Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج یوم آزادی پر شہر میں مختلف تقریبات

Updated: August 15, 2026, 10:46 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

بی ایم سی ہیڈکوارٹرز پر صبح ۷؍بجے پرچم کشائی، گیٹ آف انڈیا پر لیزر شو، دادر میں یوم آزادی میراتھن اوربامبے کینٹین میں یومِ آزادی دعوت۔

A view of the Tiranga Rally held in Mumbai. Picture: PTI
ممبئی میں نکالی جانے والی ترنگاریلی کا ایک منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی

۸۰ ؍واں یوم آزادی منانے کیلئے آج شہرو مضافات میں ثقافتی تقریبات کے علاوہ جنوبی ممبئی کے تاریخی مقامات سے لے کر شیواجی پارک اور بی کے سی میں متعدد جگہوں پر مختلف قسم کے پروگرام جیسے میراتھن ،ترنگا مارچ ،لیزر شو، پرچم کشائی اور یوم آزادی کی دعوت کا اہتمام کیا جائے گا۔

بی ایم سی ہیڈکوارٹرزپر صبح ۷؍بجے پرچم کشائی 

بی ایم سی ہیڈکوارٹرز میں سنیچر کی صبح ۷؍ بجے پرچم کشائی سے یوم آزادی کا آغاز کیا جائے گا۔ بی ایم سی کی تاریخی عمارت سے لہراتا ترنگا حب الوطنی کے جذبے سے سرشار مناظر دیکھنے کیلئے انتہائی موزوں جگہ ہے۔ فورٹ کے تاریخی علاقےمیں شام سے رات تک یوم آزادی پر خوبصورت لائٹنگ اور قمقموں سے سجائے گئے علاقوںکادورہ کیا جاسکے گا۔ یہاں کی عظیم الشان عمارتیں اور سڑکیں غروب آفتاب کے بعد شہر کے نوآبادیاتی دور کے ورثے کے دلکش مناظر پیش کریں گی۔

یہ بھی پڑھئے: اعظم خان کو اُترپردیش کا اگلا وزیر داخلہ بنایا جائیگا : شیو پال یادو

گیٹ آف انڈیا پر لیزر شو

اسی طرح گیٹ وے آف انڈیا پر شام کوتاریکی کے بعد لیزر شو ہوگا جس کے ذریعے ممبئی کے سب سے زیادہ مقبول لینڈمارک پر حب الوطنی سے متعلق روشنی اور چمک پر مبنی لیزر شو کئے جائیں گے۔

دادر میں یوم آزادی میراتھن

اسی طرح شیواجی پارک (دادر) میں صبح ۵؍بجے سے دوپہر ۱۲؍بجے کے درمیان یوم آزادی میراتھن کا اہتمام کیا جائیگا۔ میراتھن کے شوقین اس میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ دوڑفٹنس کے شوقین افراد اپنے یوم آزادی کی شروعات دادر کے شیواجی پارک سے اس میراتھن میں شریک ہوکر کرسکتے ہیں ۔یہ ایونٹ شرکاء کو فٹنس کے ساتھ قومی جشن کی روح کے ساتھ جوڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے: نیہا بورا جے پور میں، کہا ’’نوجوانوں میں سرکار کیخلاف کافی غصہ ہے‘‘

آرٹس تھیٹرمیں ثقافتی تقریبات

آرٹس تھیٹر، ممبئی میں شام ساڑھے ۷؍بجے یوم آزادی پر خصوصی ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ ان افراد کیلئے ایک خوبصورت متبادل ہے جو یوم آزادی پر شام کو لائیو آرٹسٹک پریزنٹیشن سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں ۔

بی کےسی میں پُرکشش تقریب  

جیوورلڈ سینٹر بی کے سی کے فاؤنٹین آف جوائے میں شام کو ساڑھے ۷؍بجے ایک خوبصورت اور پُرکشش تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں موسیقی ، روشنی اور رنگوںسے محظوظ ہوسکتےہیں۔

یوم آزادی کی دعوت

ان سبھی تقریبات کے ساتھ’یوم آزادی کی دعوت‘ کےعنوان سےہر سال یوم آزادی پر ’بامبے کینٹین‘ میں سالانہ یوم آزادی کی دعوت کااہتمام کیاجاتاہے۔ یہ مہم ۲۰۱۵ء سے جاری ہے۔ صبح ۱۱؍سے شام ۴؍بجے کےدرمیان کھانے کے شوقین یوم آزادی کی دعوت کیلئے بامبے کینٹین جا سکتے ہیں۔ یوم آزادی کی دعوت سے ہونےوالی آمدنی سماجی مقاصدکیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK