• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایولہ میں بنگلے کو انہدام سے بچانے کیلئےاسے منتقل کرنے کا انوکھا اقدام

Updated: September 11, 2026, 12:18 PM IST | Inquilab News Network | Yeola

سڑک کے توسیعی منصوبے کی زد میں آنے والے۱۳۵۰؍ اسکوائر فٹ پر بنے بنگلے کو ۱۲۰؍فٹ دور منتقل کیا جارہا ہے۔

Workers can be seen using jacks to move the bungalow from one location to another. Photo: INN
بنگلے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے مزدور جیک لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
ضلع ناسک کے ایولہ میں ایک بنگلہ سڑک کے توسیعی منصوبے کی زد میں آگیا۔جس کےبعد اسے انہدام سے بچانے کیلئے اسکے مالک نے انوکھا قدم اٹھایا ہے۔ بنگلہ گرانے کے بجائے اسے ’جیک‘ کی مدد سے اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ بنگلے کے مالک سمراٹ ورما نے یہ انوکھا فیصلہ کیا ہے۔۱۳۵۰؍ اسکوائر فٹ رقبے پر تعمیر شدہ اس بنگلے کو تقریباً۱۲۰؍ فٹ دورمنتقل کیا جا رہا ہے۔
 
 
ٹی وی نائن مراٹھی کی رپورٹ کے مطابق سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ بننے والے اس بنگلے کو منہدم کرنے کے بجائے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ بنگلے کو زمین سے اٹھانے کےلئے تقریباً۲۵۰؍ جیکس استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس منفرد کام کیلئے ہریانہ کےکروکشیتر سے خصوصی ماہر کاریگروں کی ٹیم بلائی گئی ہے۔ تقریباً۱۰؍ مزدوروں کی مدد سے جیکس لگا کر بنگلے کو اس کی موجودہ جگہ سے اٹھایا جا رہا ہے اور پھر دھیرے دھیرے اس کی منتقلی کا مشکل کام انجام دیا جائے گا۔ جو تقریباً ایک ماہ میں مکمل ہوگا۔
 
 
بتایا جا رہا ہے کہ ناسک ضلع میں کسی بنگلے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ٹی وی نائن مراٹھی کی رپورٹ کے مطابق سمراٹ ورما نے بنگلہ گرانے کے بجائے اسے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد تقریباً ڈھائی سو جیکس کی مدد سے۱۳۵۰؍ اسکوائر فٹ پر تعمیر شدہ بنگلے کو اٹھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ انوکھا اقدام علاقے میں موضوع گفتگو ہے۔ لوگ یہ دیکھنے کے لیے بھی خاصے متجسس ہیں کہ آخر ایک مکمل بنگلہ منتقل کیسے کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK