• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مسلمانوں کی آزمائش یقینی ہے

Updated: May 05, 2023, 1:21 PM IST | Alisha Sharif Mominati | Mumbai

آج جب میں قرآن کی تلاوت کر رہی تھی اس وقت میری نظر سے ایک ایسی آیت گزری جسے پڑھ کر ایسا محسوس ہوا کہ جیسے یہ آیت آجکل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی اللہ تعالیٰ نے نازل فرمائی ہے اور جیسے اسی دور کے مسلمانوں سے خطاب فرما یا جارہا ہو۔ اس آیت کا ترجمہ ہے

Whether the circumstances are in our favor or against us, we should seek help from the Lord of the Worlds
حالات خواہ ہمارے حق میں ہوں یا مخالف، رب العالمین سے ہی مدد مانگنا چاہئے

آج جب میں قرآن کی تلاوت کر رہی تھی اس وقت میری نظر سے ایک ایسی آیت گزری جسے پڑھ کر ایسا محسوس ہوا کہ جیسے یہ آیت آجکل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی اللہ تعالیٰ نے  نازل فرمائی  ہے اور جیسے اسی دور کے مسلمانوں سے خطاب فرما یا جارہا ہو۔  اس آیت کا ترجمہ ہے:
’’(اے مسلمانو!) تمہیں ضرور بالضرور تمہارے اموال اور تمہاری جانوں میں آزمایا جائے گا، اور تمہیں بہر صورت ان لوگوں سے جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی اور ان لوگوں سے جو مشرک ہیں بہت سے اذیت ناک (طعنے) سننے ہوں گے، اور اگر تم صبر کرتے رہو اور تقویٰ اختیار کئے رکھو تو یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے ہے۔‘‘ (آل عمران:۱۸۶)
    آج ایسا ہی ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان پریشان حال ہیں، کہیں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے  ،ان کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، انہیں ہر طرح سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہاں تک کہ  پیغمبر اسلام ؐ کی شان میں گستاخی   کے واقعات بھی پے در پے ہورہے ہیں۔ گویا ہر طرف سے ہمیں آزمایا جا رہا ہے۔
اس آیت کو پڑھئے اور اپنا جائزہ لیجئے۔ بہت سارے معاملات میں ہم صبر و ضبط کھو بیٹھتے ہیں ۔ جہاں تک تقویٰ کی بات ہے ، دلوں کا حال تو رب العالمین ہی بہتر جانتے ہیں، لیکن جو کچھ نظر آتا ہے اس پس منظر میں ضروری ہے کہ ہم راہِ راست پر آجائیں۔  اگر ہم حکم ربانی  بجالائیں،  صبر و تقویٰ  اختیار کریں  اور ثابت قدم رہیں تو پھر  ان شاء اللہ ،اللہ کی رحمت کا نزول ہوگا ،ہمارے مصائب کو ختم کر دیا جائے گا، اللہ ہم پر رحم کرے گا  اور ضرور کرے گا کیونکہ وہ ارحم الراحمین ہے، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ اللہ کی رسّی کو مضبوطی سے تھام لیں، راہ مستقیم پر گامزن ہو جائیں  ،پھر دیکھیں کہ  جو لوگ ہمارے دشمن ہیں، وہ ہم سے قریب ہوجائیں گے ۔ 
آج ہماری پسماندگی کی وجہ یہ ہے کہ ہم  اللہ کو بھول چکے ہیں اور قرآن سے دور ہیں، سنت پر عمل نہیں کرتے، نماز جسے آپ ﷺ نے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا گیا،اسے بھی وقت پر ادا نہیں کرتے۔ آج ہمارے درمیان اتحاد نہیں۔ ہر شخص خود کو مکمل اور بہترین ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے اور  ہر کوئی اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتا ہے کہ وہ کامیاب ہے۔ ایسے لوگ اس ارشاد ربانی کو بھول جاتے ہیں کہ :
’’ہر جان موت کا مزہ چکھنے والی ہے، اور تمہارے اجر پورے کے پورے تو قیامت کے دن ہی دئیے جائیں گے، پس جو کوئی دوزخ سے بچا لیا گیا اور جنت میں داخل کیا گیا وہ واقعتاً کامیاب ہو گیا، اور دنیا کی زندگی دھوکے کے مال کے سوا کچھ بھی نہیں۔‘‘ (آل عمران:۱۸۵)
 آج ہم خود پر غور کریں، کہ کیا ہمارے اعمال ایسے ہیں کہ ہمیں جنت میں داخل کیا جائے ؟  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK