئے ۔ ان کنسرٹس نے بڑے ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان جذبات کی عکاسی سڑکوں پر ہونے والے بڑے احتجاج میں بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: محبت اور ہندوستان سے وابستگی نے سونیا گاندھی کو کئی صدمات سے گزرنے کا حوصلہ دیا

حالیہ برسوں میں  اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف کھل کر بات کرنے سے امریکہ کی جھجھک کم ہوئی ہے۔ دنیا بھر کے لوگوں اور سوشل میڈیا پر آنےوالی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح سیکورٹی کے نام پر حدیں پار کی گئیں۔ درحقیقت امریکی ایوان نمائندگان کیپٹل ہل پر بھی اس کے خلاف آوازیں اٹھتی رہی ہیں۔ شہری حقوق کی تنظیموں نے امریکی قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط نہ کریں۔ستمبر میں۵۶؍ تنظیموں نے امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹیوں کے سربراہوں کو ایک خط لکھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ’’ایک ایسے وقت میں جب امریکی مفادات تیزی سے اسرائیل کے مفادات سے ہٹ رہے ہیں اور امریکی رائے عامہ تیزی سے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کے خلاف ہو رہی ہے، اسرائیل کیلئے امریکی دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے نئی راہیں پیدا کرنا انتہائی خطرناک ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK