• Fri, 23 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دہلی ہائی کورٹ میں نیہا بورا کے بانڈ کیس کی سماعت مکمل، آج فیصلہ سنایا جائیگا

Updated: October 23, 2026, 12:00 PM IST | Agency | New Delhi

عدالت نے کہا کہ نیہا بورا کو پہلے ہی ’بیڈ بوائے‘ بناکر پیش کیا گیا اور اب اس سے اچھے رویہ کا وعدہ لیاجا رہا ہے، سرکاری وکیل نےنیہا کیخلاف ۶؍ ایف آئی آر کا حوالہ دیا۔

AISA President Neha Bora. Photo: INN
آئیسا کی صدر نیہا بورا۔ تصویر: آئی این این

دہلی ہائی کورٹ نے آئیسا کی صدر نیہا بورا کے ذاتی بانڈ کیس کی سماعت مکمل کر لی ہے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ سماعت کے دوران نیہا بورا کی شبیہ سے متعلق بحث ہوئی جس میں عدالت نے بھی تبصرے کئے اورحکومت کی جانب سےبھی دلائل پیش کئے گئے۔ عدالت نے کہا کہ نیہا کو پہلے ہی ’بیڈ بوائے ‘ کے طور پر پیش کیا گیا تھا اور اب اس سے اچھے سلوک کا وعدہ کرنے کو کہا جا رہا ہے۔

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل چیتن شرما نے سوال کیا کہ کیا جس فرد کے خلاف ۶؍ ایف آئی آر درج ہے،اسے ’دودھ کا دھلا‘کہا جا سکتا ہے۔ حکومت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیہا بورا نے ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی جس میں’رجیم چینج ‘(اقتدار کی تبدیلی) پرگفتگو ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:’’ کسی سیاسی پارٹی نے اتنی ناانصافیوں کاسامنا نہیں کیا ہے جتنا اعظم خان اوران کے خاندان نے کیا ہے‘‘

بیڈ بوائے" امیج پر عدالت کا تبصرہ سماعت کے دوران چیتن شرما نے کہا کہ اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ (ایس ای ایم)نے نوٹس جاری کرنے سے پہلے اس معاملے پر غور کیا تھا۔ ان کے مطابق جنرل ڈائری کے اندراجات، پچھلی ایف آئی آرز، کرائم ریکارڈ اور اس وقت سڑکوں پر پیدا ہوئے حالات کو بنیاد بنایا کیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو طلب کیا تھا اور کیس کے بارے میں معلومات طلب کی تھیں ۔ عدالت نےتبصرہ کیا کہ کسی شخص سے اچھے رویے کا وعدہ لینے سے یہ تاثر پیدا ہوسکتا ہے کہ وہ شخص پہلے غیر اخلاقی تھا۔ بنچ نے تبصرہ کیا کہ ملزمہ پر یہی داغ اس کے خلاف اس طرح کی کارروائی کا سبب ہے اور اس کا تعلق آئین کے آرٹیکل۲۱؍ سے بھی ہے۔ اس کے جواب میں چیتن شرما نے کہاکہ ۶؍ ایف آئی آر کا سامنا کرنے والے شخص کو مکمل طور پر بے قصور یا ’دودھ کا دُھلا‘کیسے سمجھا جا سکتا ہے۔ اے ایس جی چیتن شرما نے اقتدار کی تبدیلی کی لڑائی کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے دلیل دی کہ نیہا بورا کے خلاف کارروائی بغیر کسی بنیاد کے شروع نہیں کی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیہا نے سی جے پی لیڈروںاور پرشانت بھوشن کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ میں حصہ لیا تھا جس میںحکومت بدلنے کی بات ہوئی تھی ۔نیہا بورا کے وکیل گوپال شنکر نارائنن نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت کی تبدیلی کی بات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ نیہا نے ایس ای ایم کے نوٹس کو چیلنج کیا ہے جس میں اسے۱۰؍ہزار روپے کا ذاتی بانڈ اور امن برقرار رکھنے کیلئے ضمانت جمع کرانے کیلئے کہا گیاہے۔ اس کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیہا نے صرف منڈی ہاؤس میں ایک اجتماع کی اپیل کی تھی، تشدد یا لاقانونیت کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK